زیارات مقدسہ سے واپس آنے والے زائرین کو ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤکاذمہ دار قرار دیا جانا انتہائی غیر مناسب اور قابل مذمت ہے، علامہ باقرعباس زیدی

29 فروری 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کی بجائے عوام میں خوف پھیلانے کے لیے جاری مہم تشویشناک ہے۔سندھ حکومت کے ذمہ داران کی جانب سے زیارات مقدسہ سے واپس آنے والے زائرین کو کراچی سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤکاذمہ دار قرار دیا جانا انتہائی غیر مناسب اور قابل مذمت ہے۔یہ سب کس کی ایما پر کیا جا رہا ہے جلد منظر عام پر آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں کرونا وائرس سے خوفزدہ عوام کے خلاف جہاں زخیرہ اندوزوں کی جانب سے انتہائی معمولی قیمت کے ماسک اور جراسیم سے بچاو کیلئے لیکویٹ کو انتہائی مہنگے داموں فروخت کر کے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے وہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے عالمی ادارہ صحت WHO سے کرونا وائرس سے بچاو کے نام پر پیسہ بٹورنے کے لئے زائرین فرزند رسولؐ حضرت امام رضا علیہ السلام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پاک ایران سرحد کو بند کرتے ہوئے سرحد کے دونوں اطراف موجود سینکڑوں زائرین شدید ذہنی اذیت دینادرست اقدام نہیں۔مقامات مقدسہ کی زیارات سے واپس آنے والے زائرین کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے بارڈر اور ائیر پورٹس پرمناسب اور باعزت طریقے سے طبی معائنہ اور ا سکریننگ کیلئے ہنگامی بنیادوں پروائرس کی تشخیص کا موثرانتظام کیا جائے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ ملت تشیع کو کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دار ٹھہرانا اور اس کی میڈیا پر تشہیر معاشرتی استحصال، انتہائی غیر مناسب اور قابل مذمت ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایک نوجوان زائر یحیٰی جعفری اور اس کے اہل خانہ کو کرونا کا مریض ظاہر کرتے ہوئے ان کی ذاتی معلومات کو میڈیا پر وائرل کیا جانا انتہائی پست ذہنیت کا اظہارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک چین کی سرحدوں کو بند کیوں نھیں کیا گیا؟ اور نا ہی عرب ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باوجود ان ممالک سے پروازوں کی آمد پر کوئی پابندی عائد کی گئی؟

علامہ باقر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کرونا وائرس کی آڑ میں ملت جعفریہ کا ٹرائل اور عالمی ادارہ صحت سے پیسہ بٹورنے کا لئے زائرین امام رضا علیہ السلام کو استعمال نا کریں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree