کراچی، ایڈوکیٹ کوثر ثقلین کو دو بیٹوں سمیت شہید کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

15 جون 2013

00 advocateوحدت نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں ایڈوکیٹ کوثر ثقلین کو دوبیٹوں سمیت شہید کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے چار وکلاء کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ماڑی پور پولیس نے ہاکس بے روڈ پر مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ملزم غنی الرحمٰن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے اٹھائیس مئی کو ایڈوکیٹ کوثر ثقلین اور ان کے دو بیٹوں کو ماڑی پور روڈ پر قتل کیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے کچھ عرصے قبل پاکستان چوک کے قریب کار پر فائرنگ کر کے تین وکلاء کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ کراچی میں ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے کار میں سوار سندھ ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ کوثر ثقلین کو دہشت گردوں نے اس وقت شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کار (U-9535) میں اپنے ایک کمسن بیٹے کو لیاری ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع غلامان عباس (ع) اسکول چھوڑنے کے بعد ماڑی پور روڈ پر واقع سندھ مدرستہ الاسلام اسکول میں اپنے دیگر دو کمسن بیٹوں کو چھوڑنے جا رہے تھے۔ دہشت گردوں نے ان کی کار پر مختلف سمتوں سے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کوثر ثقلین کے دو بیٹے موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree