وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت وحدت ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں اضلاع میں جاری ضلعی شوریٰ کے اجلاسوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف اضلاع میں کمزور تنظیمی صوتحال کا کھل کر جائزہ لیا گیا اور 2رکنی کمیٹی برادر علی رضا طوری اور ظفر چشتی صاحب پر مشتمل قائم کی گی گئی جو کہ اضلاع کے عہدداران خصوصاً سیکرٹری جنرل صاحبان سے تنظیمی صورتحال کا جائزہ لے کر رپور ٹ صوبائی سیکرٹری جنرل کو پیش کریں گے اور غیر فعال سیکرٹری جنرلز کو ان کی ذمہ داری سے الگ کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں صوبے بھر فورتھ شیڈول کے تحت ہونے والی ناجائز پکڑ دھکڑ ، مالیاتی صوتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں قانونی امور کے حوالے سے برادر سجاد بیگ ایڈووکیٹ( سیکرٹری شعبہ تحفظِ عزادری کی زیرنگرانی ہاٹ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ صوبہ میں اس حوالے سے پیش آنے والے تمام واقعات پر فوری ردعمل ظاہر کیا جاسکے اور متاثرہ عہددار ان اور ملت کے افراد کی دار رسی کی جا سکے ۔ اجلاس میں نامزد سیکرٹری وحدت یوتھ برادر علی عمران نے اپنے عہدہ کا حلف اُٹھایا علامہ عبدالخالق اسدی نے عہدہ کا حلف لیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے سو سے زائد افرادکو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراد دیا ہے۔انہوں نے کہ امریکہ ،سعودیہ اور ایک فوجی آمر مصری عدالت کے ذریعے محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو موت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس خطے میں سعودیہ اور امریکہ اسلامی سیاسی قوت کو دبانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔ سعودیہ ایک طرف یمن میں مظلوم نہتے لوگوں پرننگی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے جب کہ دوسری جانب مصر میں ایک آمر کی حمایت میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو اپنی شہنشاہیت اور سامراجی مقاصد پر قربان کرنے میں مصروف ہے اس سے سعودیہ کا دوہرا معیار اور منافقانہ طرز عمل کھل کر سامنے آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت مسلمانوں کی سیاسی قوت کو اپنے مفادات کا دشمن سمجھتی ہے اس لیے وہ مسلمان ممالک میں ابھرنے والی سیاسی عوامی تحاریک کے خلاف کاروائی میں پیش پیش ہے ۔ دنیا بھر میں امت مسلمہ کے زوال کا باعث سعودی و امریکی گٹھ جوڑ ہے۔ امریکی ایما پر صدر مرسی کو سنائی جانے والی سزائے موت مسلمان حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے عوام کی دل کی آواز بن چکی ہے، مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑنے کا حوصلہ و ہمت فقط ایم ڈبلیوایم کو حاصل ہے، خدا کی مدد ونصرت سے آٹھ جون کو گلگت بلتستان میں ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا، کامیابی انشاءاللہ مظلوموں اور محروموں کے نمائندگان کی ہوگی، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کی طرز پر گلگت بلتستان انتخابات کو بھی ہائی جیک کرنے کیلئے کوشاں ہے، غیر مقامی نگراں گورنر ن لیگ کی الیکشن مہم کی نگرانی وپشت پناہی کررہے ہیں ، سرکاری وسائل وامکانات کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، ن لیگ بعض حلقوں میں پیسے کے بل بوتے پر شناختی کارڈ خریدنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے تاکہ کسی صورت ایم ڈبلیوایم کیلئے مشکلات کھڑی کرسکے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور اور با شعور عوام اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، سڑسٹھ سالہ محرومیوں اور ناانصافیوں کا بدلہ وفاقی جماعتوں کو چکانا ہوگا،
پاک چین اقتصادی راہداری کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے رائیلٹی پر سب سے زیادہ حق بھی یہاں کے عوام کا ہے،بعض سیاسی جماعتیں روٹ کے معاملے پر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، یہ منصوبہ پاکستان بھر کے عوام کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے،  نواز لیگ نے راہداری روٹ کی تبدیلی سے باز رہے ورنہ شدید احتجاج ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدے و نظریات کی بنیاد پرفکری ہم آہنگی رکھنے والے منظم افراد کے گروہ کو تنظیم کہا جاتا ہے۔تنظیم کی فعالیت کے لیے عوامی رابطہ شرط اول ہے تاکہ افرادکی فکری تربیت کر کے انہیں اس نظام کا حصہ بننے میں مدد دی جائے جو دور عصر میں نسلوں کے تحفظ و بقا اور انفرادی تشخص کے لیے ضروری ہے۔مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ دار حیثیت سے اپنا مذہبی فریضہ پورا کرتے ہوئے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس تنظیم کو افرادی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے مضبوط کریں۔شعبہ تنظیم سازی کو چاہیے کہ وہ یونٹ سازی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے اپنے اہداف کا ازسر نو تعین کرے۔تمام اضلاع کو یونٹ سازی کے حوالے سے ٹاسک سونپا جائے اور مقررہ وقت میں بہترین اور مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے انہیں پابند کیا جائے۔انہوں نے کہا یونٹ سازی کے حوالے سے اضلاع کی طرف سے کسی بھی پیش رفت کا اظہار مصدقہ معلومات پر مبنی ہوناچاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی بد دیانتی کا عنصر شامل نہیں ہو۔ضلعی جنرل سیکریٹری صاحبان کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، صحافی ، وکلا، تاجر برادری،علماء اور علاقے کی موثر شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں تاکہ افہام و تفہیم کی سازگار فضا میں کام جاری رہ سکے اور باہمی رواداری و یگانگت کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے پولیس کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے کچھ عہدیدران کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کا روایتی حربہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ شاید ہے کہ مذہب اہل بیت ؑ کے پرستاروں نے حق پرستی کے دامن کو ہمیشہ مضبوطی سے تھامے رکھا اور باطل طاقتوں کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہوئی۔

وحدت نیوز (اسکردو) گلگت بلتستان کے عوام بیدار ہیں ،8 جون ملت کی سرفرازی کا دن ثابت ہوگا،جی بی کی محرومی کا سبب مرکز میں بیٹھی قوتیں ہیں،مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی زبان ہے،ہم گلگت بلتستان میں قانون کی حکمرانی کو نافذ کریں گے،کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوامی خدمت کو ہمارے نمائندے عبادت سمجھ کر کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو پریس کلب میں عمائدین پاری کھرمنگ  کے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاگلگت بلتستان میں پری پول ریگنگ جاری ہے،بے نظیر انکم سپورٹس کے نام پر شناختی کارڈ جمع کرنا شروع کر دیے ہیں،الیکشن پر قدغن کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے،الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائی جائے بصورت دیگر دھاندلی کے سپیشلسٹ اس خطے کو عدم استحکام سے دوچار کردینگے،ہم ہر جماعت کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ،یہی جمہوریت کا تقاضہ بھی ہے،پنجاب کی طرح آر اوز کے الیکشن کو ہم قبول نہیں کریں،الیکشن کا رزلٹ موقع پر ملنا چاہیئے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے پرامن اور محب وطن عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (اسکردو) استاد العلماء علامہ یوسف کریمی ،آزاد امید وار کھرمنگ حلقہ 5 کاظم سیلم پاروی،ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان وزیر غلام محمد کلیم،پیپلز یویھ آرگنائزیشن کے نائب صدر جی ایم پاروی،سیدمحمد علی رضوی گروپ کے چیئرمین کا مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان ،آزاد امیدوار کاظم سیلم مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم کے حق میں دستبردار،سکردو پریس کلب میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار کاظم سلیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری امید مظلومین پاکستان ہیں ہم مجلس وحدت کے پرچم تلے جمع ہو کر اس پسماندہ اور محروم علاقے کے عوام کی ترقی کے لئے جدو جہد کریں گے،پیپلز یوتھ کے نائب صدر جی ایم پاروی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے جو دو سے تین سالوں کام مجلس وحدت مسلمین نے کیا ہے باقی جماعتوں نے 35 سالوں میں نہیں کیا ،یہی وجہ ہے کہ خطے کے مظلوم عوام مجلس وحدت مسلمین کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں،یہ ایک قومی جماعت ہے،میں آج کے بعد  ایم ڈبلیوایم کا ادانیٰ ورکر اور علامہ راجہ ناصر کا سپاہی بن کر کام کرونگا اور اسے اپنے لئے عظیم سعادت سمجھوں گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree