وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ لاکھوں شہداء کی میراث پاکستان کے مسائل کو حکمران سنجیدگی کے ساتھ حل نہیں کر رہے۔ شیعہ سنی کا کوئی تنازعہ نہیں، مختلف مسالک پاکستان میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ آپس میں مل بیٹھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف دانشور آغا مرتضیٰ پویا کی رہائش پر منعقدہ انٹلیکچوئل فورم بعنوان ''بیت ابراہیم (ع) اور انسانیت کا مستقبل'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غور طلب بات یہ ہے کہ اس فورم میں موجود چند لوگ کس قدر موثر ہیں، یہاں بنیادی مسائل بارے صرف منصوبہ سازی ہی کی جا سکتی ہے۔

 

رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ فوجی آمر ضیاءالحق کے غلط اقدامات کے باعث آج ہم جنازے اٹھانے پر مجبور ہیں، ڈکٹیٹر کو شہید کہنا سراسر زیادتی ہے، اسی شہید کے دیئے ہوئے تحفے ہیں کہ آج ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری پاک فوج فرنٹ لائن پر ہے، دہشت گرد سنی شیعہ دونوں کو مار رہے ہیں، پوری قوم بلاتفریق فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری حکمران صرف اور صرف اپنے مفادات کی خاطر سرگرم ہیں، لاکھوں شہداء کی قربانیاں دے کر بچائے جانے والے اس ملک کو حکمران سنجیدہ نہیں لے رہے۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی تنازعہ نہیں، مختلف مسالک پاکستان میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ آپس میں مل بیٹھتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جا ری کردہ بیان کے مطا بق کوئٹہ میں تین روزہ پیام امن اسکاوٹ کیمپ زیر اہتمام وحدت اسکاوٹس پاکستان منعقد ہوا اس میں وحدت اسکاوٹس کے ڈپٹی چیف اسکاوٹ برادر مجاہد تمار مرکزی انسٹر کٹر ثا قب علی اور صوبہ بلوچستان کے چیف اسکاوٹ منصب علی کوئٹہ ڈویژن کے اسکاوٹ انچا رج کر بلائی حسین علی نے شرکت کی اس کے علاوہ کوئٹہ ڈویژن کے اسکاوٹ اراکین نے کثیر تعدا د میں شر کت کی ۔

 

اس موقع پر وحدت اسکاوٹس کے مرکزی ڈپٹی چیف مجا ہد تمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام اسکاوٹس کے نام یہ پیغام دیا کہ آج وطن عزیز پاکستان چا رو ں طر ف سے دشمنوں کی سا زشو ں کا شکار ہے کبھی پشا ور میں اسکول کے ننھے بچے شہید کئے جا تے ہیں تو کبھی شکار پورمیں نماز جمعہ پڑھنے والے مسلمانوں کو ٹا رگٹ کیا جا تا ہے ملک میں نہ اسکول محفوظ ہے نہ امام با ر گاہ نہ اولیا ئے کرام کے مزارات اور نہ ہی چرچ ،مندر محفو ظ ہے جسکی وجہ سے عام شہری کی زندگی بری طر ح متا ثر ہے اور ملک میں مایوسی اور بے چینی کی فضا ء بڑھتی جا رہی ہے ایسے میں ملک کے ہر شہری اورخصو صا اسکاوٹس کی ذمے دا ری بنتی ہے کہ وہ ملک کے حا لات کو بہتر بنانے میں اہم کر دار ادا کریں۔ہم اسکاوٹس کی ذمے دا ری بنتی ہے کہ پہلے ہم خود دین مبین کو سمجھے پاکستان کے قوا نین کی پاسدا ری کریں اور عام شہر ی کے اندر بھی قوانین کی پاسدا ری کے حوالے سے شعو ر و آگا ہی پید اکریں تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو اور ملک کا ہر شہر ی پر سکون زند گی گزا ر سکیں۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ضلع نوشہرفیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 مارچ ہونے والے شکارپور سانحے کے شیداوں کا چلمن عقیدت و احترام سے منایا جائيگا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علام راجا ناصرعباس ، امین شیدری، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ مختیار امامی، علامہ حیدر جوادی کے علاوہ مرکزی رھنماء شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمیداری ایمانداری سے نبھاتی تو شکارپور سانحہ پیش نہ آتا ایم ڈبلیو ایم ضلع نو شہروفیروز کے سیکریٹری جنرل نے  عوام سے اپیل کی کہ شہداء کے چہلم پہ بھرپور شرکت کریں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمارے خلاف دہشت گردوں سے اتحاد کر لیا ہے اور باقاعدہ سازش کے تحت ہمارے نوجوانوں اور فعال عہدیداروں کو فورتھ شیڈول میں شامل کر کے ان کو گرفتار اور ہراساں کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل کی بجائے اس کو ناکام بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، قومی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ وہ اپنے دفتر میں شاعر اہلبیت شوکت رضا شوکت کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے ذاکرین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھکر، دریا خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، شورکوٹ، رحیم یارخان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چنیوٹ، سرگودھا، راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں کارکنوں اور فعال عہدیداروں کی گرفتاریوں اور ان کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کی بجائے پرامن لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے جو اصل میں قومی ایکشن پلان کے خلاف بھی سازش ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ایک بار پھر دہشت گردوں اور حکمرانوں نے ہمارے خلاف اتحاد کر لیا ہے، ایک طرف تو دہشت گرد ہماری مساجد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہمارے چنیدہ افراد اور فعال نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، بہت سوں کو ناجائز طور پر فورتھ شیڈول جو دہشت گردوں کیلئے قانون ہے اس کا شکار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سادات و غیر سادات کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، چھاپے، خوف و ہراس کی صورتحال سے مکتب تشیع میں حکمرانوں کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ملت تشیع کو بلا جرم و خطا دہشت گردوں کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا کرنے کی سازش دراصل آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کو ناکام کرنے کی مجرمانہ سازش ہے جبکہ دوسری طرف صورتحال یہ ہے جن کی گرفتاریاں مقصود ہیں جو قتل و غارت گری کے سرپرست ہیں انہیں پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے دستے اپنی حفاظت میں ملک کے کونے کونے میں دورے کرواتے ہیں، ہم ظلم کے آگے جھکنے والے نہیں، ہر روز ہمارے گھروں سے جنازے اُٹھتے ہیں، ہمیں پتہ ہے ہمارا جرم کیا ہے، ہمارا جرم دہشت گردوں کے خلاف آواز اُٹھانا اور مظلوموں کی حمایت کرنا ہے، ہمارا جرم حب الوطنی، اتحاد بین المسلمین اور قومی وحدت کے لئے میدان میں آنا ہے، اور ہم اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس نے ذاکرین عظام پر زور دیا کہ وہ منبر سے اتحاد امت اور قومی وحدت کا درس دیں، دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور عوام کو ان سازشوں سے آگاہی دیں، شاعر اہلیبت شوکت رضا شوکت نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو یقین دلایا کہ ملک بھر کے ذاکرین آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے ہر حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل کی انتھک کو شش اور مسلسل رابطوں کے باعث جیو نیوز انتطامیہ نے طلعت حسین کے پروگرام نیا پاکستان میں تکفیری جماعت کے سرغنہ کی جانب سے ہل تشیع مکتب فکر کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور انہیں کافر قرار دینے پر آن آیئر معافی طلب کرلی ہے، جبکہ جیو نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمن ،بیورو چیف اسلام آباد رانا جواد سمیت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے وفود کی صورت میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین سے ملاقاتوں میں مذکورہ توہین اور تکفیر آمیز پروگرام پر تحریری معافی مانگ لی ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کی مرکزی میڈیا کمیٹی اور میڈیا کوآرڈینیٹرز کی مسلسل توجہ ، روابط اور پریشر کے باعث جیو ٹی وی انتظامیہ نے اہل تشیع کی دل آزاری پر فوری طور پر آن ایئر اس قبیح فعل پر معذرت خواہی کی، جبکہ اس ہی پروگرام میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی کو اہل تشیع مکتب فکر پر لگائے گئے من گھڑت اور نا زیبا الزامات کے دفاع کیلئے بھیجا گیا جہاں انہوں نے پروگرام کے میزبان طلعت حسین کی جانب سے کیئے جانے والے تند و تیز اور انتہائی غیر مناسب سوالات کے بھی بڑی دانشمندی ، بصیرت اور حوصلے سےتسلی بخش جوابات دیئے، علامہ امین شہید ی نے ملت جعفریہ پاکستان کی صحیح معنیٰ میں وکالت اور ترجمانی کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مہدی عابدی نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیوایم کی مرکزی میڈیا کمیٹی اپنے قائد علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت ملت کے دفاع اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے ہر میدان میں ہر لمحہ حاضر رہے گی، آئندہ کسی میڈیا ہاوس کو اہل تشیع کی تکفیر پر مبنی پروگرام کی تشہیر کی اجازت نہیں دی جائے گی، جیو کی معافی پر تمام ملت اور میڈیا کوآرڈینیٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ کی اصل وجہ عدل و انصاف کا ناپید ہونا ہے، پنجاب میں مظلوم اور ظالم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی انتقام میں تبدیل کر دیا گیا ہے، پنجاب حکومت بے گناہوں کو گرفتار اور مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے، ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم سڑکوں پر نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عمائدین شہر کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی جدوجہد سے لیکر ارض وطن کی بقا و سلامتی کے موجودہ فیز تک ہم اس بات پر فخر کرسکتے ہیں کہ ہمارے مکتب کے پیروان اپنے اجداد کی اس میراث و امانت سرزمین پاک، اس کی سلامتی و استحکام کے اداروں، فورسز کے مراکز و شخصیات حتٰی پولیس کے کسی دستے یا تھانہ کی کسی عمارت پر بھی کسی بھی دور میں حملہ آور نہیں ہوئے، کبھی کوئی ایسا طرز عمل اختیار نہیں کیا، جس سے وطن سے غداری کی بو آئے، کبھی ایسا احتجاج نہیں کیا، جس سے باغیانہ سوچ یا فکر کی عکاسی ہو، جبکہ ہم نے ہر دور میں ظلم سہا، ہمیں وطن دشمن، اسلام دشمن دہشت گردوں نے بھی اپنے ظلم کا شکار کیا اور حکمرانوں نے بھی اپنے تعصب، تنگ نظری اور جانبداری سے مایوسیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں پھینکا۔

 

انہوں نے کہا کہ جب بھی اسلام دشمن قوتوں نے فرقہ واریت کے جن کو بوتل سے باہر نکالا، ہم دونوں طرف سے متاثر ہوئے، دہشت گرد ہماری شخصیات کو قتل کرتے، ہماری مساجد، امام بارگاہوں، مجالس و مراکز دینی کو نشانہ بناتے اور حکمران ہمارے نوجوانوں، بزرگوں حتٰی ہاتھ میں آنے والے بچوں کو بھی گرفتار کرواتے، اور اپنی دانست میں غیر جانب داری کا تاثر دیتے۔ بھلا ملک دشمن دہشت گردوں اور سلامتی ارض پاک پر جانیں نچھاور کرنے والوں کو ایک ہی پلڑے میں کیسے تولا جا سکتا ہے۔؟ یہ کیسا انصاف اور غیر جانبداری ہے کہ افواج پاکستان، فورسز، انٹیلی جنس مراکز، ملک کے بنیادی دفاعی اسٹرکچر اور حساس ترین تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اور پرامن، نہتے، وطن کے جانثار شہریان کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جائے، مگر یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے، جسے بدقسمتی کہا جائے یا نااہلی، روایتی فرقہ وارانہ سوچ کا نام دیا جائے یا تنگ نظری و عصبیت ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔

 

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے خلاف اپنے عزم کا اظہار ہر پلیٹ فارم اور موقعہ و مناسبت سے ببانگ دہل کیا ہے، ہم نے ہی سب سے پہلے آپریشن کا مطالبہ کیا، ہم نے ہی افواج پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ان کی کارروائیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور موجودہ حکمران جب ملک دشمنوں سے مذاکرات کے بہانے ساز باز میں مصروف تھے تو ہم نے اپنا موقف واضح انداز میں میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے رکھا، گویا آپریشن ضرب عضب سے پہلے ہم نے اس کی حمایت کی، اور اب بھی جب سولہ دسمبر کے دن آرمی پبلک اسکول پر قیامت برپا کی گئی تو اس کے بعد بلا چوں و چراں ہم نے اس ناسور کو بلا تخصیص جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا، دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے ملٹری اسپیڈی کورٹس کے مطالبے کو دہرایا اور ملک دشمنوں کو سرعام چوکوں و چوراہوں میں پھانسیوں پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی یہ حمایت اور ان پر اعتماد ہر گذرنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہر درد مند پاکستانی کی طرح ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ دہشت گردی چاہے اس کا تعلق فرقہ واریت سے ہو یا اس کو ڈرون حملوں کا ردعمل کا نام دے دیا گیا ہو، دین کے نام پر ہو یا سیکولر جماعتی بنیاد پر ہو رہی ہو، کراچی میں ہو رہی ہو یا وزیرستان میں، وطن کی سلامتی و استحکام کی راہ میں آنے والے ہر رکاوٹ کو ختم کرنا ضروری ہے، یہ فرض ہے جس کی ادائیگی سیاستدانوں، فورسز، حتٰی عوام پر بھی برابر عائد ہوتی ہے، ہم اسے فرض سمجھ کر ہی ادا کر رہے ہیں اور ملک و بیرون ممالک میں اس حوالے سے پاکستان کا تاثر بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ہم فورسز کی پشتی بانی میں کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہیں، ہمیں اس جرم کی سزا بھی دی جا رہی ہے، دہشت گردوں نے حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ نقصان ہمارے لوگوں کا کیا ہے، سانحہ شکار پور، سانحہ حیات آباد پشاور، سانحہ شکریال امام بارگاہ راولپنڈی اور کراچی سمیت ملک کے کئی ایک شہروں میں ہونے والی ہمارے قیمتی افراد کی ٹارگٹ کلنگ اس کا واضح ثبوت ہے، انشاءاللہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اگر تنہا بھی میدان میں کھڑا ہونا پڑے تو ہم ارض پاک کی حفاظت کے لئے کھڑے رہیں گے اور ان وطن دشمنوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree