وحدت نیوز (نجف اشرف) نئے دفترمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف میں اراکین کا بینہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت جنرل سیکرٹری حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ناصر عباس النجفی صاحب نے کی،اس میٹنگ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی،سیکرٹری نشر و اشاعت الشیخ عبد الحفیظ الواعظی،سیکرٹری مالیات الشیخ صابر علی موزنی ،سیکرٹری مشاورتی کونسل السید محمد حسین الحسنی،ڈپٹی سیکرٹری الشیخ محمد سجاول النجفی،سیکرٹری تبلیغات الشیخ حق نواز الکربلائی،سیکرٹری امور طلبہ السید باقر حسین النجفی نے شرکت کی،اس میٹنگ میں مؤسسہ شہید السید عارف حسین الحسینی اور دفتر مجلس وحدت مسلمین کے اہم امور پر مشاورت کی گئی،ایام شہادت سیدہ نسا ء العالمین سلام اللہ علیھا کے حوالے سے ایک مجلس عزا کے انعقاد کا پروگرام بنایا گیا ہے،اس کے علاوہ طلبہ کرام کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا ہے،میٹنگ میں سیکریٹری جنرل صاحب نےموسسہ اور اہم دفتری امور میں کابینہ کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد ان کی منظوری دی،دفتر کی بلڈنگ کی تبدیلی کے بعد دوبارہ اپنی فعالیت کو منظم کرنے کا عزم کیا گیا ہےاور آخر پر سیکریٹری امور طلبہ السید باقر حسین النجفی نے دعا کرائی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ‘بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور بیر وزگاری جیسے مسائل نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ‘دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جسے وہ پورا کرنے میں کسی بھی صورت کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے جو ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بدھ کے روزمرکزی سیکریٹریٹ میں مختلف علاقوں سے آنے والے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ حکمرانوں نے انتخابی مہم کے دوران بڑی بڑی بڑھکیں مار کر ملک میں چند ماہ میں ہی دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کی بات کی لیکن اقتدار میں آتے ہی ان کے تمام دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکمران بجلی کی لوڈ شیڈنگ مہنگائی ، بے روزگاری اور امن و امان کے قیام میں بہتری سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر سکے اور یہ حکمرانوں کی نا اہلی اور ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمرانوں کی کوتاہیوں کی سزا پاکستانی عوام کو مل رہی ہے جو کسی عذاب سے کم نہیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیل نے سنٹرل سیکریٹریٹ میں گلگت بلتستان الیکشن کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا،ایم ڈبلیوایم کے کورکمیٹی کے اراکین 9 مارچ کو گلگت بلتستان جائینگے،گلگت بلتستان میں کور کمیٹی کے دورے کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیا ت سید ناصر شیرازی نے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان میں روائتی سیاست کا خاتمہ کر کے تبدیلی کا آغاز کریگی،علاقے کی تعمیر و ترقی اور اصلاحات کے لئے نوجوان ،تعلیم یافتہ اورمحب وطن قیادت کو سامنے لائیں گے ،گلگت بلتستان کے الیکشن کو ہائی جیک نہیں کرنے دینگے،گذشتہ 63 سالوں سے استحصال کے شکار جی بی کے عوام آنے والے الیکشن میں نام نہاد حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے،الیکشن قریب آتے ہی ترقیاتی کاموں کا جھانسہ دے کر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے.

 

ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی محرومی کے ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں ہیں ،دونوں جماعتوں نے علاقے میں عوامی مسائل کے حل سے زیادہ اپنے مفادات کے لئے کام کیئے،انفراسٹکچر زبوں حالی کا شکار ہے ٹورازم کے شعبے کو دہشت گردی نے تباہ کر دیا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ نانگا پربت پر غیر ملکی سیاح کے قاتلوں کو مکھن سے بال کی طرح جیل سے نکال کر فرار کروادیا گیا جو علاقے میں ٹورازم شعبے کے خلاف ایک منظم سازش کا حصہ ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں  سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نےعلامہ محمداصغر عسکری کو انچارج مرکزی سیکریٹریٹ نامرد کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، اس اہم فیصلے کا اعلان پرعلامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر رہنماوں نے علامہ اصغر عسکری کو مبارک پیش کی ہے، جبکہ تنظیمی امور خصوصاًمرکزی دفتر کے مسئولیت اور روابط میں بہتری کیلئے خصوص دعا کی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ علامہ اصغر عسکری کی سرپرستی میں مرکزی دفتر ملک بھر کے مسئولین اور دفاتر سے مضبوط روابط کے قیام کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے گا،واضح رہے کہ علامہ اصغر عسکری اس سے قبل ایم ڈبلیوایم پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور صوبائی ترجمان کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب آفس کے مسول برادر زاہد حسین مہدوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی مسول آفس کی ذمہ داریاں سمبھالنے پر علامہ محمد اصغر عسکری صاحب کو مبارک باد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ ترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو مزید فعال بنائیں گے اور تمام شعبہ جات اور صوبوں کے درمیان روابط اور منصوبہ بندی کو فروغ دیں گےاور انھوں نے علامہ محمد اصغر عسکری صاحب کو پہلی فرصت میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور کے دورہ کی دعوت دی ہے ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت اور توانہ خطیب حجتہ السلام علامہ سید احمداقبال رضوی کوگذشتہ روز دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے  باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں داخل  کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نےفوری طور پر ان کی ای سی جی کی ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہیں دل کا شدید دورہ پڑا ہے، چند روز انہیں اسپتال میں زیر علاج رہنا ہوگا جب تک ہم ان کے مذید ٹیسٹ کریں گے، ڈاکٹرز نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ علامہ احمد اقبال جلد صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہو جائیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی کی علالت کی خبر سن کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی، علامہ شفقت شیرازی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ اعجاز بہشتی سمیت دیگر نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان سے اپیل کی کے وہ علامہ احمد اقبال رضوی کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کریں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree