وحدت نیوز (لاہور) مولانا فضل الرحمان نے  قومی کانفرنس کے نام پرتکفیریوں کو جمع کرکے شدت پسندی کو ہوا دی ہے ،مجلس وحدت مسلمین ایوان اقبال لاہور  میں مسلمہ اسلامی مکتب (اہل تشیع)کے خلاف تکفیر ی نعروں کی شدید مذمت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ اصغر عسکری نے میڈیا سیل لاہور سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ، ان کاکہنا تھا کہ اکیسویں ترمیم کا بہانا بناکرمولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں طالبان اور تکفیری مائنڈسیٹ کا دفاع کیا گیا مسلمانوں کے خلاف کفر کے نعرے لگوائے گئے،جمیعت علمائے اسلام  نے آئین پاکستان سے بغاوت کی ہے،تکفیر پر مبنی  دل آزار نعرے بازی پرقانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری ادا کریں ،حکومت پنجاب آئین کے آرٹیکل  295A اور 295B کے تحت اس کانفرنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کریں اور مسلمہ اسلامی مسلک کے خلاف تکفیر آمیز نعرے بازی کے جرم میں قرارواقعی سزا دی جائے۔

وحدت نیوز (لکی مروت) مجلس وحدت مسلمین ضلع لکی مروت کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی (ص) کا اہتمام کیا گیا، امام بارگاہ حسینیہ لکی مروت میں منعقدہ میلاد کی تقریب سے مختلف ذاکرین، نعت خوانوں اور مذہبی شخصیات نے خطاب کیا، اور آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے، مقررین نے سیرت خاتم النبیاء (ص) پر روشنی ڈالی۔ محفل میلاد کے بعد نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں اہل تشیع کی تعداد انتہائی قلیل ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سعودی عرب کے خلاف بیان دینے پر وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ سے ناراض ہوگئے ہیں اور انہیں وزیراعظم ہاوس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ریاض پیرزادہ نے مسلم دنیا کے عدم استحکام کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرایا تھا، جس پر وزیراعظم نواز شریف ان سے ناراض ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف وفاقی وزیر نے بیان واپس لینے سے سے انکار کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزارت امانت ہے، وزیراعظم جب چاہیں استعفٰی مانگ لیں۔ یاد رہے کہ چند ماہ پیشتر بھی بین الاصوبائی امور کمیٹی کے چیئرمین ریاض پیرزادہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پھٹ پڑے تھے اور شکوہ کیا تھا کہ اگر وزیراعظم وزیر کو اختیارات نہیں دے سکتے تو وزارت ختم کر دیں۔ ریاض پیرزادہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم سے سیکرٹریٹ کے لئے بلاک مانگا لیکن طاقتور وزارت کے خوف سے سیکرٹریٹ نہیں دیا جا رہا، اگر میں قابل نہیں تو وزیراعظم قابل وزیر لے آئیں۔ انہوں نے کمیٹی کو یہ بھی کہا تھا کہ تمام وزراء اعلٰی میرے ماتحت ہیں لیکن وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ  کے سوا کوئی وزیراعلٰی فون تک نہیں اٹھاتا جبکہ وزارت ہے مگر بااختیار نہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے دیامر کے رہنماء ڈاکٹر زمان کی گرفتاری بلاجواز ہے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ڈاکٹر زمان کی گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بیش بہا خدمات ہیں جو دیامر کی عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر زمان کی ملی اور قومی خدمات اور سیاسی افق پر ان کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ سے علاقے کے سیاسی پنڈت انتہائی خوفزدہ ہیں اور وہ ڈاکٹر زمان کو اپنے راستے کی دیوار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زمان دیامر کی واحد شخصیت ہیں جو علاقے کے سیاسی پنڈتوں کو ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر زمان کی گرفتاری کے خلاف دیامر میں احتجاج کرنے والوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زمان کے خلاف قائم مقدمات جھوٹ اور انتقامی سیاست پر مبنی ہیں اور نگران حکومت سیاسی دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔ وفاق میں براجمان مسلم لیگ نواز اپنی مرضی کی نگران حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام پر مسلط کر کے مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت جو مسلم لیگ نواز کی مرضی سے تشکیل پائی ہے اور علاقے کے عوام کے امنگوں کے بالکل برعکس ہے۔ نگران حکومت میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو کسی نہ کسی طرح سے مسلم لیگ نواز کے خیر خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زمان کو فوری طور پر الزامات سے بری کر کے رہا نہ کیا گیا تو علاقے میں شدید بے چینی پیدا ہوگی اور ہم گلگت بلتستان میں ان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان کی نگران حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی سمیت دیگر کور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ کورکمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے الیکشن اور آئندہ کے اتحاد پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق، کورکمیٹی ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان نگران حکومت اور الیکشن کمشنر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ میں غیر جانبدار الیکشن ممکن نہیں ہیں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ اٹھائیس جنوری کو اسلام آباد میں ہم خیال جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ کورکمیٹی کے ا جلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نگران حکومت کو ایسے افراد پر مبنی ہونا چاہیے جن کی ساکھ پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے اور ان افراد میں شفاف الیکشن کرانے کی اہلیت ہو، الیکشن میں تاخیر کو بھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کو کسی صورت الیکشن ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے۔ اگر ایسا کیا گیا تو گلگت بلتستان کو جام کرکے رکھ دیں گے اور ملک بھر میں احتجاج کریں گے، مجلس وحدت مسلمین اس ساری تحریک کو لیڈ کریگی۔ انہوں نے کورکمیٹی کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ق سمیت تمام اتحادی جماعتیں رابطے میں ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  پانچویں سالانہ سیرت مصطفیٰ (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پیغمبر رحمت (ص) کے ماننے والے دنیا کو امن، اخوت، محبت اور سلامتی کا درس دیتے ہیں، ظلم و ستم اور دہشت پھیلانے والوں کا دین مقدس اسلام اور پیغمبر رحمت (ص) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشت گرد امت مسلمہ کے پاکیزہ کردار پر بدنما داغ ہیں، کیونکہ اسلام میں ہر کام کا آغاز بسم اللہ الرحمان الرحیم سے ہوتا ہے، یعنی رحمان اور رحیم کے تذکرے کا مقصد رحمت الٰہی کا احساس ہے اور نبی کریم (ص) کا پیغام بھی سراسر رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام اپنی مظلومیت کو طاقت میں بدلے، اور سامراجی سازشوں کو سمجھے۔ انسان دشمن سامراجی قوتیں اپنے استعماری عزائم کی تکمیل میں دین مقدس اسلام کی انقلابی تعلیمات کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہیں کیونکہ اسلامی بیداری اور احیائے اسلام کی تحریک اب عالمی تحریک میں بدل چکی ہے۔ انہوں نے لبنان کے ممتاز انقلابی رہنماء شہید اسلام عماد مغنیہ کے جواں سال فرزند جہاد مغنیہ کی غاصب اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی شیطانیت کے باعث جلد ہی عبرتناک انجام سے دوچار ہوگا۔ توہین رسالت (ص) سے تکفیری گروہ کی سرپرستی تک، مزارات انبیاء کی توہین سے دہشت گردی تک ہر فساد میں بلواسطہ اور بلاواسطہ اسرائیلی ہاتھ نظر آتا ہے۔ سیرت مصطفیٰ (ص) کانفرنس میں معروف نعت خوان سید عرفان حیدر، اور سعید احمد براہوی نے بارگاہ رسالت (ص) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree