ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند اور علامہ امین شہیدی کیخلاف ایف آئی آر واپس لی جائے، علامہ عابد الحسینی

02 ستمبر 2015

وحدت نیوز(پاراچنار) سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پارا چنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیاں فوری طور پر پر بند کرے، بصورت دیگر اگر ملت تشیع نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو پارا چنار سے کراچی تک نواز شریف کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کو بے بنیاد مقدمہ میں پھنسانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عجیب قانون ہے، دہشتگرد آزاد پھرتے ہیں اور اتحاد و وحدت کا درس دینے والوں کیخلاف مقدمات قائم کئے جاتے ہیں، علامہ امین شہیدی کیخلاف مقدمہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکفیری آپسی اختلافات کے باعث ایک دوسرے کو قتل پھر رہے ہیں اور اس کا الزام اہل تشیع پر ڈال دیا جاتا ہے، جو کہ سب کچھ نواز شریف کی ایماء پر دہشتگردوں کی قربت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ علامہ عابد حسین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت امن پسندوں اور دہشتگردوں میں تمیز کرے، اور انتقامی روش فوری طور پر ترک کر دے، مسلم لیگ نون کو ان کارروائیوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا، سعودی ریال کے چکروں میں اہل تشیع کیخلاف کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتار اہل تشیع کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور علامہ امین شہیدی کیخلاف درج بے بنیاد قتل کیس کو ختم کیا جائے، بصورت ملت تشیع اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree