وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے شعبہ تربیت اور تنظیم سازی کے زیر اہتمام المحسن ہال میں دو روزہ تربیتی وتنظیمی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ، ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا،جبکہ تلاوت مولانا صادق جعفری اور نظامت کے فرائض ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور تربیت سید میثم رضا نے انجام دیئے، ورکشاپ میں کراچی کے تمام اضلاع سے تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی، علامہ امین شہیدی نے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان میں الہیٰ صفات کی موجودگی پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نہ فقط اہل تشیع بلکہ تمام مظلوموں کے دل کی آواز ہے، ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اپنے قوت جاذبہ کو پروان چڑھائیں جبکہ قوت دافعہ سے دوری اختیار کریں ، گھر گھر وحدت کا پیغام پہچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ، گروہ بندی ، شخصیت پرستی اور تنظیم پرستی بدعت ہے اس سے اجتناب برتا جائے۔

وحدت نیوز (کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ ڈویژن سے جاری بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلر حلقہ 12کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور کرپشن ہے ۔دہشت گردی اورکرپشن کو ختم کرنے کے لیے عوام کے سوچ کو تبد یل کرنا ہو گا ۔عوام دہشت گردی کی مذمت تو کرتے ہیں مگر دہشت گردوں کی نہیں ،جو لمحہ فکر یہ ہے۔وقت کے سا تھ انتہاپسندانہ سوچ مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔لوگو ں کے بنیادی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہو گی ۔نا قص پالیسیوں کے باعث مہنگائی ،بدامنی اور بیرروزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔دشت گردی کی ایک بڑی وجہ بھو ک اور بیروزگاری بھی ہے ۔جس ملک میں غربیوں کا استحصال ہو اور اقتدار میں ہمیشہ امیر ہی رہیں ۔اور ملک پر سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی حکومت ہو ۔حکومت کے پاس ملک و قوم کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کی کو ئی نظام نہ ہو اور وہ صرف سیاسی جو ڑ توڑ میں لگی رہیں تو عوام کے اندر مایوسی بڑھے گی جس کا نقصان سیاسی عمل کو پہنچے گا عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں عا م آدمی کا مسئلہ آٹا،دال ،چینی اور گھی ہے اسے اسمبلیوں اور سنیٹ سے نہیں اپنے مسائل کے حل سے غرض ہیں بلا شبہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے تاہم اس وقت پاکستان کو جس قدر سنگین بحرانوں کا سامنا ہے ان کا تقاضہ ہے کہ وسیع تر قو می اتفاق رائے کو فروغ دیا جائے لہذا حکو مت اور دیگر جماعتوں کا فرض ہے کہ جس طرح سیا سی معاملات پر اتحاد کیا جاتا ہے عوام الناس کے حل کے لیے بھی وسیع تر اتفاق رائے تشکیل دیا جائے دیگر اہم سماجی ،معاشی اور مذہبی معاملات پر قومی اتفاق رائے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (گلگت ) لاہور میں چرچ اور شاہراہ قراقرم پر سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔شاہراہ قراقرم پر سیکورٹی فورسز جب محفوظ نہیں تو مسافروں کیلئے کیسے یہ شاہراہ محفوظ ہوگی ،بین الاقوامی شاہر اہ کو محفوظ بنانے کیلئے شاہراہ کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے اور شاہراہ سے متصل آبادیوں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل گلگت سے خطرناک مجرموں کے فرار کے فوری بعد شاہراہ قراقرم پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو نشانہ بنانا خطرے کی گھنٹی ہے جبکہ ان خطرناک مجرموں کی گرفتاری کے حوالے سے حکومتی اقدامات محض ایک خانہ پری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم ایک خونی شاہراہ بن چکی ہے جہاں دہشت گرد جب اور جہاں چاہیں کاروائی کرتے ہیں اور گزشتہ چند سالوں میں غیر مقامی سیاحوں اور سیکورٹی فورسز کے آفیسران اور جوانوں سمیت 100 سے زائد مسافروں کو بے دردی سے شہید کردیئے گئے ہیں اور اب تک ان تمام دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے اور جب بھی حکومت دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی کی حکمت عملی تیار کرتی ہے دہشت گردوں کی پشت پناہ جماعتیں احتجاج او ر دھمکیوں پر اتر آتی ہیں۔ انہوں نے لاہور میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس تشدد کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کے سامنے تو بے بس ہے اور اپنے عزیزوں کے قتل عام پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت استعمال کررہی ہے ۔

 

وحدت نیوز (مظفرآباد) لاہور یوحنا آباد دھماکے ، مجلس وحدت مسلمین بھرپور مذمت کرتی ہے، دھماکے انتہائی بزدلانہ کاروائیاں تھے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے ریاستی مظفرآباد سے جاری مذمتی بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردی و دہشتگروں کے ازل سے مخالف تھے، ہماری کل کی آواز قومی مؤقف اختیار کر چکی ہے، عیسائی برادری سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، اس ملک میں کوئی بھی کسی بھی طرح محفوظ نہیں ، حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں و کمزور حکمت عملی عوام کے لیئے مسلسل عدم تحفظ کا باعث بن رہی ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں گوجرہ وماضی کے دیگر واقعات کی شفاف تحقیقات کو یقینی بناتیں ، تو ناسور طاقتوں کو اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کی ہمت نہ ہوتی، ملک میں آگ و خون کی ہولی کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جاتا تو آج یہ قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتیں، مخصوص دہشتگرد مائنڈ سیٹ کو تباہ کیئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ، اس نظریے کے پشت بانوں کو بھی سامنے لانا ہو گا، حکومت و عسکری ادارے ٹھوس اقدامات کریں ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ان اداروں کا بنیادی فرض ،انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں آرمی چیف سے کہ جسطرح اچھے اور برے طالبان کی تمیز کو ختم کرتے ہوئے بلا امتیاز آپریشن جاری ہے، اسی طرح پنجاب کے اندر بھی ان ٹھکانوں کا صفایا ضروری ہے کہ جو اس سفاک عمل کی بنیاد ہیں ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ بالخصوص عبادتگاہوں چاہے وہ کسی بھی مسلک و مذہب کی ہوں کا تحفظ بہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی لاہور میں ہونے والے چرچ حملوں کی مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تکفیریت ہی دراصل پاکستان کی دشمن ہے اور ملک عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ عیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔ تکفیری گروہ ملت پاکستان کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنی دہشت و بربریت سے خوف و ہراس کی فضا قاتم کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دھماکوں میں مرنے والوں کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پورے پاکستان میں تکفیری سوچ رکھنے والے اور ان کے صلاح کاروں کو تختہ دار پر نہیں لٹکا یا جائے گا تب تک ان جیسے واقعات ہوتے رہیں گے اور ملت پاکستان اسی طرح اپنے عزیزوں کے جنازے اٹھاتی رہے گی۔ پس اب وقت آگیا ہے کہ تکفیریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور ان کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا جائے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک فوج جلد ان جرائم پیشہ عناصر تک رسائی حاصل کر کے ان کو کیفر کردار تک پہچائے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جب حکمرانوں کے اپنے لوگ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے رابطے رکھیں گے تو دہشت گردی کیسے ختم ہو گی۔؟ (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کے حمایتوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں، صرف ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ لاہور یوحنا آباد میں دھماکوں میں بے گناہوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم شور مچا مچاکر تھک گئے ہیں کہ (ن) لیگ کی صوبائی کابینہ کے بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ آج بھی روابط ہیں لیکن کوئی ہماری اس بات پر توجہ نہیں دیتا، جس کی وجہ سے آج بھی پنجاب میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور بے گناہ لوگ اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کو گرفتار کریں لیکن دہشت گردوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہو گا ورنہ مکمل دہشت گردی کا خاتمہ ایک خواب ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ہ یوحنا آبادمیں جانبحق مسیحی برادری کے غم میں شریک ہیں ، کل ملک بھر میںمسیحی برادری سے  یوم یکجہتی منایا جائےگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree