وحدت نیوز(کمالیہ) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علا مہ عبدالخالق اسدی تحصیل جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید محسن رضا نقوی کی نظر بندی پر ان کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ،انہوں نے کہا کہ سید محسن رضا نقوی کی نظر بندی بلا جواز ہے ،ہم پر امن شہری ہیں اور ہماری جماعت نے ہمیشہ ملک میں رواداری کو فروغ دیا ہے ،حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کی بجائے ہمارے بے گنا ہ لوگوں کو نظر بند کر رہی ہے جوکہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں،اس موقع پر سابق ناظم ممتاز حسین گوندل اوردیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے ،اس سے قبل جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب علا مہ عبدالخالق اسدی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی جنرل سیکریٹری رضوان حید ر چوہدری اور رانا نعیم عباس کے گھر گئے ۔اور ان کی نظر بندی کے بعد عدالتی احکامات پر رہائی پر ان کو مبارک باد دی کہ عدالت نے ہمارے موقف کو مانتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری فرمایا ہے ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے مشکلات کے باوجود بہترین کام کیا ، شعبہ تنظیم سازی آپ کے ان تمام کاموں کو سراہتا ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر یعقوب حسینی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی شوریٰ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سفر دشوار گزار، 100کلو میٹر چار گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ، جبکہ دوسری طرف مجلس وحدت کے اتحاد بین المسلمین و دیگر امور کے لیئے کئے گئے کام قابل ستائش ہیں ،کراچی تا کشمیر بکھرے معاشرے کے انمول افرادکو وحدت کی لڑی میں پرونا حدف اولین ہے، ہم ایک دوسرے کی مشاورت سے مزید نکھار لائیں گے، آپس میں مل جل کر ملت کی خاطر کام کو اپنا شیوہ قرار دیں گے ، ہر اس جگہ جائیں گے جہاں ہمارا ایک سفیر بھی موجود ہے ، ہم امن کے داعی و امن کے محب ، اسی مشن و مقصد کو لیکر آگے بڑھیں گے، اضلاع و یونٹ سطح تک جا کر گھر گھر یہ پیغام پہنچائیں گے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ تنظیم سازی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ کام کرے گا تو افراد میسر ہوں گے ، افراد کو ایک لڑی میں پرو کر منظم کرنا شعبہ تنظیم سازی کا کام ہے ، جب یہ ایک لڑی بن جائیں گے تو ملت کے لیے کسی بھی مشکل کا آنا ہی مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ریاستی سیکرٹری جنرل کی قیادت میں جس طرح مجلس کشمیر میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ،اس کو نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ بہتر سے بہتر تر بنائے گی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ملت کو زندگی کا شعود دیا، نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ، جوانوں کو متحد و منظم ہونے کا سلیقہ سکھایا، جوان جو آج کل معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہیں لیکن جوجوان ڈاکٹرشہید کے افکار سے وابستہ ہیں بہترین معاشرے کے افراد میں سے گنے جاتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی دفتر میں منعقدہ پروگرام بعنوان برسی ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی سے خطاب کے دوران کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے 1972میں آئی ایس او کی بنیاد رکھی ، آئی ایس او نے ہمیشہ سے مستقبل کے معماروں کی تربیت کا بہترین اہتمام کیا ہے، شہید کا لگایا گیا یہ پودا آج ایک ثمرآور درخت بن چکا ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آئی ایس او شجرہ طیبہ ہے، ایسی منظم تنظیم کہ جس سے بڑی بڑی شخصیات نے جنم لیا،آئی ایس او کو اسی لیئے تنظیموں کی مھد کہا جاتا ہے،معاشرہ سازی میں اس وقت آئی ایس او بنیادی کردار ادا کر رہی ہے،بچوں اور جوانوں کی سطح پر تربیتی امور سر انجام دیئے ، یہ سب اسی درخت کا ثمر ہے کہ جس کا پودا کل ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے لگایا تھا، ڈاکٹر شہید نے ملک و بیرون ملک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ،یہ سب دکھی انسانیت ودرد ملت کے لیئے تھیں ، اپنی ذاتی زندگی پر دین ، ملت و انسانیت کے معاملات کو ترجیح دی ، بہت کم وقت آرام زیادہ وقت کام ڈاکٹر کا شیوہ تھا، ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے ملت کے اتحاد و وحدت کے لیئے بھی خوب کام کیا ، اس کی دلیل ڈاکٹر کی تنظیم سے وابستہ مستقبل کے معماروں کا ہرملی تنظیم کے لیئے خود کو پیش پیش رکھنا ، علماء کی قدر دانی اس گروہ کا بنیادی مقصد و مشن تھا، شہید آج بھی ہم میں موجود ہیں ،شہید کے کارنامے زندہ ہیں، اس لیئے کہ ان کا مشن و مقصد ہم لیکر بڑھ رہے ہیں ، ان کے لگائے گئے شجر سایہ دار کا ثمر حاصل کر رہے ہیں ،شہید نے وہ شمعیں روشن کیں جو آج بھی روشن ہیں ۔ شہید علماء کے شانہ بشانہ چلے ،ڈاکٹر شہید وہ واحد شہید ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کے نوجوانوں میں شہادت کی تڑپ پیدا کی ، اور خود ڈاکٹر بھی کہا کرتے تھے کہ اے خدا میں کھانس کھانس کے مرنے سے متحرک موت بہترسمجھتا ہوں ،ڈاکٹر غریبوں کے لیئے بھی مسیحا ، اپنی تنخواہ سے غریبوں کے چولہوں کو چلانے کا اہتمام کرتے ۔

 

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ڈاکٹرکی زندگی کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، جوانوں کو انہیں اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے ، ڈاکٹر شہید کی زندگی کا مطالعہ سلیقہءِ زندگی سکھا دیتا ہے ، شہید کو چوک تییم خانہ پر جب شہید کیا گیا ، بڑی بڑی شخصیات نے کہا کہ آج پاکستان کی ملت کی کمر ٹوٹ گئی ، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید کی زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے دکھی انسانیت و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، ملت کو ایک لڑی میں پرونے کے لیئے کام کریں ۔نوجوان ملت کا سرمایہ ،ملت کے ان عظیم سپوتوں کی صیح تربیت و تعلیم کی ضرورت ہر گزرتے لمحے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہوتی جا رہی ہے، ڈاکٹر شہیدنے اسی لیئے تو ایک ایسے پلیٹ فارم کا اہتمام کیا کہ کہ جس کی ضرورت تھی ، نوجوان بھی ڈاکٹر شہید کو پیرو بن جائیں ،ان کا مطالعہ کا کریں ، ان جیسا بننے کی کوشش کریں ، زندگی کی کامیاب ترین منزل کو پہنچ جائیں گے۔برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے ریاستی سیکرٹری مالیات برادر سید حسین سبزواری نے بھی خطاب کیا ، آخر میں جملہ شہدائے اسلام، بزرگان دین اور بالخصوص ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی بلندی درجات کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکو مت اور سیکورٹی اداروں سے دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالوں کے خلاف بھی ملک گیر آپر یشن شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی اصل وجہ حکمران اور سیاست دان ہیں جن کے مراسم بلواسطہ یا بلاواسطہ ان دہشت گردوں سے ہے ‘پنجاب کے وزرا کالعدم دہشت گرد جماعت کی سرپرستی کرتے ہیں،کیا ان وزرا کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن ہے ‘دہشت گردی کے بعد کر پشن اور لوٹ مار پاکستان کا سب سے بڑ ا مسئلہ بن چکا ہے اور جہاں حکمران خود ”مال ”بنانے میں مصروف ہوں وہاں کر پشن کیسے ختم ہو سکتی ہے ؟۔ وہ دورہ کویت کے دوران یہاں ایک تقر یب میں پا کستانیوں سے خطاب کر رہے تھے اور اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بہت سے ایسی کالعدم تنظیمیں موجود ہے جو اب بھی دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے مگر (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت اپنے ”ووٹ ”بنک کوبچانے کیلئے ان کے خلاف کا روائی سے گر یز کر رہی ہے جو ملک اور قوم کیلئے انتہا ئی خطر ناک ہے ۔

 

 انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکو متوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ادار ے بھی دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالے افراد اور ان کالعدم تنظیموں کے خلاف آپر یشن کر یں تا کہ ملک کو مکمل طور پر انتہاپسندوں اور دہشت گر دوں سے پاک کیا جاسکے ورنہ امن کا قیام ایک خوب ہی رہیگا جسکا حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جو وعدے کیے ان میں سے کسی ایک پر عمل نہیں کیا جا سکا جو انکی سب سے بڑی ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں،پاکستان کے جفاکش عوام کے لئے شجاع اور ایماندار قیادت اگر میسر ہو تو ملک ایشین ٹائیگر کیا پوری دنیا پاکستان کا محتاج ہو گا ہمارے حکمران ملک اور عوام سے مخلص نہیں تبدیلی نعروں سے نہیں آتی عملی اقدامات کر نا ہوگا،پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کرپٹ اور لٹیرے سیاست دانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر عوام اسی طرح ان ظالموں کے ہاتھوں یرغمال رہے گی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سابق صوبائی رہنما امتیاز حیدر خان کاچو نے مجلس وحدت مسلمین میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات ناصر عباس شیرازی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

 

امتیاز حیدر خان کاچو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی لالچ یا طمع کی وجہ سے ایم ڈبلیو ایم جوائن نہیں کی بلکہ مجلس وحدت مسلمین کے منشور، طرز سیاست اور خطے کے مفاد کیلئے ان کی خدمات اور سب سے بڑھ کر تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر ملک اور وطن کی خدمت کے جذبے نے متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے خطے کے عوام کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا۔دونوں جماعتوں نے مفاد پرستوں کو نواز ا ہے جنہوں نے عوام کی خدمت کے بجائے اپنی جیبیں گرم کی ہیں۔ خطے کے عوام کئی دہائیوں سے محرومیوں کا شکار ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی خدمات لائحق تحسین ہیں اور آئندہ الیکشن میں گلگت بلتستان میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

 

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے مسئول ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم کاچو امتیاز حیدر خان کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں وہ مجلس وحدت مسلمین میں رہ کر خطے کے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کریں گے۔ ناصر عباس شیرازی نے گلگت بلتستان کے آٹھ روزہ دورے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے گلگت بلتستان کے دورا ن کئی جماعتوں کے رہنما مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ ناصر عباس شیرازی نے گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیا۔

 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہید ی نے توقع ظاہر کی کہ کاچو امتیاز وحدت کے ایجنڈے کو پرموٹ کرنے کیلئے اپنی صلاحتیوں کو بروکار لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بڑی سطح پر دھاندلی کا پروگرام بنالیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی دلیل وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایک وزیر کو گلگت بلتستان کا گورنربنانا ہے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کا متنبہ کرتے ہیں کہ اگر گلگت بلتستان میں گیارہ مئی 2013کی تاریخ کو دھرایا گیا تو حکومت کیخلاف سخت ردعمل سامنے آئیگا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر مظلومین کا بہتا ہوا خون خواہ وہ کوئٹہ میں ہو، شکار پور میں، ماڈل ٹاون میں ہو، یا پشاور میں اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا، جب تک ہم اس کے اصل ذمہ داران کو اُن کے انجام تک نہیں پہنچائیں گے، اُس وقت تک ہم اپنے گھروں میں سکون سے نہیں بیٹھیں گے، نون لیگ کے خلاف کھڑا ہونا یزید کے خلاف کھڑ ے ہونے کے مترادف تھا اور اس جنگ میں صاحبزادہ حامد رضا کا اہم کردار ہے، پنجاب پولیس اس وقت نون لیگ کا عسکری ونگ بن چکی ہے، یہ اب پنجاب پویس کا کام نہیں کر رہی بلکہ میاں صاحبان کے عسکری ونگ کے طور پر کام کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے سیلاب میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور مکان رہنے کے قابل نہیں رہے، نون لیگ بھی اس ہمارے سیاسی سیلاب میں تباہ ہوچکی ہے، اب یہ سات ماہ پہلے والی نون لیگ نہیں رہی، یہ بے نقاب ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہونے کو کوئی تیار نہیں، نہ یہ کسی کو پناہ دے سکتی ہے اور نہ کوئی اس کے پروں میں پناہ لے سکتا ہے۔ سید ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا اگر نبی ﷺ اور حسین علیہ سلام کے عاشقان مل کر میدان میں آجائیں تو خارجیت و تکفیریت کے پیروکاروں کا پاکستان میں جینا محال ہوجائے اور پاکستان میں کوئی شیعہ سنی کی جنگ نہیں تکفیریت اور خارجیت کی جنگ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہم نے خودکش بمبار کو مارا، اسلام آباد میں جامعۃ الرضا پر ہونے والا حملہ ہم نے ناکام بنایا، کوئٹہ میں ہم نے زندہ خودکش پکڑا تو حکومت یہ کام کیوں نہیں کرسکتی؟ اُن کا کہنا تھا جو رسولﷺ کے خاکے بناتے ہیں اور قرآن کو جلاتے ہیں، یہ تو توہین رسالت ہے اور جو نماز میں اللہ اکبر کے ساتھ نمازیوں کو شہید کرتے ہیں، یہ بھی تو توہین رسالت ہے، اب ہم اپنے اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے یہ سفر رکا نہیں، صرف وقفہ ہوا ہے، وقفہ تیاری کے لئے ہوتا ہے، اب ہم تیاری کے ساتھ آئیں گے اور شہداء پاکستان کے خون کا حساب لیں گے۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ جب بلوچستان کا رئیسانی اپنے 43 وزیروں کے ساتھ پاکستان کی سرزمین پر بطور وزیراعلٰی قدم نہیں رکھ سکا تھا اب پنجاب کے رئیسانی کو بلوچستان کے رئیسانی سے سبق لینا چاہیے، شکار پور میں چار دن کے لانگ مارچ کا مقابلہ سندھ حکومت نہیں کرسکی، اب لانگ مارچ پنجاب کی طرف ہوگا، جو 2 دن کا بھی مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا یہ جو جنگ طالبان اور تکفیریت کے خلاف ہے، اس کا رخ شیعہ اور سنی کی طرف نہ لے جاؤ، اگر ایسا کرو گے تو پھر اب آپ جدہ نہیں جا پاؤ گے، اگر میاں برادران نے اپنا رویہ نہ بدلا تو لانگ مارچ ان کا مقدر بن جائے گا، میاں برادران چاہتے ہیں کہ ان کے فیصلے پاکستان میں ہوں تو ان کو سعودی عرب کی دوستی چھوڑنی پڑے گی، پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہوگا، جن لوگوں نے ساری زندگی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا ہم کھڑے ہوں گے تو دین بچے گا، ہمیں اپنے ملک اور دین کی بقا کے لئے متحد ہو کر قیام کرنا ہوگا، ہمارے باہمی اتحاد سے ہی دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کے عزائم ناکام ہوسکتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree