وحدت نیوز (چنیوٹ) شہید اصغرعباس کے چہلم کے موقع پر چنیوٹ میں لبیک یا حسین ؑکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ کے شیعہ سنی عوام نےہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، اس اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ احمد اقبال، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی اور  صوبائی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی ایک تسبیح کی طرح ہیں، پاکستان میں تکفیریت اور دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں،مولانا فضل الرحمان نے طالبان کی حمایت نہ چھوڑی تو باقی زندگی طالبان کے ساتھ گزارنی پڑے گی۔ پاکستان میں اب دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔  عوام پیٹرول ، گیس ، بجلی بحران کے بعد بحرانی حکومت سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،  پیٹرول بحران نے عوام سے سکھ اورچین چھین لیا ہے، ن لیگ نے ملک میں بدترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کی ہے، کیا ہمارے وزیر اعظم کو ان رکشہ اور موٹر سائیکل والے کے دکھ کا احساس ہے جو 300 روپے روزانہ کما کر خاندان کی کفالت کرتے ہیں ؟

 

رہنماوں نے مزیدکہا کہ ملک کو رشتہ دارریوں اور تعلقات کی بنیاد پر نہیں چلایا جا سکتا، حکمرانوں کی مس منیجمنٹ اور نااہلی نے ان کے گڈ گورننس کے پول کھول دیے ہیں، توانائی کے بحران نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے، حکومتی رویے اور ہٹ دھرمی ملک کو کسی نئے بحران سے دوچار کر دینگے ،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ،ہسپتالوں میں مریضوں کا پرسان حال نہیں، ملک کے مستقبل کے معمار بچوں کا سکولوں تک پہنچنا ممکن نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم کو فوری برطرف کرکے تحقیقات شروع کی جائیں ،ا سٹیٹ نیپرا کے خلاف مقدمہ درج کرے، ملکی حالات ایسے رہے تو حکمرانوں کو عوامی غیض غضب سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔

 

رہنماوں کا  کہنا تھا کہ ملک کے ہر بحران کا حل افواج پاکستان نے ہی کرنا ہے تو ان حکمرانوں کو گھر چلے جانا چاہیئے، عوام مزید اس نااہل قیادت کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں، ان حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور اقتدار کو فقط اپنی تجارت اور سرمایا بڑھانے کے لئے استعمال کیا، پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر انقلاب فرانس کی طرح پاکستان میں بھی ان لٹیروں کو عوامی احتساب کا سامناکرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی انتظامیہ کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمارے خلاف جھوٹے اور ناجائز مقدمات نہ بنائے، ہم میدان میں ہیں آپ کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پیغمبر رحمت ﷺ کی توہین کر کے مغرب نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔پاکستان کے مسیحی بھائیوں کی جانب سے پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والوں کے خلاف احتجاج قابل تحسین عمل ہے۔ادیان عالم کے تمام نمائندوں کو مل کر توہین رسالت و ادیان کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئیے۔

 

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ درد مشترک اور قدر مشترک پر متحد ہو جائے،اتحاد بین المسلمین کے پروگرام کے تحت ملک کی دینی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کر رہی ہیں۔امت مسلمہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے جال میں اسیر رہنے کی بجائے اسلام کی عظیم انقلابی تعلیمات کے ذریعے عالم بشریت کی رہنمائی کریں اور اقوام عالم کو سامراجی غلامی سے نکال کر نور ہدایت اور فلاح کا راستہ دکھائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے یہاں محرومیت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ۶۸ سالہ محرومیت کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والی بلوچ قومپرست قیادت سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں۔

وحدت نیوز (پیرس) علامہ سید انیس الحسن شیرازی نمائندہ ایم ڈبلیو ایم برائے یورپ نے پیرس سے گفتگو کرتے ہوئے سنٹرل ڈیسک امور خارجہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ فرانس مسلمانوں کیلئے ایک انتہائی پر امن ملک سمجھا جارہا تھا ۔جس میں سوچی سمجھی سازش کے تحت انتشار پھیلانے کی مضموم کوشش کی جارہی ہے۔حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا نقصان ہر صاحب دل کیلئے دکھ کا باعث ہے۔ہمارا دین ہمیں بلا تفریق منصب و ملت ایک دوسرے کے ساتھ رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے نہ کہ لوگوں کے گلے کاٹنا لوگوں کو قتل کرنا بلکہ یہ صفحات اسلام سے دوری کا سبب ہو سکتی نہ کہ قرب الٰہی کا ذریعہ۔ اسی طرح آزادی صحافت کے نام پر کسی کے بھی جذبات مجروع کرنا انتہائی بذدلانا اور گھٹیافعال ہے۔جو کسی بھی ذی شعور کو برداشت نہیں دنیا بھر کہ مسلمانوں کی طرح یورپ میں بسنے والے امت محمدی ؐکے فرزند غیر ذمہ دارانہ اور صحافت پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کے عقائد جذبات اور مقدسات کا احترام یقینی بنایا جائے۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ شام کے قنیطرہ علاقے میں ہوا جس میں شہید مقاومت عماد مغنیہ کے فرزند  جہاد مغنیہ بھی شہید ہوگئے، شام میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے میزائل حملے میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے6 جوان شہید ہوگئے، العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ شام کے قنیطرہ علاقے میں ہوا جس میں گولان  ریجن میں حزب اللہ کمانڈر  جہاد مغنیہ بھی شہید ہوگئے، اسرائیل کے اس حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈراسرائیلی فضائی حملے میں شھید ہونے والے حزب اللہ کے ۶ کمانڈوزمیں شہیدمقاومت شہید عماد مغنیہ کے جواں سال فرزندجہاد مغنیہ ، ابو عیسی،حسین حسن،علی حسن،مھدی موسوی،ابو علی رضا، حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اپنے متعدد مجاہدین کی شہادت کی تائید کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹر نے اس مقام پر میزائل فائر کئے جس میں 6 مجاہدین شہید ہوگئے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے فرانس کے ہفت روزہ جریدے چارلی ہیبڈوکی جانب سے نبی پاک ؐکی شان اقدس میں جسارت کو افسوسناک ، قابل مذمت اور شرانگیزی قرار دیتے ہوئے اسے کنیساو کلیسا کی جانب سے اسلام کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ اسکردو بشو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ فرانس کی جانب ہونے والی اس شیطنیت کے خلاف عالم اسلام قیام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس شیطانی رسالے کے ذریعے سوا ارب مسلمانوں کا دل دکھایا گیا ہے یہ آزادی صحافت نہیں بلکہ عالم اسلام کے مقدسات کی توہین اور اسلام کے خلاف غلیظ ترین پروپیگنڈہ ہے۔ شیطانی رسالہ چھاپنے والوں حملہ کرانا اور یمنی القاعدہ کا حملہ کی ذمہ داری قبول کرنا گہری سازش کا نتیجہ ہے۔یورپی اقوام اخلاقی طور پر پست ہوچکی ہے اور پورپ میں موجود باضمیر افراد حقیقت کی کھوج میں اسلام تک بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں اور یورپ میں اسلام کی تیزی سے پھیلنا یہود و نصاری ٰ اور امریکہ واسرائیل کے لیے نیک شگون نہیں لہذا رسالے پر کیے گئے حملے کے آڑ میں اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش زوروں پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسلامی ریاست ہے ۔ پاکستان کے ریاستی اداروں کو چاہیے کہ فرانس کی اس گستاخانہ عمل پر ان سے سفارتی بائیکاٹ کر کے سفیر کو ملک بدر کرنا چاہیے حضور اکرم ؐ کی شان سے بڑھ کر ہمیں کوئی تعلقات اور کوئی مفاد عزیز نہیں ہے۔اگر تمام اسلامی ممالک اپنے اپنے ملک میں موجود فرانس کے سفارت خانوں کو بند کرا کے سفیرون کو ملک بدر کرے اور فرانس میں موجود تمام اسلامی ممالک کے سفرا ء ک و واپس بلایا جائے تو آئندہ کسی بھی پورپی ریاست کو یہ جرائت نہیں ہوسکے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود اور خیرالعمل فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر مسرت کاظمی کی والدہ گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں جنکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں پنڈدادن خان میں ادا کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود و خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی ، خیرالعمل فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل اور کور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی انہوں نے مسرت کاظمی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے بعد ازاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، نثار علی فیضی،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مبارک موسوی،مہد ی عابدی , علامہ عبدالخالق اسدی و دیگر نے مسرت کاظمی کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree