وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے علامہ ناصرعباس جعفری کی سکیورٹی واپس لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ناصرعباس جعفری اور ایم ڈبلیوایم کے کسی رہنماء پر دہشتگردی ہوئی تو اس کی ذمہ داری نواز شریف اور شہباز شریف پر عائد ہوگی ۔وفاقی حکومت نے علامہ ناصرعباس جعفری کی سکیورٹی واپس لیکر دہشتگردوں کو فری ہینڈ دینے کی سازش کی ہے ۔نواز حکومت ماضی میں بھی ایسی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں شیعہ رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لیکر دہشگردانہ اقدامات کرتی رہی ہے۔ بدھ کو سانحہ راولپنڈی مسجدو امام بارگاہ کو کالعدم دہشتگرد گرہوں کی جانب سے جلانے اور و فاقی حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سر براہ علامہ نا صرعباس جعفری کی سکیورٹی واپس لینے کے خلاف و حدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں علامہ مختار امامی اور دیگر نے کہا ہے کہ کراچی ،راولپنڈی اسلام آباد ،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں شیعہ علاء و اکابرین ،بلخصوص شیعہ ڈاکٹرز کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا مگر تاحال وا قعات میں کسی دہشتگرد کو گر فتار نہیں کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں وفاقی حکومت کی سر پرستی کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کا مسجد و امام بارگاہ پر حملے کرنا ملک میں امن وامان کی فضا ء خراب کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دھائیوں سے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ شہر قائد ، راولپنڈی واسلام آباد ،لاہور سمیت پورے ملک میں کئی ڈاکٹرز ،وکلاء ،تاجر سمیت اتحاد بین المسلمین کے دائی علماء و اکابرین کو نشانہ بنایا گیا ۔اسلام آباد میں اتحاد بین المسلمین کے دائی مشہور و معروف شیعہ زاکر علامہ ناصر عباس،لاہور میں ڈاکٹر علی حیدر کو ٹارگٹ کلنگ کر کے شہید کیا گیا جو قومی نقصان ہیں۔تخت لاہور میاں صاحب کو عوام نے مسترد کر دیا ہے سیاسی مخالفین کے خلاف بادشاہانہ مظالم کے سلسلے اب نہیں چلیں گے حکومتی مشینری بالخصوص ریاستی اداروں کے زریع معصوم عوام پر تشدد کی پالیسی و فاقی اور پنجاب حکومت کا وتیرہ بنتی جارہی ہے، جس کی ہم پر روز مذمت کرتے ہیں ۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت شیعہ علماء کرام کو فوری طور پر سیکورٹی فراہم کی جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا اور خدانخواستہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کسی بھی رہنماء پر دہشتگردی ہوئی تو اس کی براہ راست ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوگی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ محرم الحرام سے پہلے کچھ  شدت پسند گروہ ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امام بارگاہ کے ساتھ ساتھ ایک معصوم انسان کو زندہ نذر آتش کرنا  پاکستان اور اسلام  کے خلاف سازش ہے۔ ایم ڈبلیوایم اتحاد امت کی علمبردار، پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ علامہ امین شہیدی جو اتحاد امت کے علمبردار ہیں، ان کے خلاف مفتی امان اللہ کی قتل کی ایف آئی آر حقیقت میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازش ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ علماء کرام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ اپنے  درمیان اتحاد، وحدت اور شعور کے ذریعہ فرقہ وارانہ نفرتوں کی سازش کو ناکام بنا دیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سیکرٹری جنرل سید عباس آغا سمیت دیگر عہدیدارون نے ایم پی اے آغا رضا کے ترقیاتی کاموں کیلئے کاوشوں اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی میں مجلس وحدت مسلمین کی جوذمہ داری بنتی ہے وہ احسن طریقے سے جاری ہے ،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین تحمل اور برداشت کی حقیقی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور باہمی رواداری کی فضاکوبرقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کو مجلس وحدت مسلمین کے عوامی خدمات نا گوار گزرتی ہے جو قابل افسوس ہے ، مجلس وحدت مسلمین جس طرح انتخابی مہم میں لوگوں سے وعدے کیے تھے ، بالکل اسی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے منتخب نمائندہ جنا ب آغا رضا لوگوں کے دہلیز پر ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ہرمحلہ گلی میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جو قابل تحسین ہے ،جس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، عوامی حلقے مجلس وحدت مسلمین کے کاوشوں کا معترف ہے ۔ ہزارہ قوم ودیگر علاقہ مکینوں کے تعلیمی مسائل کیلئے بلوچستان یونیورسٹی کے شاخ علمدار کمیپس کی علمدارروڈ میں تعمیر، سیدآباد گرلز سکول کیلئے فنڈ کی منظوری ،طالبعلموں میں وظائف کی تقسیم ،کمیونٹی سنٹر زکی منظوری، ٹیوب ویلزمنظوری اور تعمیر، پانی کو گھروں تک باآسانی پہنچانے کیلئے واٹر ٹینکرزکی تعمیر، پانی گھروں تک پہنچانے انتہائی جدید اور طاقتور بوسٹرکی تنصب، گلی محلوں میں سڑکو ں کی تعمیر،نالوں کی تعمیر ، کھیلوں کی سرپرستی اور ان کی معاونت ، غریب و مستحق مریضو ں کیلئے علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی ، معاشرے کے غریب افراد کی داد رسی الغرض آغا رضا نے اپنی دن رات محنت اور لگن سے جس طرح ترقیاتی کا موں کاجال بچایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور انشاء اللہ آغا رضا اس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے مشکلات سے پریشان ہے اور اس سلسلے میں اپنی آسانی پیدا کرنے کیلئے بھرپور کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ا س موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سنئیر عہدیدار کونسلر حلقہ نمبر ۱۲ کربلائی رجب علی نے واسا علمدارروڈ کے قائمقام سپروائزر کو شدید تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واسا کا قائم مقام سپروائزر علمدارروڈ کے علاقے اپنے مانی مانیاں کررہا ہے جس کی وجہ سے عوام پانی کے حصول کے سلسلے میں شدید مشکلات درپیش ہے ، انہوں نے کہا کہ واسا حکام علاقے کے مکینو ن کے پانی کی مسائل کو فوری طور پر حل کریں ، انہوں نے متعلقہ اداروں کو تنبیہ کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی کوتاہی کا مرتکب نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوامی خدمت کیلئے تمام اپنے جدوجہدکو الہیٰ فریضہ جان کر اپنی کوششوں کو انتہائی نیک نیتی سے جاری رکھیں گے اور اس میں بہتری لانے کیلئے اور زیادہ محنت اور لگن کا مظاہرہ کرینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی دوخواست ضمانت پر بحث  25ستمبر2014تک ملتوی کر دی گئی ہے، ایم ڈبلیوایم کے وکلاء ایڈوکیٹ سید اجمل حسین زیدی اور ایڈوکیٹ سید فضل عباس نقوی آج مورخہ 23ستمبر کو اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم ڈبلیو ایم کے اسیر کارکنان کی درخواست ضمانت پر بحث کرنے کےلئے پیش ہوئے۔جہاں پر حکومت کی طرف سے سرکاری وکیل کا تقرر نہ ہونے کے باعث درخواست ضمانت پر بحث مورخہ 25ستمبر2014تک ملتوی کر دی گئی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین جوادی بھی موجود تھے، واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پولیس نے چھاپے کے دوران ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے رہنما تصور موسوی، ذیشان حیدر، تہور عباس اور دیگر کو انقلاب مارچ میں شرکت کے جرم میں گرفتار کر لیا تھا جن پر دہشت گردی کی مختلف دفعات نافذ کردی گئیں جبکہ کےیہ  کارکنان سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے جاری کاروائیوں میں مصروف تھے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی اسلام آبادکے ایک وفد نے سیکریٹری جنرل سعید الحسن رضوی کی سربراہی میں راولپنڈی کی قدیم امام بارگاہوں کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، وفد میں علامہ ضیغم عباس ، راحت کاظمی اوردیگر بھی موجود تھے، رہنماوں نے ٹائراں والے بازار میں امام بارگاہ پر حملے اوراسے نذر آتش کرنے کے بعد فوری طور پر راولپنڈی کی حساس امام بارگاہوں امام بارگاہ قصر الحسنین ع بنگش کالونی ،قدیمی اما مبارگاہ، امام بارگاہ شاہ نجف اوراما م بارگاہ ناصر العزا   کا دورہ کیااور متولیاں سے ملاقات کی، جبکہ امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی، ضلع ملیر کے وفد نے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی سربراہی میں چیف انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈامداد مگسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر سابق کونسلر یوسی 5سید علی عباس عابدی، سابق ممبر مینیجنگ کمیٹی جعفر طیا رسوسائٹی سجاد اکبر زیدی اور عارف رضابھی ان کے ہمراہ موجود تھے، رہنماوں نے چیف انجینئر واٹر بورڈ امداد مگسی سےضلع ملیر خصوصاً جعفرطیا رسوسائٹی میں نکاسی آب کی ابتر صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، رہنماوں نے حالیہ دنوں جعفرطیار ،محبت نگر، لیاقت اسکوائر، شادمان ٹاون اور ایف ساوتھ میں کھڑے گندے پانی کی تصاویر بھی فراہم کی، جس پر امداد مگسی نےشدید تشویش اور متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار بھی کیا، انہوں نے وفد کو یقین دہانی کروائی کے واٹر بورڈ ملیر میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لے گا ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ  جلد از جلد سیوریج کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں ۔ انہوں نے بذات خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree