The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی وحدت یوتھ کونسل کےسالانہ دو روزہ اجلاس میں سپریم کونسل کے سربراہ سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کا اللہ پر ایمان اور توکل مضبوط ہونا چاہئے، جوان مستقبل کی امید ہیں اور ہرا چھائی کی طرف تیزی سے بڑھتے ہیں اسی لئے دشمن کی کوشش ہے کہ اس عظیم سرمائے کی اعتقادی اور فکری بنیادیں متزلزل کر کے ان سے روح ایمانی چھین کر شیاطین کے ہاتھوں کا کھلونا بنائیں. مختلف سکیولرسیاسی تنظیمیں نوجوانوں کوچیل کی طرح اٹھا رہی ہیں اور ان کی اخلاقیات کو تباہ کر رہی ہیں۔وحدت یوتھ ان نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرے اور ان کی اخلاقی وروحانی تربیت کرے ۔نوجوان ہمیشہ رول ماڈل کی تلاش میں ہوتے ہیں اور ہمارے بہترین رول ماڈل جوانان بنی ہاشم ہیں،جوانوں کی تربیت کرنے والے مسئولین خود تربیت یافتہ ہونے چاہیےتاکہ وہ دوسرے جوانوں پر اثر انداز ہو سکیں، شیطانی انقلاب شیطان کے رابطے سے آتا ہے جو کہ دیرپا نہیں ہوتا اور جبکہ الٰہی انقلاب اللہ تعالیٰ کے رابطے سے آتا ہے۔

دو روزہ یوتھ مرکزی کونسل کے اجلاس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جوانی کی عظیم نعمت پر روشنی ڈالتے ہوئے جوانان بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس اور شہزادہ علی اکبر کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے پر زور دیا. انہوں نے مزید کہا جوان ہر اچھی چیز کی طرف جلدی سبقت لے جاتے ہیں، ان میں ولولہ اور جوش ہوتا ہے، ایثار اور قربانی کا جزبہ ہوتا ہے اور محافظ دین بن کر ہر طوفان سے ٹکرانے کا حوصلہ ہوتا ہے. انہوں نے مولائے کائنات کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات نے رسول اللہ کی حیات میں ایک جوان کی حیثت سے محافظ دین اور رسالت کا فریضہ انجام دیا. علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دشمنوں کی سازشوں اور ثقافتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جوانوں کو اپنی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے. قرآن کی تلاوت، فکری اخلاقی اور اجتماعی موضوعات پر کتابیں، ناولز اور لٹریچر پڑھنے پر تاکید کی. انہوں نے کہا کہ شیطانی انقلاب، شیطان سے تعلق جوڑنے پر آتا ہے اور دینی انقلاب اللہ سے تعلق جوڑنے پر آتا ہے. جوانوں کا جتنا تعلق اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ان کے اندر خودکفائی آئے گی اور وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے وسائل کا انتظار نہیں کرے گا.

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ کراچی میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں گیارہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کی لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، تفصیلات کے مطابق ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی 11 افراد جاں بحق آگ کچن میں گیس لیکج کے باعث لگی، بھگدڑ کے دوران 65 افراد زخمی بھی ہوئے ، پاک فوج ، نیوی ، رینجرز اور پولیس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا- شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ تین خواتین سمیت 11 افراد کی زندگیاں نگل گئی ، آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔ امدادی کارروائیوں میں پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور دلخراش واقعہ کئی قیمتی جانیں لے گیا ۔ آگ رات تین بجے کے قریب شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے کچن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہر طرف افراتفری کا عالم تھا جان بچانے کیلئے کوئی ادھر بھاگا تو کوئی ادھر ، آگ نے کسی کو نکلنے کی مہلت بھی نہ دی متعدد لوگوں نے پردوں سے لٹک کر اترنے کی کوشش کی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے دھواں ہر طرف پھیل گیا ۔ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں ۔ دھواں نکالنے کے لیے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑے گئے ، امدادی کاموں میں پاک فوج ، پاک نیوی ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے  مرکز تحقیقات اسلامی میں منعقدہ دو روزہ  تربیتی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لیے دی گئی، وہ عظیم مقصد خطے کے حصول کے لیے تھا، جس پر اسلام کے سْنہری اور پاکیزہ حصول کا عملی اجرا کیا جا سکے، بد قسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے لے لیے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان کو، گروہی لسانی، مذہبی گروہ بندیوں میں اس حد تک تقسیم کر رہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی روح دھندلا جائے۔ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں اور یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا جتنا پاکستان بننے میں تھا، اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سر زمین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گئے، مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ بد ترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہو سکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چائے تو شہدوں کا لہو اسکی حفاطت کرتا ہے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو قائد اعظم  نے پاکستان کا تحفہ دیا، یو م آزادی اس تجدید عہد کا دن ہے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے، اس کی ترقی کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بْت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشت گردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہو گا۔ ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرئے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گئے۔انہوں نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو اپنا رول ماڈل بنایئں۔ورکشاپ میں سندھ بھر کے تمام اضلاع اور یونٹز کے زمہ داران کی بھرپور شرکت جبکہ ورکشاپ سے اختتامی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی ،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی اور مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی آج بروز اتور خطاب کریں گئے

وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی دعوت پر سندہ سطح کی جماعتوں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اور اصغریہ علم و عمل تحریک کا اہم اجلاس مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں منعقد ہوا۔
 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین، ملت جعفریہ کے اتحاد اور وحدت کے لئے کوشاں ہے، یہ اتحاد الٰہی اصولوں کے فروغ اور ملت کی سربلندی کے لئے ہونا چاہئے۔سندہ سطح کی تمام شیعہ تنظیمیں متحد ہوکر ملت کے مسائل و مشکلات حل کریں، اس سلسلے کا یہ پہلا مشاورتی اجلاس ہے، آئندہ اجلاس ان چار شیعہ تنظیموں کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں ملت کی تمام تر تنظیموں کو دعوت دی جائے گی۔  
             
اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر ساجد علی مہدوی، برادر اللہ بچایومنتظری ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرورسومرو، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید پسند شاہ رضوی، سید خادم حسین شاہ اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء شفقت علی لانگاہ نے کہا کہ ملت کی سربلندی، مشترکہ مقاصد کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے سندہ سطح کی تمام شیعہ تنظیموں کا اتحاد نا گزیر ہے، اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے پہل کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر طے پایا کہ تمام تنظیموں کو دعوت دینے کے بعد سب کی مشاورت سے فورم کا نام، اہداف اور جدوجہد کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے سرگرم اراکین کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ملک کی مزید تباہی سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔ قومی سلامتی کے تمام ادارے اس بات سے باخبر ہیں کہ گلگت کے حالیہ الیکشن میں کامیاب کرائے جانے والا شخص کس کالعدم جماعت کا سرغنہ ہے۔کالعدم جماعت لشکر جھنگوی ملک میں دہشت گردی کی ہونے والی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہونے کا خود اعتراف کر چکی ہے ۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کی ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ داعش اور طالبان کے کھلم کھلے حامی شخص کی جیت انتہا پسند قوتوں کی حوصلہ افزائی اور دہشت گردی میں اضافے کا باعث بنے گی ۔ملک سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی فرد کو الیکشن کی اجازت دینا آئین پاکستان سے صریحا انحراف ہے۔ایسے شخص کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے کر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی رہی سہی ساکھ تباہ کی اور جمہوری عمل کو داغدار کیا ہے۔اب یہ حقیقت واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ملک کے مقتدر اداروں کے ذمہ داران کے فیصلے قانون و آئین کے مطابق ہونے کی بجائے کہیں اور سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس تاثر کو دانستہ طور پر تقویت دی جا رہی کہ پاکستان میں انتہا پسند جماعتوں کو عوامی تائید حاصل ہے اور پاکستان کی عوام تکفیری گروہوں کی حامی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ثابت کرنے کی اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تمام معتدل سیاسی و مذہبی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو پاکستان کی سالمیت و استحکام سے کوئی غرض نہیں ۔ان کا سارے اثاثے بیرون ممالک میں ہیں۔یہ ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اقتدار پر مسلط ہیں۔قانون و اختیارات کو انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان جھنگ الیکشن کے بعد اپنی افادیت مکمل طور پر کھو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح تکفیری اور انتہا پسند عناصر کو الیکشن جتوا کر اسمبلیوں میں لایا جاتا رہا تو پھر دہشت گردی آزاد اور عام شہری اپنے گھروں میں مقید دکھائی دیں گے۔

وحدت نیوز (جھنگ) کوآرڈینیٹر مرکزی پولیٹیکل کونسل مجلس وحدت مسلمین آصف رضا ایڈووکیٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی اور جھنگ کی بااثرسیاسی شخصیت شیخ وقاص اکرم سے انکے دفتر میں ملاقات کی ،اس موقع پر  دونوں رہنمائوں کے درمیان حالیہ ضمنی الیکشن اور موجودہ علاقائی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شیخ وقاص اکرم نےملاقات کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں جھنگ کے حالیہ  ضمنی الیکشن میں تکفیری دہشت گردوں کے سرغنہ کے مقابل شیخ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد ناصر انصاری کی مکمل سپورٹ کرنے پر ملت جعفریہ بالخصوص مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ آئندہ بھی تکفیریت کا مل کر تعقب جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے سرگرم اراکین کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ملک کی مزید تباہی سے دوچار کرنے کے مترادف ہے ۔وحدت ہاوس میں کارکنان سے جھنگ الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام ادارے اس بات سے باخبر ہیں کہ مسرور جھنگوی کا تعلق کس گروپ سے ہے۔کالعدم جماعت لشکر جھنگوی ملک میں دہشت گردی کی ہونے والی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہونے کا خود اعتراف کر چکی ہے، ریاست پاکستان نے ایک طرف لشکر جھنگوی کو کالعدم دہشت گرد جماعت قرار دیا ہوا ہے دوسری طرف اس جماعت کے رہنمائوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتی ہے،ایسے شخص کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے کر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کر دی ہے۔اب یہ حقیقت واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ملک کے مقتدر اداروں کے ذمہ داران کے فیصلے قانون و آئین کے مطابق ہونے کی بجائے کہیں اور سے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس تاثر کو دانستہ طور پر تقویت دی جا رہی کہ پاکستان میں انتہا پسند جماعتوں کو عوامی تائید حاصل ہے اور پاکستان کی عوام تکفیری گروہوں کو حامی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ثابت کرنے کی اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تمام معتدل سیاسی و مذہبی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو پاکستان کی سالمیت و استحکام سے کوئی غرض نہیں۔ان کا سارے اثاثے بیرون ممالک میں ہیں۔یہ ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اقتدار پر مسلط ہیں۔قانون و اختیارات کو انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان جھنگ الیکشن کے بعد اپنی افادیت مکمل طور پر کھو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح تکفیری اور انتہا پسند عناصر کو الیکشن جتوا کر اسمبلیوں میں لایا جاتا رہا تو پھر دہشت گردی آزاد اور عام شہری اپنے گھروں میں مقید دکھائی دیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی/ کوئٹہ/ فیصل آباد/چنیوٹ /راولپنڈی/ گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کےتحت مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرا نقوی کی اپیل پر ملک گیر ہفتہ  شہزادی سکینہ ؑ اور شہزادہ علی اصغر ؑمنایا گیا جس میں خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ بھر پور انداز میں شرکت کی اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ  کی طرف سے یوم بی بی سکینہ وجناب علی اصغر 12 صفر کو جعفریہ ہاوس گلستان روڈ میں  منعقد کیا گیا جس میں خواہر نزہت زیدی نے بی بی سکینہ کے کردار پر  روشنی ڈالی اور اسے اپنانے پر  زور دیا اور مذاہب اہلبیت ع سے مجلس کا اختتام ہوا اخر میں تابوت بی بی سکینہ و جھولا علی اصغر بھی برآمد ہوا ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی  رضویہ یو نٹ کی طرف سے بھی یوم بیبی سکینہ وجناب علی اصغرمنعقد کیا گیا  جہاں بچوں نے سبیل کا اہتمام بھی کیا مرثیہ اور نوحہ خونی بھی کی گئی مجلس کے اختتام پر تبوت اورجھولا بھی برآمد ہوا ،یم ڈبلیو ایم  شعبہ خواتین کراچی حسن کالونی یونٹ کے تحت بھی ایک اضافی پروگرام یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے ہری پٹیاں اور ہرے لباس میں  شرکت  کی مرثيہ اور نوحه خوانی کے ساتھ شبیہ  تابوت اور جھولا بھی برآمد ہوا  ،ایم ڈبلیو ایم  شعبہ خواتین کراچی سرجانی یونٹ میں بھی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتن کی طرف سے ہونے والا پروگرام یوم بی بی سکینہ وجناب علی اصغر امام بارگاہ حسن عسکری میں 12 صفر کو منعقد ہوا جس میں مومنات نے کثيرتعداد میں  شرکت کی  بچوں  نے ہری پٹیاں اور ہرے لباس میں نوحه خوانی کی، تابوت اور جھولا بھی برآمد ہوا۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتين کی طرف سے ضلع فیصل آباد میں بھی یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کی  مناسبت سے پروگرام رکھا گیا جس میں بچوں نے فضایل و مصائب بیان کیے بچوں سے سوال جواب بھی کیے گئے   اس کے علاوه ضلع جھنگ اور کمالیہ میں بھی یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیے گئے،ضلع جینوٹ میں بھی  ایم ڈبلیو ایم  شعبہ خواتين کی  طرف سے یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کے حوا لے سے پروگرام  منعقد کیا گیا  جہاں مانیں اپنی گودیوں کے لال صدقہ  علی اصغر کی طور پر لے آئیں  اور اپنی بچیوں کو کنیز  بی بی سکینہ بناتے ہوئے شریک ہوئیں، جناب علی اصغر کے نام پر دودھ کی سبیل لگائی گئی اس موقع پر  خواہر ڈاکٹر ردا نے مائوں کواپنے بچوں کوحقیقی معنوں  میں غلام علی اصغراور کنیز بی بی سکینہ بننے کی پرورش کر نے کی تلقین کی۔

ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتين کی طرف سے گلگت قصرابوطالب میں  یوم بی بی سکینہ و علی اصغر منعقد  کیا گیا جس میں  کثير تعداد میں مومنات نے شرکت کی خواہر آسیہ نے اپنے خطاب میں کربلا میں خواتين اور بچوں  کے  کردار پر روشنی ڈالی اور حالات حاظره کا جائزہ لیتے ہوئے  ہونے والے مظالم ِپابندیوں اور نا انصافیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتين کی  طرف سے راولپنڈی میں  خواهر قندیل کاظمی کی زیرنگرانی امام بارگاہ المنڈی میں یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر منعقد کیا گیا  جس میں نامور خطیبہ خواهر انجم، خواهر قنديل کاظمي اور خوایر رحيمہ نے خطاب کیا اور بی بی سکینہ  کے  مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، تقریب میں گرلز سکائوٹس نے بھی  نذرانہ عقیدت پیش کیا  اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ کی  مستورات نے شرکت کیں کوئز مقابلہ بھی  ہوا جس میں  حاضرين سے بھی سوالات پوچھے گئے پروگرام کے اختتام پر  کربلا والوں کی یاد میں  شمع بھی  روشن کی گئیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اسلامی احکامات،امن و امان،ملکی اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کر رہی ہے، ہمارے اصول سب کیلئے واضح ہیں، عوام کی خدمت، انکی فلاح اور ہر میدان میں ترقی ہمارا عزم ہے، ہمارے نمائندے ان اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی میدان میں جدو جہد کر رہے ہیں اور نتائج قوم خود دیکھ رہی ہے،بے شمار پروپیگنڈوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دے کر، ہمارے حوصلوں کو پروان چھڑایا ہے۔ ملکی ترقی اور عوام کو انکے حقوق دلانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے، ہم نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں۔

علامہ سید ہاشم موسوی  نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میں مصروف ہیں۔ نہ صرف کوئٹہ بلکہ ملک کے تمام دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی قوت کے علاوہ ، عوام کے دلوں کو جیتنے والی جماعت کی حثیت رکھتی ہے، ہم نے مشکلات کے دوران قوم کا ساتھ دیا ، انکے حقوق کیلئے استقامت کا سہارا لیا اور ان کیلئے ہر میدان میں جد و جہد کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ماہ مبارک ربیع الاول  اور جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے آغاز کےموقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے امت مسلمہ کے نام جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ ملت پاکستان شدید خطرات اور چلنجز کے باوجود تاریخی عظیم جشن  میلاد النبی ﷺ میں شرکت کریگی بیدار سنی شیعہ مسلمان عشق رسول اکرم ﷺ کو والہانہ طور پر منائیں ، دشمنان دین ، ملک و ملت کی تمام تر سازشیں اور سرمایہ کاری کو خاک میں مل جائے گی ان شاءاللہ ، شیعہ سنی وحدت کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہو چکا ہے ۔محرم صفر اور ربیع الاول سال کے پہلے تین ماہ عملی وحدت کے ہیں اور ہم نے دیکھا کہ جس طرح برادران اہلسنت نے گذشتہ دو ماہ میں اتحاد کا ثبوت دیا ہے ۔اسی طرح ہم بھی اس ماہ ربیع الاول میں اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ محافل میلاد میں شرکت فرمائیں گے، عملی وحدت کا مظاہرہ کریں گے ،بفرمان امام خمینی ؒ 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ملک بھر میں جلوس ہائے میلاد النبیﷺمیں استقبالیہ کیمپوں اور سبیلیوں کا اہتمام کریں گےاور اہلسنت برادران کے ہمراہ آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادت کا جشن مل کر منائیں گے،خدا نے چاہا تووطن عزیز میں شیعہ سنی بھائی چارگی اور وحدت کے ثمرات سے پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل سے نجات حاصل ہو گی۔

ان کاکہنا تھا کہ امید ہے ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس بخیر وعافیت اختتام پذیر ہونگے ، شدید خطرات کے باوجود ملک بھر میں سنی شیعہ عوام عشق رسول خداﷺ سے سرشار ہوکر جلوس میلاد النبی میں شرکت کریں گے ،ہمیشہ ملت جعفریہ کی عید میلاد النبیﷺ کے اجتماعات میں ،شرکت غیر معمولی رہی ہے ، اور اہل تشیع برادری گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلے گی اور عملی طور پر جلوس ہائے میلاد النبی ﷺ میں اپنے اہل سنت بھائیوں کے شانہ بشانہ نظر آئے گی ، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل اور دیگر اہلسنت جماعتوں نے جس محبت ، اخوت اور وحدت کے صفر کا آغاز کیا ہے آج ملک بھر میں اسکی عملی تصویر ملاحظہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو بچانے کے لئے اسے بنانے والی قوتیں یعنی اہل سنت و اہل تشیع کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں آپس کے اتحاد اور سیرت نبی کریم ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دین مبین کی ترویج، دفاع ، سربلندی اور ملکی سلامتی کے لئے اپنا قومی کرار ادا کرنا ہو گا، پاکستان کو دہشت گردی اور لاقانونیت سے نجات دلانا تمام عاشقان و پیروان مصطفیٰ ﷺ کی دینی وشرعی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی خدمت بھی ہے ۔ ہم سب ایک تھے ایک رہیں گے اور ملکر وطن عزیز کا دفاع کریں گے ۔ان شاء اللہ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree