وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری جنگ میں ثالثی کاکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،نواز شریف اور جنرل راحیل شریف پاکستانی افواج کو یمن میں لگی نا بجھنے والی آگ سے دور رکھیں، یمن میں فرقہ وارانہ جنگ کا شور مچانے والے حکمران اور میڈیااپنی تصحیح کرلیں حوثی قوم شافعی مسلک کے امام کی اقتدا ء میں نما زجمعہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یمن کے نہتے مظلوم شہریوں پر سعودی اور اتحادی جارح افواج کی بمباری کے خلاف پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان ہمراہ علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری اور علامہ احسان دانش بھی موجود تھے۔

 

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سعودی افواج نہتے معصوم بچوں، خواتین، بزرگوں کو میزائلوں کا نشانہ بنا رہی ہیں ،سعودی حکومت اگر خودکواتنا ہی جمہوریت پسندطاقت سمجھتی ہے تو غزہ کے عوام کی حمایت میں اسرائیل پر کیوں حملہ نہیں کرتی، یمن کا یہ محاذایسے وقت میں کھولا گیا ہے کہ جب عراق اور شام میں داعش کو عبرت ناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے، مشرق وسطی میں مسلمانوں کے درمیان نا امنی امریکی اور اسرائیلی ایجنڈہ ہے جس میں سعودیہ ان کا سپورٹر ہے، القائدہ کی حوثیوں کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد بدلینے کیلئے سعودی افواج بارہا یمن پر حملے کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی حوثیوں کو باغی کہنا ان کی توہین ہے حوثی یمن کی پولیٹیکل پاور ہیں ، بیرونی جارحیت کے خلاف برسرپیکار کسی ملک کی اکثریت کو باغی نہیں کہا جاتا،یمن میں فرقہ وارانہ جنگ کا شور مچانے والے حکمران اور میڈیااپنی تصحیح کرلیں،حوثی قوم شافعی مسلک کے امام کی اقتدا ء میں نما زجمعہ ادا کرتے ہیں، غیر جانبدار میڈیا کے مطابق آج پوری یمنی قوم نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر موجود ہیں اور سعودی اور اتحادی افواج کی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے پاک افواج کی یمن میں مداخلت کی مخالفت قابل ستائش ہے، پاک فوج کوئی کرائے پر دستیاب فوج نہیں جس کا جہاں دل چاہے استعمال کرے،اردن میں بے گناہ فلسطینیوں کا جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں قتل عام آج تک ہمارے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،سعودی سرحدی سالمیت کے ٹھیکیدار خواجہ آصف بتائیں کیا یمنی عوام میزائلوں اور بموں کے بدلے پھولوں کے تحفے بھیجیں ؟کوئی سعودیہ کی سالمیت پر حملہ آور نہیں بلکہ سعودیہ یمن کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وحشیانہ بمباری میں مصروف ہے، امت مسلمہ کے خلاف مشرق وسطیٰ میں جاری سازشوں کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے، اگر نواز شریف نے اپنے ذاتی مقاصدکے حصول کیلئے فوج کو یمنی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی توپاکستانی عوام اور پالیمانی قوتوں کے ساتھ ملکرجنگ مخالف اور امن بحالی تحریک کا آغا ز کریں گے، پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری جنگ میں ثالثی کاکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،یمنی عوام باغی نہیں حریت پسند ہیں ، اگر وہ باغی ہیں تو امریکی استعماریت کے باغی ہیں ، اسرائیلی سازشوں کے باغی ہیں ، سعودی جارحیت کے باغی ہیں ، یمنی عوام اپنے ملک میں مضبوط جمہوری حکومت چاہتے ہیں ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے کسی بھی خطے میں مستحکم جمہوری حکومت سعودی مفادات کے خلاف ہے، جس سے سعودی شہنشایت کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں ، مصر میں مرسی کی منتخب جمہوری حکومت اسی سعودیہ عرب کی سازشوں کے نتیجے میں ختم ہوئی، یمنی عوام اور لیڈر شپ کے نزدیک سعودیہ انکا بدترین پڑوسی ہے، جو ان کی خودمختاری اور سالمیت کا سب سے بڑا دشمن ہے، نواز شریف اور جنرل راحیل شریف پاکستان کو یمن میں لگی نا بجھنے والی آگ سے دور رکھیں ،پاکستان کوئی سعودیہ کا پٹھو ملک نہیں، ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز ، دہشت گردی اور آپریشن ضرب عضب کسی صورت ہمیں یمن کی آگ میں کودنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جا ری ٹارگٹڈ آپریشن بلاتفریق ہو نا چاہئے،سپریم کورٹ کی حکم کی روشنی میں دہشت گردی میں ملوث تمام سیاسی ومذہبی تنظیموں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیا جائے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے یمن پر سعودی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پالیسی اور سعودی عقیدہ و ریال کے باعث نہتے مسلمان مر رہے ہیں، حکومت پاکستان یمن کے معاملہ میں دخل اندزی کی بجائے پاکستان میں قیام امن پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد کے شہداء کے چہلم کے موقع پر امامیہ مسجد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہداء کے ورثا بھی موجود تھے۔ سابق سینیٹر علامہ سید جواد حسین ہادی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی، امامیہ مسجد حیات آباد کے خطیب علامہ نذیر حسین مطہری، جامع شہید عارف الحسینی کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری اور دیگر نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ قبل ازیں شہداء کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 

 علامہ امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے ظلم عظیم کیا ہے، یہ عمل کسی اسلامی ملک کے شایان شان نہیں، پالیسی امریکہ کی، ریال اور عقیدہ سعودی عرب کے اور پس عوام رہے ہیں، پاکستان میں خودکش حملوں کی ترویج سعودی آئیڈیالوجی نے کی، انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے 10 سال آپ پر احسانات کئے ہیں تو آپ اپنے بچے دیکر ان کا احسان اتاریں نہ کہ بے گناہ لوگوں کے بچے دیکر۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بحرین میں بے گناہ عوام کا قتل عام کرنے کیلئے 25 ہزار سابق فوجی پاکستان سے بھیجے گئے، اور اب سعودی جنگ میں کودنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان یمن کے معاملہ میں دخل اندزی کی بجائے اپنے ملک میں قیام امن پر توجہ دے۔

وحدت نیوز (کراچی) آل سعود کے پٹھوعرب حکمران فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خطرہ   ہیں یمن میں عرب ممالک کی جانب سے جارحیت کی مذمت کرتے ہیں پاکستانی عوام مظلوم یمنی عوام کے ساتھ ہیں یمن عرب ممالک کے حملے میں شہید ہونے والے بے گناہ عوام معصوم بچوں کی شہادت پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے آرمی چیف، سعودی نواز حکومت پرسعودی احسانات کے بدلہ میں افواج پاکستان کو اس جنگ میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنا دیں۔حکومت بیرونی امدادکے نام پر ملکی سا لمیت کو داؤ پر مت لگائے نواز حکومت نے سعودی مراعات خود لیں ملکی عوام اور افواج پاکستان 1999میں مفت تیل لیکر القائدہ ،طالبان،داعش کی صورت میں دہشتگردی کی بھاری قیمت اب تک چکا رہی ہے ،مشرق وسطیٰ میں اپنی ہی لگائی جانے والی آگ میں سعودی عرب خود جل رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء مولانا علی انور، مولانا احسان دانش، علی حسین نقوی ، علامہ مبشر حسن نے یمن میں سعودی جارحیت فضائی حملوں کے خلاف بعد نماز جمعہ خوجا مسجد کھارادر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکاء سے خطاب میں کیا، احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین موجود تھے جو ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر یمن میں سعودی حکومت کی جانب سے فضائی حملوں اور معصوم بچوں کی شہادتوں کی مذمت اورنواز حکومت، امریکہ ،اسرائیل ،آل سعود اور سعودی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔

 

رہنماؤں کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ عوامی انقلابات میں امریکہ و عرب ممالک کو شکست کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ،مشرق و سطیٰ میں عوامی انقلابات نے آل سعود کی صدیوں سے جاری ظالم بادشاہت کا تختہ اُلٹ دیا ،سعودی حکومت اسلام کے نام پر امت مسلمہ کو دھوکا دے رہی ہے ،آل سعود یہود و نصارا کی کے عشارہ پر یمن میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے ،عرب حکومتیں اگر امت مسلمہ سے مخلص ہیں تو اسرائیل جارحیت کے خلاف اورفلسطینی مسلمانوں کو بچانے کیلئے اسرائیل پر حملہ کریں ، امریکی پٹھوعرب حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے آج فلسطین،بحرین، شام و عراق میں اہل بیت و اصحاب رسول (ص) کی مزارات پر حملے کا سبب بنی، بادشاہت کے دن گنے جاچکے مشرق و سطیٰ میں عوامی بیداری ان ظالم بادشاہوں سے ان کااقتدار چھین لے گی یمن میں اسلامی حکومت کے خلاف نوا ز حکومت کی جانب سے یکطرفہ سعودی حکومت کی مدد کا فیصلہ لینا ایوان زریں و ایوان بالا سمیت ملکی عوام سے غداری ہے نواز شریف ذاتی احسانات کے بدلے ملک کو مشرق وسطیٰ کی آگ میں دھکیل رہیں ہیں دوسری جانب عرب ممالک کی جانب سے یمن میں بم باری سے سیکڑوں عوام اور معصوم بچوں کی شہادت پر مظاہرین نے آل سعود کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عرب لیگ ،او آئی سی سمیت اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے فضائی حملوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے سر حدی قانون کی خلاف ورزی کے تحت سعودی عرب کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کیا جائے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان و چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ نواز حکومت کے یکطرفہ احسانات کابدلہ چکانے کا حصہ نہ بنیں اور رائے عامہ کاخیال رکھتے ہوئے ایسے کسی فیصلہ پر افواج پاکستان کو کسی بھی پرائی جنگ کا حصہ نہ بنایا جائے۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) حکمرانوں نے اپنی پرانی روش اختیار کرکے قومی ایکشن پلان کو ناکارہ بنا دیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کوئی باضابطہ کارروائی نہیں کی جا رہی جس سے لگتا ہے کہ حکمران خود دہشتگردوں کے ساتھ ہیں. ان خیالات کا اظہار وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی نے وحدت ہاؤس نوشہروفیروز میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کیا.  انہوں نے کہا کے صوبائی حکومت کی جانب سےشہداء کے لواحقین کو امدادی چیک دے کر ان کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ وارثین حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے قاتلوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لانگ مارچ میں کئے گئے وعدے بھی اب تک پورے نہیں کئے گئے اس لئے ہم لبیک یا زینب (س) مارچ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں. اس موقعے پر صوبائی سیکریٹری فلاح و بھبود سندھ سید امتیاز حسین، ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی، ڈپٹی سیکریٹری وقار حیدر عابدی، مولانا یوسف حسینی، انصار الحسن میمن، اطہر علی مطہری اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ یمن میں لگائی جانے والی فرقہ واریت کی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، اور اس کی تمام ترذمہ داری آل سعودپر عائد ہوگی ، اور وہ ممالک جو اس گھناؤنے جرم میں شامل ہوں گے مظلوم و محکوم اپنی عدالت میں انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے، یمن پر سعودی عرب کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ مداخلت کرتے ہوئے مظلوم و بے گناہ انسانوں کا قتل عام روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔سعودی عرب سرعام عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے ، امریکہ و اسرائیل کی ایما پر سعودیہ ہر قسم کی حد پار کر رہا ہے، امریکہ،اسرائیل و سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی ملک کی خود مختاری پر حملہ کرے ، وہاں کے نہتے لوگوں کو قتل کرے ، فرقہ ورانہ بنیادوں پر بے گناہوں کا خون بہائے، پاکستان کے حکمرانوں کو بھی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہو گا، حکومت پاکستان اپنے ملکی حالات کو پہلے دیکھے ، امن عامہ کی مخدوش صورتحال کو دیکھے ،پاکستانی فوج کو کن کن محازوں پر مصروف کیا جائے گا، پاکستان کے شجاع ،دلیر اورغیور عوام ہر گز اپنے جوانوں کے ہاتھوں کوکسی بھی صورت بے گناہوں کے خون سے ر نگین نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی ایسے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے جو کسی بھی ملک کی داخلی خودمختاری کے خلاف ہو، پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، انڈیا اپنے تائیں سازشوں میں مصروف ، کشمیر کا مسئلہ جوں کا توں ، امن عامہ کی صورتحال مخدوش ، کشمیری ظلم و تشدد کا شکار، دشمن ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں کو سامنے سامنے گولیاں مار دیتا ہے، ان کے قاتل کو تو کیفر کردار تک پہنچا نہ سکے ، اور اب بیرون ملک حالات سدھارنے چلے ہیں،امن عامہ کی مخدوش صورتحال میں کوئی بھی ایسا فیصلہ دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاستی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ کل جب غزہ کی مظلوم و محکوم عوام پر حملے کیئے گئے، بچوں اور عورتوں پر ظلم کی داستانیں رقم کیں گئیں ، اس وقت عالمی اسلامی دنیا کا نام نہاد ٹھیکیدار سعودی عرب کیوں خاموش رہا، وہاں کی عوام کے لیئے ایک کاٹن دوائی نہ دینے والے لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق کیسے دیں گے ، سعودیہ کی طرف سے پاکستان سے فوج بلانے کی کوشش پاکستان کی قومی سلامتی کے لیئے بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہے، عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف برسرپیکار یمنی عوام کے خلاف اس کی وحشیانہ کاروائی کیوں کی جاری ہے،عالمی دنیا کو سعودیہ کی دورخی کو سمجھتے ہوئے روکنا چاہیے ورنہ اپنی بادشاہت کے چکر میں مشرق وسطیٰ کے حالات کو خراب کر دے گا، ہم بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج ملک کی مخدوش صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی ایسے فیصلے کو تسلیم نہ کرے جو ملک کے حق میں نہ ہو، افواج پاکستان جس جرأت و بہادری سے ملک دشمن لوگوں کے خلاف برسرپیکار ہے ، ہم اسے سلام پیش کرتے ہیں ،اور اپنے اسی مطالبے کو پھر دھراتے ہیں جو سال ہا سال سے کرتے چلے آرہے ہیں کہ جب تک ایک بھی سفاک درندہ اس ملک کی پاک سرزمین پر موجود ہے اس وقت تک کسی اور طرف توجہ مبذول کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ الشیخ ناصرعباس النجفی  نے   یمن کے مظلوم مسلمانوں پر آل سعود اور اسرائیل سمیت بننے والے اتحادی ممالک کے حملے کی پر زور الفاظ میں مزمت کی ہے.وحدت ہاوس نجف اشرف سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جزیرہ عرب میں سعودی عرب  فرقہ وارانہ جنگ کا آ غا ز کرکے عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے.یمن میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے مل کر سعودی عرب کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے .اور اپنے وطن کی مٹی اور حرمت کی حفاظت کی قسم کھائی ہے.جنونی سعودی عرب یمن کی مظلوم شیعہ سنی عوام کے خلاف جنگ کرکے اپنی نابودی کا سامان خود مہیا کر رہا ہے.اب آل یہود اور سعود کی بربادی کا وقت قریب ہے.اب دنیا کی کوئی طاقت انھیں اس بربادی سے نہیں بچا سکتی.پاکستان اس فرقہ وارانہ جنگ کا حصہ نہ بنے.کیونکہ پاکستان شیعہ اور سنی مسلمانوں کا مشترکہ ملک ہے.فوج کا کام مملکت خدا داد پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے. عالمی میڈیا اور سعودی حکام کے مطابق پاکستان بھی اس جنگ کا حصہ ہے.اس سے عرب دنیا میں پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف بری تیزی سے نفرت پھیل رہی ہے.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree