وحدت نیوز (اسلام آباد) آل پارٹیزحریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے رہنما سید حسن الموسوی الصفوی بڈگامی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امورسیاسیات ناصرعباس شیرازی سے ملاقات کی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، اقرار ملک،علامہ ضیغم عباس ،علامہ محمد حسین مبلغی،علامہ علی شیر انصاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے   مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری امورسیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور تائید کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے اخلاقی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو جب تک اقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق استصواب رائے کا حق نہیں ملتا اُس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ہم ہر فورم پر کشمیر کی مظلوم عوام کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیر کاز کی حمایت دراصل انسانی حقوق کی حمایت ہے ،عالمی اور علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے ،کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے یہ ان کا بنیادی اور انسانی حق ہے جس کی توثیق متعددبار عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان حریت کانفرنس کے اُٹھائے گئے ہر قدم کی حمایت کرتی ہے اور اپنے عزم کو دہرتی ہے کہ ہم کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے۔

 

اس موقع پر حریت کانفرنس کے رہنما آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوُں اور کارکنان کے جذبات کو انشااللہ کشمیری عوام تک پہنچاوُں گا ،  ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہورت ہے جہاں لوگوں کی رائے کا احترام نہیں کیاجاتا، ہم نہ پہلے ہندوستان کا حصہ تھے اور نہ رہے ہیں اور نہ حصہ بنیں گے۔ عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کاکوئی حق نہیں ہے، کیوں کہ جمہوریت میں عوام کی رائے کو احترام دیا جاتا ہے جبکہ کشمیری عوام کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں کی پامالی کے سنگین اقدام کیئے ہیں ، پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کے بعد بجلی کا بحران سنگین  سازش ہے، سانحہ پشاور کے بعد تشکیل کردہ قومی ایکشن پلان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر پیٹرولیم کی جانب سے پاکستانی عوام کی توہین قابل مذمت فعل ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملک کو درپیش پیٹرولیم اور بجلی کے مصنوعی بحران کے تناظر میں مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے حالیہ دنوں ملک میں پیدا ہونے والےپیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کے بعد کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا، بحران کے اسباب اور حل کے لیئے بنائی گئی کمیٹی قوم کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ ثابت نہ ہوئی، افسوس ناک بات تو یہ ہے کہ عوام کو پیٹرول کے مصنوعی بحران کےنام پر ایک ہفتہ لائنوں میں لگا کر ان کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا، دوسری جانب بحران کے اصل ذمہ دار نا اہل وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول کے حصول کیلئے لائنوں میں لگنے والےبزرگوں ، خواتین ،بچوں اور جوانوں کو بھیکاری اور پیٹرول بحران کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا، حکومتی وزراء کی جانب سےغیور پاکستانی عوام کی یہ توہین پہلی مرتبہ نہیں ، اس سے قبل بھی ن لیگ کے وفاقی وزراءایسے نازیبا بیانات دیتے رہے ہیں جو آن رکارڈ ہیں، اوگرا کے نام پر لٹیروں کا ٹولہ اکھٹا کیا گیا ہے ۔

 

ان کاکہنا تھا کہ ابھی قوم کے  پیٹرول کے حصول میں ذلت کے زخم نہیں بھرے تھے کہ ن لیگ کی نا اہل حکومت نے بجلی کا بحران لا کھڑا کیا ہے ،پنجاب ، بلوچستان سمیت خیبر پختونخواکے بیشتر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام شدید ترین بجلی بحران کا سامنا کر رہے ہیں ، نواز شریف کی حکومت قومی ایکشن پلان کوبجلی اور پیٹرول کے بحران میں چھپانا چاہتی ہے،پاک فوج کے پریشر اور عوامی خواہش پر ن لیگ نے بحالت مجبوری اکیسویں آئینی ترمیم اور ملٹری ایکٹ پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اب اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر کےعوام کی توجہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے، عوام ہوشیار ہے اور حکومت کے تمام تر مذموم عزائم کو بھانپ چکی ہے، انہوں نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کے دہشت گردوں کو بلاتفریق تختہ دار پر لٹکایا جائے جو کہ قومی مفاد کے لئے نا گزیر ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی مکمل نا اہلی ثابت کرتی ہے، ضلع وسطی اور ضلع کورنگی شیعہ کمیونٹی کی مقتل گاہ بن چکے ہیں ، حکومت شہید محمداحمد اور شہید وزیر حسین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، ڈاکٹر، وکلاء اور عام شہریوں کے بعد شیعہ دکاندار تکفیری ٹارگٹ کلرز کا آسان ہدف بنے ہوئے ہیں ، کراچی شہر میں اہل تشیع کو (Multi Dimensional)ٹارگٹ کلنگ کا سامنا ہے، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مذہبی و سیاسی تکفیری عناصر ملوث ہیں ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقاتی دائرہ کار میں وسعت اختیار کریں ، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ ہمیں عزاداری ، ولایت اور شیعہ سنی وحدت جیسے عظیم ہدف سے دور نہیں کر سکتی ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے امام بارگاہ حسینی جی ایریا کورنگی میں شہید محمد احمد اور شہید وزیر حسین کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن ، علامہ ناظر تقوی، علامہ اشرف علی،علامہ احمدعلی امینی و دیگر رہنما بھی موجود تھے، شہداء کی نماز جنازہ علامہ شبیر الحسن طاہری کی زیر اقتداء ادا کی گئی جب کے تدفین قبرستان وادی حسین ؑ میں عمل میں لائی گئی۔

 

علامہ امین شہیدی کا مذید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سی ایم ہاؤس پر دیئے جانے والے ایم ڈبلیوایم کے دھرنے میں کیئے گئے بعض اہم مطالبات پرآٹھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی عمل درآمد نہیں کیا، سندھ حکومت کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہیں پاسکتی تو تمام شیعہ تاجروں ، ڈاکٹروں ، وکلاء ، علماء اور شہریوں کو فوری اسلحہ لائسنس بمعہ پرمٹ فوری جاری کرے، ہم نے بارہا حساس علاقوں اور دہشت گرد مراکز کی نشاندہی کی لیکن اب تک کوئی ٹھوس کاروائی دیکھنے کو نہیں ملی، دہشت گردوں کو سرکاری مہمان بناکر رکھنے کی نہیں تختہ دار پر لٹکانے کی ضرورت ہے،سندھ حکومت سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کی فوری پھانسیوں کے اقدامات کرے، لانڈہی کورنگی ، قائد آباد،ناظم آباد، گولیمار، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد،سرجانی ، نارتھ کراچی،قصبہ کالونی ، سہراب گوٹھ، لسبیلہ سمیت متعدد علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہوں اور مدارس کے نام پر بنائے گئے بعض دہشت گرد مراکز کے خلاف فوری ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے، ہم وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرزاور کورکمانڈر کراچی سے ایک مرتنہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر بھر میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جائے، ان کی سیاسی و مذہبی شناخت کو میڈیا کی مدد سے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور انہیں سر عام کیفر کردار تک پہنچا یا جائے، اگر سندھ حکومت نے اگر شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ اقدامات نہیں کیئے تو ملت جعفریہ کسی راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین وہ پہلی جما عت ہے جس نے پا کستان میں دہشت گر دوں سے مذا کر ات کو شیطان سے مذا کرات کہا اور دہشت گر دی کے خلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ کیا ۔آج تمام پارلیمانی پا رٹیوں کا دہشت گر دی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مو قف کی تا ئید کر کے اکٹھے ہو نا خوش آئند ہے۔لیکن بعض سیا سی عنا صر دہشت گردوں کو بچانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا رُوخ مو ڈ رہے ہیں ۔ وطن عزیز ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی کیفیت میں ہے اگراس وقت ملک گیر آپریشن کر کے دہشت گر دوں ان کی پنا ہ گا ہوں اور اُن کے مراکز کو ختم نہ کیا گیا تو پاکستان اس عفریت سے نجات نہیں پا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی سیکریٹری امور  سیا سیات نا صر عبا س شیر ازی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیااس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان اور صو بائی سیکریٹر ی سیا سیات ایم ڈبلیو ایم سید محمد رضا آغا ،( سیکریٹر ی جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویثرن  عبا س علی موسوی ،کونسلر و ڈویثرنل سیکریٹر ی ما لیات ایم ڈبلیو ایم کر بلائی رجب علی  اور  کونسلر حلقہ نمبر 10کربلائی عباس علی  بھی موجود تھے۔

 

ناصر شیرازی کاکہنا تھا کہ  وہ دہشت گرد جو وزیرستان میں مذہب کے نا م پر قتل عام کرتا ہے اور کوئٹہ سے لیکر پشا ور تک بے گناہوں کے خون سے ہا تھ رنگتا ہیں چھوٹا مجرم ہیں اور وہ دہشت گر د سیاسی اور صحافی سطح پر ان عنا صر کو مدد فراہم کرتا ہیں بڑا مجرم ہیں دہشت گر دوں اور اُن کے سر پر ستوں کے خلاف بلا امتیاز کا ر وائی وقت کی اہم ٖضر ورت ہیں۔ مذہبی انتہاپسندی کو روکنے کیلئے بلوچستان میں بھی اصلاحا ت کرنے اور علاقے کو حقوق دلانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنا کر دار ادا کرتی رہے گی ۔

 

پنجا ب میں ن لیگ کی صو بائی اور وفا قی حکومت نے دہشت گر دوں کو یقین دہانی کرائی ہیں کہ اُن کے سیا سی عہدے داروں اور اہم کا رکنوں کو قانون کے شکنجے میں نہیں لیا جا ئیگا یہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ کے روح کے خلاف ہیں ۔ن لیگ کی خا رجہ اور دا خلہ پا لیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی لہذا مجلس وحد ت مسلمین ن لیگ کی قیا دت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے امکانا ت کو مستر د کر تی ہیں۔ن لیگ نے اپنی دھا ندلی کی پا لیسی کوگلگت بلتستان تک توسیع دی ہے اور متعصب نگر ان حکومت ،چیف الیکشن کمشنر اور وزرا ء کی فوج کو تعینات کر کے پری پول ریگنگک کا آغا ز کر دیا ہے ہم اتحادیوں کے سا تھ ملکر اس سا زش کو نا کام بنائینگے ۔

 

اگر کوئٹہ کے سا نحات کے مر تکب افراد کو گر فتار کرکے نشان عبرت بنایا جاچکا ہوتا تو سانحہ پشا ور رونما نہ ہوتا ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں مذہبی دہشت گر دوں اور دہشت گردوں کو تیز ترین عدالتی پرا سس سے گزار کر نشا ن عبرت بنا یا جا ئے تاکہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی حو صلہ شکنی ہوسکیں۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شنا ختی کارڈ کے بلاکیج آئین پا کستان میں دی گئی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد قومی شنا ختی کا رڈ ارسا ل کیا جا ئے۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں اپنے اتحا دیوں کے سا تھ ملکر میئراور ڈپٹی میئرکے الیکشن میں بھر پور کر دار ادا کریگی اس ضمن میں اتحا دیوں کے با ہمی اتفا ق رائے سے اگر مجلس وحدت مسلمین کا ڈپٹی میئرآجا تا ہے تو یہ کوئٹہ شہر کے سا رے برادر اقوام کے بہترین مفاد میں ہوگا۔

 

مجلس وحدت مسلمین ملک میں پیٹرول کی نا یابی ،بجلی کی قلت ،گیس کی عدم فر اہمی جیسے معا ملات کو حکومت کی کارکر دگی پرکھنے کیلئے ایک معیا ر قرار دیتے ہوئے یہ سمجھتے ہیں کہ ن لیگ حق حکومت کھو چکی ہے اور وہ ملک کو بحر انوں سے نکا لنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ملک بھر میں پالیسی آف بیلنس کے نام پے بے گنا ہوں کی گرفتا ری دہشت گر دوں کی حو صلہ افزائی سے متر ادف ہے مجلس وحدت مسلمین نے وطن عزیز کو استحکام عطا کرنے کیلئے شیعہ ،سُنی اتحاد کاجو سلسلہ شر وع کیا ہے اُس میں اضا فہ کرتے ہوئے اہم دربا روں کی گدی نشینوں کو بھی شا مل کیا جا رہا ہیں 27جنوری کو کوٹ مٹھن میں خواجہ فرید کے عرس کی تقریبات میں ایک بڑے اجلاس میں وحدت اسلامی کے حوالے سے اہم پیش رفت متو قع ہے۔آخر میں کربلائی عباس علی حلقہ نمبر 10 کے کونسلر نے غیر مشروط مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں ہے کہ سکردو انتظامیہ سکردو میں آٹے کی مصنوعی قلت کو فوری طور پر ختم کرے اور ترسیل کو بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے لیے بلتستان کی عوام کو بیکاریوں کی طرح صفوں میں رکھنا ناقابل برداشت ہے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور متعلقہ ادارے انسانوں کی عزت نفس کا خیال رکھے۔سکردو میں آٹے کی مصنوعی بحران کرنے والے مافیا کا گھیرا تنگ کر کے فوری طور پر آٹے کی قلت ختم نہ کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہے ہیں۔ انتظامیہ کسی قسم کی لیت و لعل سے کام لیے بنا آٹے کی سپلائی کو بہتر کرے اور عوام کو صفوں میں رکھ کر دینے کا سلسلہ بند کرے۔آٹا مافیا کا گھیرا تنگ نہ کیا گیا تو یہ مصنوعی قلت شدید بحران کی صورت اختیار کی جائے گی اور عوام ایک ایک روٹی کی محتاج ہو جائے گی جبکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے منافع کما رہے ہوں گے۔حساس ادارے ان مافیا کی صحیح رپورٹنگ اعلی حکام تک پہنچائے اور عوام کے حلق سے لقمے چھین کر کمانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انتظامیہ انتظامی طاقت اور اختیار کو بروئے کار لا کر عوامی مسائل حل کرے ۔ آٹے کی مزید بحران اور قلت کوبرداشت نہیں کی جائے گی۔

وحدت نیوز (اصفہان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان کے سیکریٹری جنرل سیدتقی شاہ زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکفیری اور یزیدی سوچ اج مکمل طورپر معامشرہ میں تنہاہی اور بکھلاہٹ کا شکار ہیں۔یہ ناتو کسی مذہب اور فرقے کے ہوسکے اور نا ہی پاکستان کے۔ان کے مدارس میں فرقہ واریت اور وطن دشمنی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ دور حاضر میں معصوم بچے محفوظ ہیں نہ جوان اور نہ ہی بوڑھے ۔اگرکہاجائے کہ کوئی بھی پاکستانی محفوظ نہیں تو بے جا نہیں ہوگا۔اور یہ گروہ ہر پاکستانی کی جان مال اور عزت وآبرو کو اپنے لیے حلال اور جائز سمجھتے ہیں اورسب کوکافرحربی سمجھتے ہیں۔یہ جب چاہیں جہاں چاہیں جس کو چاہیں گولی مار دیں یابم دھماکہ کردیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔اگربات یہاں تک ہوتی تواس کا حل نکالاجاسکتا تھا مگراس ظلم میں حکومتی عہدیداربھی ان کیساتھ برابر کے شریک ہیں اوران دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔اس راز سے پردہ اس وقت اٹھا جب فوج نے چند یزیدیوں کو تختہ دار پہ لٹکایاتویہ لوگ بول پڑے۔تکفیریوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد ہے۔شیعہ سنی پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں۔ اور پاکستان کے نام پہ اپناسب کچھ لٹانیوالے ہیں۔تکفیریوں اوران کے ہم فکر سیاستدانوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اس اتحاد کو توڑا جایاس بات کا ثبوت مولانا فضل الرحمان کی وہ کانفرنس ہے جس میں شیعہ کافر کے نعرہ لگائے گے۔شیعہ قوم وہ واحد قوم ہے کہ جس نے اپنے مدارس کے دروازے حکومت اور فوج کیلئے کھول دیے کہ حکومت جب چاہے شیعہ مدارس کی تلاشی کر سکتی ہے۔ہمارے مدارس میں امن اسلام اوروطن سے محبت کی تعلیم دی جاتی ہے۔تاریخ اٹھا کے دیکھ لیں شیعہ قوم نے پہلے بھی وطن کے نام پہ قربانیاں دی ہیں اور انشاء اللہ آیندہ بھی وطن عزیز کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاے گا۔پاکستان میں اس وقت تک امن کا قیام ممکن نہیں جب تک طالبانی مائنڈ سیٹ سیاستدانوں کی فوج کی نگرانی میں تحقیقات نہیں کرائی جاتیں۔جن میں رانا ثناء اللہ مولانا سمیع الحق مولانا فضل الرحمان شہبازشریف مولوی عبدالعزیز اور ان کے ہم خیال تمام سیاستدانوں کو قانون کے کٹھرے میں لاکر ان سے معصوم لوگوں کے خون کا حساب لیا جاے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree