وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی ضروریات کے لیے تو سیاست دان اکھٹے ہو جاتے ہیں۔عوام کی بنیادی ضروریات کے لیے وہ کب اکھٹے ہونگے ۔عوام کو تعلیم و صحت کی بنیادی سہولتیں وہ کب مل کر فراہم کریں گے۔ سیاست دان تو عوام کو بلدیاتی انتخابات کا بنیادی حق دینے پر بھی تیار نہیں اور مختلف حلیوں اور بہانوں سے اس حق کو غضب کیے بیٹھے ہیں ۔ حکمرانوں اور سیاست دانوں کے فرائض اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔انہیں کمزور اورمذاق کا نشانہ بنوانا نہیں مگر یہ ہمیشہ یہی کرتے ہیں۔ انہیں اداروں کا خیال نہیں ہوتا بس اپنے مقاصد پورا کرنا اور اپنے اردگرد جمع لوگوں کو نوازنا ہے یہی ان کا کام ہے۔بات جب مفادات کی آجائے تو سارے اصول ، سارے ضابطے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ سینیٹ جیسے ادارے کو زیادہ سے زیادہ محترم اور با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں جہاں یہ ادارہ ہے اس کا ایک اہم کردار ہے۔ اس کا بنیادی مقصد وفاق کی اکائیوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔ اسی لیے سارے صوبوں کو سینیٹ میں مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ یہاں پر یہ بات بھی واضح ہے کہ سیاست مفادات کا کھیل ہے۔ ایک ایسا کھیل جس میں اصولوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ لوگ ایوان بالا کا رکن بننے کے لیے دونوں ہاتھوں سے دولت لوٹاتے ہیں۔ قوم کی خاطر ، عوام کی بھلائی اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے کیوں یوں مال خرچ نہیں کرتے ۔ ہماری یہ بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ ملک سے سیاست ختم ہوتی جارہی ہے بلکہ ہو گئی ہے۔صرف حکومت رہ گئی ہے۔ جس کی سیاست ہوتی ہے وہ عوامی نہیں بلکہ سرکاری ہوتی ہے۔ باتیں عوام کی کی جاتی ہے مگر کام صرف حکمرانوں کے ہوتے ہیں۔

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کیلئے ایک مضبوط شیعہ، سنی الائنس بنائیں گے، ہم چوروں لیٹروں کی بجائے عوام کی خدمت، ترقی و خوشخالی کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے، حکمران دھاندلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں تو بہتر، ورنہ عوام کی طاقت کا سامنا نہیں کرسکیں گے، خطے میں امن اور ترقی کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیز ہوچکا ہے، استحکام پاکستان کیلئے تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذہبی جماعتوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔ وہ دورہ کویت کے دوران ''استحکام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں'' کے موضوع سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی، منہاج القرآن انٹرنیشنل، شہید عارف الحسینی فاونڈیشن کے اراکین، کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 

بعدازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے علامہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان شاندار رفاقت ہے، جسکا مقصد ملک سے ظلم، ناانصافی، کرپشن کا خاتمہ اور ملک میں ایسی انتخابی اصلاحات لانا ہے، جن کے ذریعے ملک میں مکمل طور پر شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے، کیونکہ شفاف انتخابات کے بغیر اقتدار عوام کو منتقل کرنا ممکن نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونیوالے عام انتخابات ہمارے لئے انتہائی اہم ہیں اور ہم نے اس میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لئے ہم شیعہ سنی اتحاد بنا رہے ہیں، جو یقیناً تمام مخالفین کو شکست دیگا اور اس اتحاد میں ہم عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو ہی ٹکٹ دیں گے، تاکہ وہ اسمبلی میں اپنے ذاتی فوائد کی بجائے صوبے اور عوام کی ترقی و خوشخالی کیلئے بات کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وحدت اسکاوٹس اور آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے صوبائی دفتر میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیسویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ انہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی دینی اور ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید جیسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

 ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید جیسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہے، علامہ ہاشم موسوی

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تنظیم سازی کے وفد نے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی کی قیادت میں پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ تنظیم سازی کے رکن علی رضا طوری، سیکرٹری تنظیم سازی خیبر پختونخوا علامہ سید وحید عباس کاظمی اور ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے سیکرٹری جنرل ریاض حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ پاراچنار کے دوران وفد نے مختلف ملی تنظیموں کے رہنماوں، علمائے کرام، اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں پاراچنار کی صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ یعقوب حسینی، علی رضا طوری، علامہ وحید عباس کاظمی اور ریاض حسین نے تحریک حسینی پاراچنار کے سرپرست اعلیٰ اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری گل اکبر، مدرسہ جعفریہ کے علامہ غلام شاکری، انصار الحسین کے رہنما منصب علی اور مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے رہنماوں کیساتھ ملاقاتیں کیں۔ علاوہ ازیں وفد نے ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے سیکرٹری جنرل ریاض حسین بنگش کیساتھ بھی تنظیمی امور کے حوالے سے نشست کی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی  سات روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔ اپنے سات روزہ دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ تنظیمی اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ناصر عباس شیرازی کا جی بی کا سات روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران گلگت بلتستان کی اہم شخصیات نے مجلس وحدت مسلمین میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے۔ دیگر مصروفیات کے علاوہ ناصر عباس شیرازی پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں مجلس وحدت مسلمین کی آنیوالے الیکشن میں بھرپور شرکت اور کامیابی کیلئے جدید خطوط پر مبنی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ گلگت میں قیام کے دوران وہ تمام حلقوں کے دوروں کے علاوہ مختلف طبقات کے وفود، عمائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ان کا یہ ہنگامی دورہ علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ امت اسلامیہ اس وقت جس مصیبت میں مبتلا ہے، اس کی اصل وجہ تکفیریت ہے، اس شجرہ خبیثہ کی وجہ سے عالم اسلام کا چہرہ مسخ ہو رہا ہے اور دنیا میں اسلام دشمن قوتیں اسلام کے خلاف گھناونی سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشہد مقدس کے حالیہ دورے کے دوران تسنیم انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل کی مدد سے بنائی گئی داعش جیسی تنظیم کو اب شام و عراق میں شکست فاش ہو رہی ہے اور بہت جلد اس کا وجود مٹ جائے گا، اس وقت عالم اسلام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے اندرونی اختلافات کو پس پشت ڈال کر تکفیریت کے اس کینسر سے نجات حاصل کریں۔ پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت اور درپیش چیلینچز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی مسالک کو یکجا کرنے میں ایم ڈبلیو ایم کا بنیادی کردار ہے۔ اب پاکستان میں کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ملک میں مسلکی بنیادوں پر جنگ ہو رہی ہے کیونکہ اصل تکفیری آشکار ہوگئے ہیں، وہ لوگ جو پاکستان کا نئچرل ڈیفنس ہیں، وہ آج ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہیں اور تکفیریت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree