وحدت نیوز (کراچی ) ملک میں امن و مان قائم کر نے کیلئے دہشت گردوں کی مدد کرنے والے تمام مراکزمدارس اور عناصرکے خلاف آپریشن کیا جائے ،وفاقی حکومت کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرے ، سا نحہ پشاور ،سانحہ شکار پور نمازیوں کو قتل کرنے والے یہودی ایجنٹ ہیں ،طالبان اور اس کی بغل بچہ کالعدم جاعتوں نے اسلام کی نام پر دہشتگر ی کی ،بے گناہ معصوم بچوں اور نمازیوں کو قتل کرنے والے یذیدی ہیں ان کے حمایت کرنے والے بھی اسلام اور قر آن کی روشنی میں اتنے ہی مجرم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس کراچی میں اپنی تنظیمی نشت سے خطاب میں کیا۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا ایم ڈبلیو ایم مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف آواز اُٹھانے میں کسی قسم کا شک نہیں رکھتی اور اس کار انبیاء کو ایم ڈبلیو ایم کا ہر جوان اپنی آخری سانسوں تک انجام دیتا رہے گا گزشتہ دنوں شانحہ شکار پور وارثان شہداء کمیٹی کے احتجاجی دھرنے نے مظلوم ملت تشیع پاکستان نے اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت، راہ خدا میں استقامت و بیداری اورخون شہداء کی تاثیر کے ساتھ حکومت سے اپنے مطالبات منوائے ہیں، محب وطن وارثان شہداء کا احتجاج اور اسکی کامیابی ملکی بقاء و سلامتی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وارثان شہداء کے مطالبے پر سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت خوش آئند ہے، جس سے تکفیری دہشتگرد عناصر سمیت انکے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی کمر توڑنے میں کامیابی ممکن ہوسکے گے، محب وطن ملت تشیع پاکستان دہشتگردی کے خلاف ملکی بقاء و سلامتی کی خاطر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ میدان میں عملی طور حاضر ہے، افواج پاکستان تکفیری دہشتگردوں کیخلاف عسکری کارروائی کر رہی ہے تو محب وطن ملت تشیع پاکستان اتحاد و وحدت کا پرچم سربلند کرکے تکفیری دہشتگردانہ سوچ کے خاتمے کیلئے فکری و نظریاتی جہاد میں مصروف عمل ہے، تکفیری دہشتگردانہ سوچ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور ملکی بقاء و سلامتی کیخلاف سب سے بڑا حقیقی خطرہ ہے، جس کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ سندھ بھر میں تکفیری دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کا حکومتی وعدہ اور ملکی سلامتی کے اداروں کیجانب سے اس وعدے پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی دراصل شہداء کے خون کی تاثیر اور ملت تشیع پاکستان کی استقامت و بیداری کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ اس وعدے پر عمل درآمد سے جہاں شیعہ نسل کشی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا وہیں ملکی بقاء و سلامتی کو درپیش خطرات کا بھی خاتمہ ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ  ملت تشیع کا احتجاجی دھرنا کسی مسلک و مکتب کے خلاف نہیں بلکہ صرف اور صرف اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگردوں کے خلاف تھا، مظلوم کا تعلق کسی بھی مذہب و مسلک سے ہو، ہم تمام مظلوموں کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں، وارثان شہدائے ملت تشیع کے تکفیریت مخالف احتجاجی دھرنے کی کامیابی تمام مظلوموں کیلئے قابل تقلید مثال بن چکی ہے، جو مملکت عزیز پاکستان کی بقاء و سلامتی اور تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ورثاء کے لانگ مارچ نے سندھ کی عوام کو بیدار کیا سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ورثاء کا تاریخی استقبال اس بات کی ضمانت تھی کہ سندھ دھرتی میں فرقہ واریت اور لسانیت کا کوئی عنصر نہیں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا سندھ میں دہشگردی میں ملوث دینی مخصوص مدارس میں کفر کے فتویٰ دیئے جاتے ہیں اور سندھ کی عوام اور علماء کرام اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ایک مخصوص تکفیری ، یہودی گرہوں کی جانب سے کی جارہی ہے ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سرپرست اعلیٰ مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے کہ وہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے دنیا کے واحد ملک پاکستان میں درود و سلام پڑھنے پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔ نبی کریم ﷺ پر درود و سلام تو خود اللہ کی ذات اور فرشتے بھی پڑھتے ہیں ا ور اللہ نے قرآں میں واضح طور پر اس کے پڑھنے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس سے منع کرنا نہ صرف غیر شرعی بلکہ نظریہ پاکستان کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہود و نصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے سے باز رہے۔ انہوں نے اذان سے پہلے درود و سلام پڑھنے پر پنجاب سے مکتب اہل سنت کے افراد کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کو فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایمپلی فائر ایکٹ کے نام پر پنجاب میں جاری آرڈیننس دراصل علما پر دباو ڈالنے کا ایک گھٹیا ہتھیار ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی)  خیرالعمل فاؤنڈیشن کا شعبہ صحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام بڑے شہروں میں طبی مراکز قائم کرے گا ان طبی مراکز میں علاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ فوری رسپانس کے لیے ایمبو لینس سروس بھی فراہم کی جائے گی اور بلڈ ڈونیشن کا سلسلہ بھی جاری کیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی کی صورتحال میں خون کی فراہمی کو بر وقت یقینی بنایا جاسکے اب تک خیرالعمل فاؤنڈیشن اس شعبے کے تحت اسکردو،گلگت،لیہ،لاہور،راولپنڈی،ڈی جی خان میں 9 ہیلتھ سنٹر اور ایک ہسپتال قائم کر چکی ہے اور کچھ پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے ریلوے سکیم نمبر 9 میں کلینک کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے مسؤلین مولانا سید ساجد شیرازی،مولانا علی اکبر کاظمی اور دیگر افراد بڑی تعداد موجود میں موجود تھے ۔ نثار علی فیضی نے کہا پاکستان کی عوام آئے دن قدرتی و انسانی سانحات کا سامنا کر رہی ہے لیکن بدقسمتی سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان سہولیات کا فقدان ہے جن میں فوری طبی امداد،ایمبولینسسز کی فراہمی،خون کی فراہمی شامل ہیں جس کے نتیجے میں نقصانات کی شدت بڑھ جاتی ہے خیرالعمل فاؤنڈیشن کا شعبہ صحت اس صورتحال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور پہلے فیز میں مختلف بڑے شہروں میں کلینکس،ڈسپنسری قائم کی جارہی ہیں اور دوسرے فیز میں طبی سہولیات کے حوالے سے دیگر لوازمات پورے کیے جائیں گے جن میں ایمبو لینسسز ،خون کی فراہمی شامل ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے وفد نے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی امور اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان باہمی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں جماعتیں مل کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے حاصل ہونے والی معدنیات پر بلوچستان کے عوام کا حق سب سے زیادہ ہے۔ بلوچستان سے حاصل ہونے والی معدنیات ملک کی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہیں، مگر بلوچستان کے عوام آج بھی کسمپرسی، غربت اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جن علاقوں سے اربوں روپے کی معدنیات حاصل ہو رہی ہیں۔ ان علاقوں کی عوام کے حالات زندگی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں مضبوط باہمی روابط کے ذریعے تمام برادر اقوام کے درمیان بہترین تعلقات کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر سردار اختر مینگل نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے شیعہ اور ہزارہ قوم کے خلاف دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر دونوں پارٹیوں نے مستقبل میں بھی باہمی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ  دوروزہ میڈیاورکشاپ کے اختتامی سیشن میں ملک بھر میں سے آئے ہوئے معززشرکاء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےپرحسن کارکردگی ایوارڈز تقسیم کیئے گئے، علامہ اصغر عسکری، اقرارحسین ملک اور علامہ ضیغم عباس نے ایوارڈ تقسیم کیئے، جن شخصیات میں  ایوارڈز اور کیمرے انعام کی صورت میں تقسیم کیئے گئے ان میں ، مظاہر شگری، ثقلین نقوی، علی احمر ، این ایچ بلوچ، محمد ہادی،عدیل عباس، زیشان حیدر، احسن عباس ، انیس الحسن، عباس علی، آصف صفوی، علی شجاعت ، منور جعفری، مختار دایو، غفار ڈومکی، ابراہیم طاہر، توصیف عباس، انوار الحق، ارشاد بنگش سمیت دیگرشامل تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام دوسری سالانہ میڈیا ورکشاپ کا کامیاب انعقاد جامع امام صادقؑ اسلام آباد میں کیا گیا، ورکشاپ میں ملک بھر سے میڈیا سیکریٹریز اور سیکریٹری اطلاعات  صاحبان نے شرکت کی، جبکہ ورکشاپ کے مختلف سیشنز سے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی ،علامہ اصغر عسکری ، مظاہر شگری ، حسنین زیدی سمیت دانشوروں اور سینیئر اینکرپرسنز نے خطاب کیا، ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسئولین میں اعزازی شیلڈزاور کیمرے تقسیم کیئے گئے۔

 

مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا کہ   دنیا میں تبدیلی کے لئے جن چار بنیادی ستونوں کی ضرورت ہوتی ہے، ان میں سے ایک میڈیا ہے۔ لہذا اس شعبے سے متعلقہ لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس خلا کو پر کرنا ہوگا، عالم اسلام کو درپیش ابلاغی چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے مجلس وحدت کے کارکنان خود کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں ، مغربی یلغار کے آگے بند باندھنے کیلئے ہمارے جوانوں سوشل ، پرنت اور الیکٹرونگ میڈیا میں اپنا مقام بنایا ہو گا، اگر ہم نے اس معاملے میں کوتاہی کی تو اسلام دشمن قوتیں ہم پر اپنی فکر مسلط کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا میڈیا ڈپارٹمنٹ کم وسائل اور زیادہ مسائل کے باوجود پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں کی نمایاں مقام رکھتا ہے۔

 

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ میڈیا کی جنگ میں دشمن کو مات دینے کے لئے ضروری ہے کہ قوم کو دشمن کی سازشوں سے آگاہ کیا جائے۔ آج پوری دنیا میں غرب اپنی طاقت کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے لئے مشرق وسطٰی میں داعش جیسے دہشگرد گروہوں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے، لیکن شام و عراق کے اندر بلاک مقاومت نے نہ فقط انہیں عسکری شکست دی ہے بلکہ حزب اللہ و شامی فوجوں نے میڈیا کے ذریعے ان کے انسانیت کش جرائم سے دنیا کو آگاہ کیا ہے۔ لہذا پاکستان کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ملت پاکستان کو اس پراکسی وار سے نجات دیں اور لوگوں میں شعور بیدار کریں، تاکہ یہ قوم حقیقی معنوں میں فکر اقبال سے روشناس ہو کر اس پاک دھرتی کا دفاع کرسکے۔

 

مرکزی میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ اسلام حقیقی و امریکی میں تمیز انقلاب اسلامی کی بدولت ممکن ہوئی، حضرت امام خمینی (رہ) کی مدبرانہ سوچ تھی جس کے تحت اسلام امریکائی بے نقاب ہوا، دشمن نے داعشی، نقلی، تکفیری اور وہابی اسلام لوگوں کے سامنے پیش کیا، تاکہ اسلام ناب محمدی کا چہرہ مسخ کیا جائے، اس کے باوجود آج اسلام ناب محمدی روز روشن کی طرح دنیا پر عیاں ہوچکا ہے۔ داعش کی بربریت نے عراق میں سنی و شیعہ دونوں کو بیدار کیا، جنہوں نے مرجعیت کی رہنمائی میں عراق میں داعش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ داعش کی کوشش تھی کہ موصل کے بعد بغداد پر بھی قابض ہوجائیں، لیکن موصل پر داعش کا قبضہ ایک سازش کے تحت تھا، جس میں موصل کا گورنر شامل تھا، جو داعش کا آلہ کار بنا۔ استعمار کی طرف سے مسلمان ممالک پر مسلط کی جانے والی جنگوں کے ذریعہ امریکہ نے اپنی ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دیا۔ اڑھائی لاکھ دہشت گرد شام بھیجے گئے، ان چوراسی ممالک میں یورپی ریاستیں بھی شامل تھیں، جنہیں آج اپنی ملک کی سکیورٹی کے حوالہ سے خدشات لاحق ہوچکے ہیں، چونکہ شام بھیجے گئے دہشت گرد میدان جنگ سے بھاگ کر واپس انہی یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree