وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ الشیخ ناصرعباس النجفی نے یمن کے مظلوم مسلمانوں پر آل سعود اور اسرائیل سمیت بننے والے اتحادی ممالک کے حملے کی پر زور الفاظ میں مزمت کی ہے.وحدت ہاوس نجف اشرف سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جزیرہ عرب میں سعودی عرب فرقہ وارانہ جنگ کا آ غا ز کرکے عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے.یمن میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے مل کر سعودی عرب کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے .اور اپنے وطن کی مٹی اور حرمت کی حفاظت کی قسم کھائی ہے.جنونی سعودی عرب یمن کی مظلوم شیعہ سنی عوام کے خلاف جنگ کرکے اپنی نابودی کا سامان خود مہیا کر رہا ہے.اب آل یہود اور سعود کی بربادی کا وقت قریب ہے.اب دنیا کی کوئی طاقت انھیں اس بربادی سے نہیں بچا سکتی.پاکستان اس فرقہ وارانہ جنگ کا حصہ نہ بنے.کیونکہ پاکستان شیعہ اور سنی مسلمانوں کا مشترکہ ملک ہے.فوج کا کام مملکت خدا داد پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے. عالمی میڈیا اور سعودی حکام کے مطابق پاکستان بھی اس جنگ کا حصہ ہے.اس سے عرب دنیا میں پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف بری تیزی سے نفرت پھیل رہی ہے.