وحدت نیوز (لاہور) پاکستان کے پر امن شیعان حیدر کرار کو بلا جواز مقدمات میں کیوں پھنسایا جا رہا ہے ۔جبکہ پولیس بھی پر امن افراد کو گرفتار کرنے پر دکھ کا اظہار کرتی ہے جبکہ وہ پنجاب حکومت کے جائز ناجائز حکم کوماننے کی پابند ہے ۔ جن افراد کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ان کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر مشکلات سے دو چار کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی آفس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت پنجاب آخر کس کو خوش کرنے کے لیے شیعہ مسلمانوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے۔پنجاب میں ذاتی پسند نا پسندکی بنیاد پر شیعان حیدر کرار کو جیلوں میں ڈالنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔جبکہ پر ان افراد کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف مقدمات قائم کرنے کی مثال کسی مہذب ملک میں نہیں ملتی۔انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گناہ گاروں کوجیل میں ہونا چاہیے تھا جبکہ اس کے برعکس دہشت گردوں اور سماج دشمن آزاد پھر رہے ہیں اور پر امن شیعان حیدر کرار مقدمات کی سختیاں جھیل رہے ہیں ۔

وحدت نیوز(بدین) مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین اور یادگار کمیٹی شہید ڈاکٹر علی رضاکے زیر اہتمام پشاور کے علاقے حیات آبادکی جامع مسجد امامیہ میں  خودکش حملے میں شہیدہونے والے بدین کے رہائشی  ڈاکٹر علی رضا خواجہ کا چہلم کل بروزاتوار ۲۲مارچ کو کاشانہ زینب ضلع بدین میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کریں گے، جبکہ علامہ مختارامامی سمیت دیگر علمائے کرام اور خطباءبھی  خطاب کریں گے، جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع اورتحصیلوں سے مومنین بڑی تعداد میں اس اجتما ع میں شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز (گوجرانوالہ) گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ممبر امن کمیٹی سید مظہرحسین نقوی عرف پارے شاہ ہر دل عزیز اور علاقہ میں اچھے انسان کے طور پر جانے جاتے تھے۔شہید کی نماز جنازہ گھنٹہ گھر چوک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ حسن رضا ہمدانی ، علامہ سخاوت حسین قمی اور سیاسی ،سماجی،مذہبی اور ہر مکتبہ کے افراد نے شرکت کی۔شہید کی نمازہ جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی راہنما مولانا ملک مظہر عباس کی زیر اقتدا ءادا کی گئی۔جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ملک مظہر عباس نے کہا کہ ہم چودہ سو سال سے یزیدیت کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔ہم نے سینکڑوں جنازے اٹھا ئے ہیں ۔ہم ڈرنے والے نہیں ۔دشمن اگر سمجھتا ہے کہ وہ شیعہ قوم کو ختم کر دے گا تو دشمن کی بھول ہے انہوں نے کہا حکمران دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنا چھوڑ دیں ۔کب تک حکومت خونی کھیل کھیلتی رہے گی۔انہوں کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔اب یہ زیادہ دیر چل نہیں سکے گی۔اور عوام خود ان خونی حکمرانوں سے انتقام لے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ان خونی بلوں سے عوام کی جان چھڑوائے اور جمہوری مارشل ء نافذ کرے۔

 

واضح رہے کہ ضلعی امن کمیٹی گوجرانوالہ کے رکن اور معروف شیعہ راہنما سید مظہر حسین نقوی عرف پارے شاہ مجلس عزا سے واپسی پر دہشت گردوں نے گھوڑا شاہ چوک میں گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔دہشت گرد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ۔مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ضلعی امن کمیٹی کے رکن اور معروف شیعہ راہنما سید مظہر حسین نقوی عرف پارے شاہ اپنے بھانجے کے ساتھ شہر میں مجلس عزاکے اختتام کے بعدکارپر اپنے گھر گھنٹہ گھر چوک آرہے تھے کہ گھوڑا شاہ چوک میں گھات لگائے دہشت گردوں نے اندھا دھندفائرنگ کر دی جس سے سید مظہر حسین نقوی عرف پارے شا ہ موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ان کا بھانجا معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہا۔واقع کی اطلاے ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کے کارکن جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اور ٹائر جلا کر روڑ بلاک کردی اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

وحدت نیوز (صناء) یمن کے دارالحکومت صنعا کی شیعہ مساجد پر تین خوکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 137 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا دارالحکومت کے جنوب میں بدر مسجد پر ہوا جب کہ دوسرا اس وقت ہوا جب کہ نمازی وہاں امدادی کاموں میں تھے۔ تیسرے دھماکے میں شہر کے شمال میں واقع الہشاہش مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق تینوں خودکش حملوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 137 ہے جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ یمنی وزارت صحت کی آپریشن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نشوان الاتاب کا کہنا ہے کہ 30 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی خصوصی ہدایت پرملک بھر میں جمعہ کے خطاب میں علمائے کرام نے سانحہ یوحنا  میں گرجا گھروں پر حملے اور اس کے بعد دوانسانوں کو زندہ جلائے جانے والے واقعہ پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی۔جامعہ مسجد سمن آباد میںنماز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید امتیاز کاظمی کاکہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ دہشتگردی کا سامنا شیعہ قوم کو کرنا پڑا ہے مگراس کے با وجود علمائے کرام نے نوجوانوں کو کبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے یوحنا آباد میں خود کش حملہ اور پولیس کے سامنے دو انسانوں کا زندہ جلنا ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

علامہ امتیازنے کہا کہ اگر حکومت کو ٹ رادھا کشن اور اس سے پہلے انسانوں کو زندہ جلائے جانے کے واقعات میں انصاف کے تقاضے پوری کرتی تو لاہور میں ایسا واقعہ پیش نہ آتا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے اشاروں کے باوجودپنجاب حکومت کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے، شریف برادران کو صرف اپنے اہل خانہ کی حفاظت کی فکرہے،علامہ امتیاز کاظمی نے کہاکہ یوحنا آباد میں صرف دو انسانوں کو نہیں جلایا گیا بلکہ نفرت کی ایک آگ لگائی گئی ہے جس کو بجھانا علمائے کرام اور ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے اگر ان واقعات کے تدارک اورذ مہ داران کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے،انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی مخالف قوتیں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے دہشت گردوں کے خلاف زبانی جمع خرچ بند کر کے ٹھوس اقدامات کرے ایک باقاعدہ سازش کے تحت اقلیتوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔سیکٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور نے کہا کہ نوجوان صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں اور حکومت انصاف کے تقاضے پورے تاکہ عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے وقت آگیا ہے کہ دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

وحدت نیوز (لاڑکانہ) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈاکٹرسائیں رکھیو میرانی سے ان کےدفتر میں ملاقات کی اور سانحہ شکارپورکی اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی، ملاقات کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئےعلامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ ، لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے مانے گئے 22 مطالبات پر سوائے ایک آدھ کے ابھی تک کوئی مؤثر عمل در آمد نہیں ہو سکا. واقعے میں ملوث صرف 2 دہشتگردوں کو پکڑا گیا ہے. اس کے پس پرده جتنے عناصر اور طاقتیں ہیں ان کی نشاندہی هونے کے باوجود ان کو بے نقاب نہیں کیا جا رہا. شکارپور کہ اطراف میں بہت سے ایسےنام نہاد دینی مدارس قائم ہیں جہاں دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے. جن میں سے صرف 2 مدرسوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے. ہم حکومت کو اپنے سارے مطالبات پر عمل درآمد کرنے کے لئیے 26 مارچ کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں. دوسری صورت میں احتجاج  کا ایک ایسا سلسلہ  شروع کیا جائیگا جس میں سندھ بھر کو جام کیا جائیگا. جس سے بچنے کےلئیے بہترہے کہ  وزیر اعلی قائم علی شاه اپنے کیئے ہوئے وعدوں کو پورا کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree