وحدت نیوز (اسلام آباد) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے جیو ٹی کے اینکر طلعت حسین کے پروگرام نیاپاکستان میں کالعدم جماعت کے سربراہ کو بلانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں واقع جیو ٹی وی کے دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جڑواں شہروں سے بڑی تعداد میں مظاہرین شریک ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں علامہ اصغر عسکری، اقرار ملک اور دیگر کا کہنا تھا کہ طلعت حسین نے کالعدم اہل سنت و الجماعت جماعت کے تکفیری سربراہ کو اپنے پروگرام میں بلاکر اکیسویں آئینی ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، ہم اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ رہنماوں  کا کہنا تھا کہ حکومت طلعت حسین کو توہن مذہب کا مرکتب ہونے اور کالعدم جماعت کے تکفیری سربراہ احمد لدھیانوی کی طرف سے تکفیر اور قتل وقتال کی قبولیت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کرکے ان کے مقدمات فوجی عدالت میں چلائے جائیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے، اگر حکومت واقعی نیشنل ایکشن پلان  پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہے  تواس کیس کو  فوجی عدالتوں میں چلاکر ایک مثال قائم کرے۔ اس موقع پر جنگ جیو کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور جیو مخالف بینر بھی آویزاں کیے گئے۔

وحدت نیوز (پشاور) آرمی پبلک سکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعدپاک فوج کی جانب سے کی جانے والی آپریشن ضرب عضب کا پورے ملک میں عوام نے خیر مقدم کیا ۔نیز اسکو مزید وسعت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔جس سے صاف ظاہرہے کہ ملک کے عوام کی اکثریت دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مکمل طو ر پر خلاف ہے۔ اور اس سے یہ بھی عیاں ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں پاک فوج اور حکومت مکمل طور پر حق بجانب ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے وحدت ہاوس میں سانحہ امامیہ مسجدکے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سانحہ امامیہ مسجد پشاور پبلک سکول سے کسی طرح سے کوئی کم حادثہ نہیں ، حکومت کے ذمہ دارو ں کو چاہئے کہ اس سانحے پر بھی سکول جنتی توجہ دیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک امر ہے کہ ہمارے ملک میں بعض معمولی واقعات کو تو نہایت بڑھ چڑھ کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ سانحہ امامیہ مسجد یا اس جیسے اہم واقعات کو بھی کم اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا سانحہ امامیہ مسجد کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیکر حقائق کو جلد سے جلد منظر عام پر لائے جائیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اسلام آباد میں منعقدہ دوروزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ میڈیا ورکشاپ میں پاکستان کے تمام صوبوں اور اضلاع کے میڈیا سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ شفقت حسین شیرازی، مرکزی میڈیا سیکرٹری محمد مہدی عابدی اور مختلف ٹی وی چینلز کے اینکر حضرات اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور اظہارخیال کیا۔ ورکشاپ میں صحافتی عنوان سے لیکچرز اور خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز سال بھر میں بہترین کارکردگی کے حامل صوبے اور اضلاع کے میڈیاکوارڈینیٹرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بہترین صوبے کا انعام سندھ کو دیا گیا جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح ملک بھر سے بہترین ضلع کا انعام اور سرٹیفیکٹ ضلع ملتان کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی کو دیا گیا۔ اس موقع پر ثقلین نقوی نے کہا کہ انشااللہ اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین ملتان کی کارکردگی دیگر اضلاع سے بہتر ہوگی۔ واضح رہے کہ ثقلین نقوی مجلس وحدت مسلمین کے آغاز سے ہی بہترین ضلعی کوارڈینیٹر کا انعام حاصل کرتے آرہے ہیں ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری میڈیا سیل مہدی عابدی نے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کی فعالیت کرنے پر زور دیا۔

وحدت نیوز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ مساجد وامام بارگاہوں پر مسلسل حملے حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں اے پی سی کے فیصلوں کے باوجود آج بھی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے سے گریز کر رہی ہے جو حکومت کی دہشتگردوں سے ہمدردی کا ثبوت ہے ایک طرف توحکمران دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے بلندو بانگ دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف انہی دہشتگردوں سے مل کر انہیں بے گناہ ہونے کی کلین چٹ دے دینا او ر انکو اس بات کی یقین دہانی کرانا کہ انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو گی وطن عزیز اور عوام کے ساتھ کھلی غداری ہے حکمرانوں کو دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا اور ان مٹھی بھر تکفیری سوچ کے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنا ہو گا تاکہ ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو اور ملک امن کا گہوارہ بن جائے اس سے پہلے کہ عوام خود اپنے تحفظ اور ان مٹھی بھر دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے میدان میں آ جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ شہداء شکریال راولپنڈی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اب شیعہ سنی،سول سوسائٹی اور تمام محب وطن قوتوں کو ملکر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور اسکے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب تک ان مدارس اور مساجد جو کہ ان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بن چکی ہیں کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی وطن عزیز میں دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے ۔سانحہ پشاور کے ننھے پھولوں کے شہیدوں سے لیکر سانحہ شکار پور،سانحہ پشاور امامیہ مسجد،سانحات روالپنڈی کے شہداء کے لواحقین آج بھی اپنے شہداء کے قاتلوں کو سولی پر لٹکتے دیکھنے کے انتظار میں ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ،اجلاس میں گلگت بلتستان الیکشن سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات زیر غور،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،علامہ مقصود ڈومکی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے اجلاس میں گلگت بلتستان میں ن لیگ کی جانب سے انتظامی تبدیلیوں کو پری پول ریگنگ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ،گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر کسی کو قد غن لگانے کی اجازت نہیں دینگے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں منصفانہ الیکشن اور دیگر امور پر تمام جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی ہنگامی دورے پر وفد کے ہمراہ گلگت بلتستان جائیں گے اور امیدواروں سے درخواستیں وصول کر کے حتمی رپورٹ مرکزی سربراہ کو دینگے،گلگت بلتستان کے آنے والے انتخابات میں ایماندار،تعلیم یافتہ ،محب وطن افراد کو سامنے لائیں گے اور روائتی سیاست کا قلع قمع کرینگے اجلاس میں ملک بھر میں ملت جعفریہ پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار موجودہ حکمرانوں کو قرار دیا ،فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت علمی بنانے کے لئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بہت جلد شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سمیت ذاکرین،خطباء اور اہلسنت جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرینگے،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب میں کالعدم تکفیری گرہوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) جیوٹی وی اور جنگ اخبار اسلامی اقدار کی پامالی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،جنگ گروپ کی  اسلام و پاکستان دشمنی پر مبنی طویل تاریخ ہے، طلعت حسین کے پروگرام نیا پاکستان میں پاکستان کی کالعدم دہشت گرد تکفیری جماعت کےے سرغنہ کی آمد اورمسلمہ مسلک اہل تشیع کی توہین اور کفریہ فتویٰ قومی  ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش ہے، پیمرا کٹھ پتلی بننے کے بجائے اپنا قومی قردار ادا کرے، پاک فوج نیشنل ایکشن پلان کی رو سے جیو ٹی وی اور تکفیری سرغنہ احمد لدھیانوی  کے خلاف کیس ملٹری کورٹ میں لے کر جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے جیوٹی وی کے ٹالک شو میں کالعدم تکفیری گروہ کے سرغنہ کی جانب سے مکتب اہل تشیع کو کافر قرار دیئے جانے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ طلعت حسین جو کے خود کو پاکستان کے صف اول کے منجھے ہوئے صحافیوں کی فہرست میں سے قرار دیتے ہیں کی جانب سے آئین وقانون کی رو سے کالعدم قرار دی جانے والی جماعت کے تکفیری سرغنہ کو اپنے ٹالک شو میں مہمان بلانا اور ایک مسلمہ اسلامی مسلک کے خلاف ہرزہ سرائی کروانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے، جس سے پاکستان کے پانچ کڑوڑ اہل تشیع شہریوں کی نا فقط دل آذاری ہوئی بلکہ ان میں شدید اشتعال بھی پایا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ گروپ امریکی، اسرائیلی ، بھارتی اور سعودی ایماء پر پاکستان میں قومی ہم آہنگی کی فضاء کو ثبوتاژ کرنے کے لئے برسرپیکار ہے، پاکستان میں موجود اہل تشیع اور اہل تسنن کے ہزاروں شہداء کے قتل عام میں ملوث شخص کو کس نے یہ حق دیا کہ وہ مسلمہ اسلامی مسلک کو کافر قرار دے،پاکستان میں ایسے وقت میں کہ جب پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے پشت پر موجود ہےاور وطن عزیز سے تکفیریت اور انتہاپسندی کے خاتمے کر لیئے پر عزم ہے ایسے موقع پر اہل تشیع مکتب کے خلاف ہرزہ سرائی اس گروہ کی ملک اور اسلام دشمنی کی واضح دلیل ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جیو ٹی وی کی نشریات بند کی جائے، جیوٹی وی کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےاور کالعدم تکفیری گروہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کو فوری چور پر گرفتار کیا جائے، اگر حکومت ان اقدامات میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو پاک فوج جیو ٹی وی اور احمد لدھیانوی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree