وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلرکربلائی عباس علی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی سے پاک متحد اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے سنجیدہ اور اصولی سیاست ہی مہذب قوموں کی پہچان ہے قیام امن کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو احتسابی عمل سے گزرنا ہوگا۔ قومی سطح کی پالیسیوں کو نہ صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کا عکاس ہونا چاہئے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کے پائیدا ر حل کا ضامن ہونا چاہئے یہ پالیسیاں محض فائلوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ ان پر عمل در آمد کر کے ان کے ثمرات عوام تک پہنچا نا ضروری ہے حقیقی جمہوریت کا مطلب عوام کے یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ معاشرے میں نا برابری کی صورتحال ہی پیدا نہ ہو ہمارا محور امن پسندی ، بھائی چارگی اور روا داری ہونا چاہئے۔ محاذ آرائی اور مفاد ات کی سیاست نے ہمیں پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ہمیں اپنے ماضی سے سبق لیتے ہوئے اپنے مستقبل کا از سر نوتعین کرنا ہوگا مفاہمتی سیاسی عمل کا تسلسل ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے ۔ سیاست میں مثبت فیصلے آنے والے وقتوں میں یاد رکھا جائے گا ۔ غربت پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے عوام معاشرتی برائیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کر کے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کیلئے عوام کے مسائل اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ استحکام مادر وطن ہو یا بقائے جمہوریت ہو ہمیں ہر کٹھن گھڑی میں اپنا کلیدی کردار با طریق احسن ادا کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز(گلگت) ملک عزیز پاکستان اسلامی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ کے نام سے پہلی مذہبی جماعت بنائی۔ آئین پاکستان کے مطابق کسی بھی شخص کو سیاست سے دور رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اطلاع عام کے نام سے مقامی اخبارات میں چلائی جانیوالی تشہری مہم محض ایک سازش ہے ، اگر آئمہ مساجد اور علماء سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے تو مساجد بورڈ کے ممبران سیاسی مہم کیسے چلاسکتے ہیں،بد نیتی پر مبنی کسی بھی ضابطے کو ہم تسلیم نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے وحدت ہاؤ س میں ایک اجلاس کے دوران کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نوازکو اسمبلی الیکشن میں واضح شکست نظر آرہی ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے،مسلم لیگ نواز علاقے میں دوسری سیاسی و مذہبی جماعتوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر گئی ہے۔ علماء کو سیاست سے دور رکھنے کی پالیسی آئین پاکستان اور دو قومی نظریے کی نفی ہے او ر گلگت بلتستان کے عوام ایسی کسی سازش کو پنپنے کا موقع نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے گلگت بلتستان پر غیر مقامی گورنر کو مسلط کردیا ہے اور گورنر ہاؤس مسلم لیگ نواز کا کمپین آفس بن چکا ہے۔ محترمہ ماروی میمن کے ذریعے انکم سپورٹ پروگرام کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرکے ووٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت خوفزدہ ہوکر علاقے کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا روکنے کی کوشش کررہی ہے جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ چند شکست خوردہ عناصر نے ایک خاص ایجنڈے کے تحت غیر قانونی ضابطہ اخلاق مرتب کیا ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور مجلس وحدت مسلمین ا س ضابطہ اخلاق کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلام کے نام لیواؤں پر سیاست کے دروازے بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) یمن کے اندر سعودی عرب کی جارحیت انسانی حقوق ،عالمی قوانین اور پڑوسی ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی ہے،سعودی عرب اسرائیل کے ایماء پر پاکستان کو اس جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے جو انتہائی خطرناک ہے،پاکستان کے غیرت مند اور شجاع افواج رینٹ اے آرمی نہیں جو کوئی بھی پیسوں کے بل بوتے پر خرید سکے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ  امور خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے یمن میں نہتے عوام پروحشیانہ حملوں میں قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے عرب حکمران آج اسرائیل کے مفادات کے دفاع کے لئے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کو شہزادہ مکرم کا فون پاکستانی امور میں کھلی مداخلت ہے۔وزیرستان میں دہشت گردی کے مراکز کے بعد عالمی دہشت گردی کے لئے سعودی عرب کا پاکستان سے فوج بلانے کی کوشش پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے،سعودی عرب بتائے کہ اس کے اتحادیوں نے داعش کی مکمل حمایت کیوں کی؟اور عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے برسر پیکار یمنی عوام کے خلاف اس کی وحشیانہ کاروائی کا کیا جواز ہے؟پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور اس کی مشرقی سرحد پر انڈیا سے جھڑپیں چل رہی ہیں ملک میں امن عامہ کی صورت حال مخدوش ہیں،ایسے میں ایک بھی فوجی کا ملک سے باہر بھیجنا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ مجلس وحدت مسلمین تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطہ کرکے ن لیگ کی ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائے گی افواج پاکستان وطن عزیز کا سرمایہ ہے اسے متنازعہ بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی  دفتر خارجہ سعودی میڈیا میں چھپنے والی خبروں کی وضاحت کرے اور فوری طور پر یمنی عوام کی نسل کشی کے لئے سعودی عرب فوج نہ بھیجنے کا اعلان کرے،کل یوم جمعہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں ن لیگ کی ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے کہا ہے کہ ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور آنے والی نئی نسلوں کے لیے پر امن اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے ملی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔آج ذاتی پسند اور ناپسند سمیت اقربا پروری ، کرپٹ معاشرے کی وجہ سے نئی نسل کے مستقبل کو داو پر لگا دیا گیا۔ جب تک معاشرتی کرپشن ،ذاتی اقربا پروری کا سدباب نہیں کیا جاتا ہم بہتری کی جانب گامزن نہیں ہو سکتے ۔ عوام کی حالت زار بدلنے کے تمام تر دعوے صرف لفاظی ہیں۔ ان دعووں میں اگر ذرا برابر بھی صداقت ہوتی تو اس کے ثمرات منظرعام پر بھی آنا شروع ہوجاتے۔

 

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے عوام پر عرصہ حیات اس قدر تنگ کر دیا ہے کہ وہ اب معاشی بدحالی کے ہاتھوں چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ حکمرانوں کو اپنا سیاست و طرز عمل بدلنا ہوگا۔ حکمرانوں کو اپنے قبلے کی درستگی کے بعد عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی کاوشیں کرنا ہو گی۔ تا کہ عوام کو ریلف مل سکے اور وہ معاشی آسودگی کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ کیونکہ معاشی طور پر خوشحال عوام ہی ریاست کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم سب اس ملک کے مقروض ہیں۔ ہمیں اپنے فرائض ادا کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ پاکستان کا تقدس بحال کرکے ملی یکجہتی کا فروغ نا گزیر ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) یمن پر سعودی و اتحادیوں کی فضائی جارحیت کی مزمت کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ اورڈپٹی  سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی  نے کہا کہ سعودی سلفی افواج کا یمن پر حملہ دراصل یمنی عوام کے ارادے اور آزادی پر حملہ ہے ،جب کہ یمنی عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں اور خالصتا عوامی تحریک انصاراللہ  اور یمنی افواج کا سعودی و اسرائیلی پٹھو ہادی عبد الرب منصور کے خلاف حریت پسند تحریک چلانا عوامی ارادیت ہے اور اس کو دبانے کے لئے سعودی عرب نے یمنی عوام کو ٹارگٹ کیا ہے اور کل رات یمنی علاقوں میں جو شب خون مارا گیا اس سے سعودی سفاکیت کا واضح چہرہ دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب اپنے اقتدار کو بچانے کے ہمسایہ ممالک میں کس حد عوامی قتل عام کر سکتا ہے، عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ سعودی اور عرب ممالک کی اس بے جا مداخلت اور شب خون مارنے کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ یہ یمن کے تشخص پر حملہ ہے، ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی عرب کی اس بڑھتی ہوئی جارحیت کو لگام دے اور یمنی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پورا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا بہتر فیصلہ کر سکیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) بین المذاہب ہم آہنگی کے بغیرانتہا پسندی کو شکست دینا ممکن نہیں،شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں،ان کے درمیان تفریق ڈالنے والے دراصل استعمار کے ایجنٹ ہیں،ہم اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ مل کر ملک سے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کریں گے،دشمن مسلمانوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ کے اراکین سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر دنیا میں اسلامی تشخص کو پامال کر رہی ہیں،بعض ناداں مسلم حکمران ان اسلام دشمنوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں،پاکستان میں انتہا پسندوں کو پرموٹ کرنے میں انہی طاقتوں نے اہم کردار ادا کیا،جہاد کے نام پر مغربی مفادات کا دفاع کیا گیا،دنیا بھر سے انتہا پسندوں کو پاکستان امپورٹ کرکے ملکی سلامتی کو داوُ پر لگایا گیا،قوم پرستی،لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر معصوم لو گوں کا قتل عام کیا گیا،مٹھی بھر یہ شرپسند وہ بھیڑیے ہیں جو اس کو پالیں گے کل اسی کو چیر پھاڑ کر رکھ دینگے،علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ریاستی اداروں اور عوام کے پاس اب یہ آخری موقع ہے کہ وہ ان شرپسندوں اور ان کے ہمدروں کو معاشرے سے الگ کریں بصورت دیگر اس کا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree