The Latest

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان سیکرٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیوایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل و رکن شوریٰ عالی علامہ آغاسید علی رضوی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پررکن جی بی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کی بنیادی تنظیمی رکنیت معطل کر دی ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن 2015 میں کاچو امتیاز نے سکردو حلقہ 2 مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔گلگت بلتستان کونسل کے حالیہ انتخابات میں ان پر بھاری مالی فائدہ کے عوض سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کا الزام ہے۔انہوں نے اپنا ووٹ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی بجائے مد مقابل کو دے کر ایم ڈبلیو ایم کو ایک اہم نشست سے محروم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور جماعت کی سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ایم ڈبلیو ایم بلتستان کی اعلیٰ صوبائی قیادت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے رکن اسمبلی کی پارٹی رکنیت کی فوری معطلی کے احکامات صادر کیے ہیں۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تین سینئر عہدیدران پر مشتمل تحقیقاتی کونسل بنانے کے حکم دیتے ہوئے اس واقعہ کی دس روز کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔کاچو امتیاز اگر دس یوم کے اندر اندر کوئی اطمینان بخش جواب نہ دے سکے توانہیں اسمبلی کی رکنیت سے خارج کرنے کے لیے بھی قانونی و آئینی کاروائی کی جائے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ امین شہیدی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کوآئینی حقوق نہ دیئے گئے توعلیحدگی پسندتحریکوں کو تقویت ملے گی،ایک روزنامے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت گلگت بلتستان کے بارے میں غافل نہیں بھارت جتنا گلگت بلتستان کےاشوزکو اٹھا تا ہے،پاکستان نہیں اٹھاتا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ سڑسٹھ سالوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ،یہ احساس محرومی روز بروز بڑھتا جا رہا ہے،گلگت بلتستان کو متنازعہ حیثیت کی وجہ سے اگر مکمل آئینی صوبہ نہیں بنایا جاسکتا تو پھرحکومت پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کووہ  حقوق دے جو بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو دیئے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو لوک سبھا اور راج سبھا میں نمائندگی دی ہوئی ہے، حالانکہ کے مقبوضہ کشمیربھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت متنازعہ ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک اقوام متحدہ اپنا فیصلہ نہیں دیتااس وقت تک گلگت بلتستان کو بھی مقبوضہ کشمیر طرزکے حقوق دیئے جائیں ،سینٹ ،قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،آئینی حقوق نہ دینا اور اس معاملے کو طول دینا خود مسلم لیگ نواز اورریاست پاکستان کے لئے بھی نقصان دہ ہے،وزیر اعظم میاں نواز شریف نے الیکشن میں آئینی حقوق کے وعدے کیئے اب ان کا فرض ہے کہ وہ ان پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) ایم ڈبلیویم ضلع ملیر کے سیکریٹری امور فلاح وبہبود سید اسدعلی زیدی نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ، ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کی جانب سے مسجد وامام بارگاہ نادعلی ؑپپری گوٹھ میں سکیورٹی خدشات کے باعث CCTVکیمرے نصب کردیئے گئے ہیں،مذکورہ کیمروں کی تنصیب کی درخواست مسجد کے پیش امام مولانا منصور علی روحانی نے فلاحی شعبے کو پیش کی تھی، جس پر عمل درآماد کرتے ہوئے  مسجدکے داخلی اورخارجی چارمقامات پر جدیدقسم کےیہ CCTVکیمرے نصب کیئے گئے ہیں،مانٹرنگ سسٹم کا باقائدہ افتتاح روز ولادت امام علی ؑکے موقع پر کیا جائے گا، CCTVکیمروں کی تنصیب پر مسجدکے خطیب مولانا منصور علی روحانی اور متولی محمد علی پیرزادہ نے ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز (ٹنڈومحمدخان) سانحہ شکارپورمیں ملوث دہشتگرد ماسٹرمائنڈحماد معاویہ کی ٹنڈومحمد خان سے گرفتاری کے بعدمجلس وحدت مسلمین کے تحت دہشت گردوں کے سہولت کارو ں کے خلاف آپریشن کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، احتجاجی ریلی جامع مسجد علی ؑ سے نکالی گئی جو کہ  تین بتی چوک پہنچ کے اختتام پذیر ہوئی،جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل محب علی بھٹو نے  کی جبکہ مولانامحمد بخش غدیری نے شرکائے احتجاج سے خطاب کیا، اس موقع پر خطیب جامع مسجد مولانا امیر حسین رحمانی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مقررین نے کہا کہ سانحہ شکار پورکے ماسٹر مائنڈ کا ٹنڈومحمد خان سے گرفتار ہونا باعث تشویش ہے، اس سفاک دہشت گرد کی ٹنڈومحمد خان سے گرفتاری علاقائی امن کیلئے خطر ہے، حماد معاویہ کے سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہونا شکوک وشبہات کو جنم دے رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس خطرناک دہشت گرد کے سہولت کاروں کو بھی جلد اس جلد کیفرکردار تک پہنچائیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ ولایت حسین جعفری کی جانب سے جاری شدہ بیان میں صوبہ بلوچستان میں غربت زدہ افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غربت کے باعث عوام کا معاشرے میں زندگی گزارنا مشکل ہو رہا ہے، مہنگائی کے خلاف حکومت کے اقدامات صرف کاغذی کاروائیوں تک ہی محدود ہیں۔صوبے میں اکثر و بیشتر افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، روزگار کے مواقع نہیں اور حکومت اس معاملے پر ساکن ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں لاکھوں بلکہ کروڈوں افراد زندگی بسر کرتے ہیں ، ہر فرد کو اسی معاشرے میں زندگی گزارنا ہے اور غربت عوام کی زندگی مشکل بنا رہی ہے۔ گزشتہ کہی سالوں سے سطح غربت میں کوئی خاص کمی نظر نہیں آئی، یوں لگتا ہے جیسے اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی کام کیا ہی نہیں گیا ہو۔ غربت سے دوچار افراد کو صرف پیسے فراہم کرنے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی جانب سے دیئے گئے چند روپیوں کی بدولت غریب افراد صرف چند مہینے یا چند دن ہی سکون سے گزار سکتے ہیں، اس کے بعد انہیں پھر اسی غربت اور اسی پریشانی کا سامنا ہوگا۔صوبے میں ٹیکسس اور کرپشن کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بھی آسمانوں کا سفر طے کر رہی ہے۔ حکومت اعلان کرتی ہے کہ ان اشیاء کے قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ یہ سب عوام کے دسترس تک پہنچ سکے مگر افسوس کی بات ہے کہ یہ اقدامات کاغذ کے ٹکڑوں سے شروع ہوکر وہی ختم ہو جاتے ہیں اور کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جاتا۔ مہنگائی کے اعتبار سے حکومت کے اقدامات کاغذی کاروائیوں تک ہی محدود ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں اکثر عوام خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ بچوں کی ایک بڑی تعداد چائلڈ لیبر کا شکار ہے،ان بچوں کو جس عمر میں اسکول میں تعلیم حاصل کرنا چاہئے اور دیگر سرگرمیوں میں مبتلاء ہونا چاہئے اس عمر میں ہمارے بعض بچے مختلف وسائل سے پیسے کمانے کے چکر میں لگے ہوتے ہیں ۔ یہ نہ صرف قوم کے مستقبل کے ساتھ ایک مذاق ہے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی کیلئے ایک بڑے خطرے کی علامت ہے۔حکومت کو چاہئے کہ صوبے میں ان تمام افراد کی مدد کرے جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔مختلف اقدامات کے توسط سے ان لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے ۔ بیان کے آخر میں مزید کہا گیا کہ بعض اطلاعات اور دعووں کے مطابق حکومت غربت کے لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو مہینہ وار پیسہ ادا کرتی ہے اور اس طرح انکی مدد کرتی ہے، اس سے زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ حکومت ان لوگوں کیلئے کمائی کا وسیلہ بنائے اور انہیں اس قابل بنائے کہ وہ خود دوسروں کے مدد کے بغیر ہی اپنے اخراجات آپ برداشت کرے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام آل پارٹیز امن کانفرنس میں ضلع بھر میں رینجرز سے آپریشن کروانے کا مطالبہ کیا گیا،22اپریل کو احتجا جی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ،تفصیلات کے مطابق جمعے کو پریس کلب کے شیخ ایاز ہال میں شہداء کمیٹی کی جانب سے ’’بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہوا شکارپور اور سرکارکی خاموشی‘‘کے عنوان کے تحت آل پارٹیز امن کانفرنس ہوئی ، جس کی صدارت شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی، جبکہ آل پارٹیز میں مختلف مکتبہ فکر کے رہنما شریک ہوئے ،مولوی سکندر دل،بار کونسل کے صدر ایڈوکیٹ انور شیخ،زاہد بھنبرو ، شیول داس ،زاہد پہوڑ ،دانش حیدری و دیگر نے خطاب کیا ، شرکاء نے رینجرز سے ضلع شکارپور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ،انہوں نے 22اپریل کو احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شکارپور کے چپے چپے پر کالعدم تنظیموں کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں جبکہ اس وقت شکارپور میں 2خودکش بمبار داخل ہوچکے ہیں جب تک دہشتگردوں کی نر سری ختم نہیں ہوتیں، تب تک کے لئے نئے دہشتگرد جنم لیتے رہیں گے سندہ میں مستونگ کے دہشت گرد آرہے ہیں ،مگر کوئی ان کو روکنے والا نہیں ہے ۔

وحدت نیوز(ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈوالہیارکی جانب سے یونٹ سازی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے گوٹھ حاجی احمد خان شالاری میں ایم ڈبلیوایم کے نئے یونٹ کے قیام کیلئے جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی سیکریٹری جنرل غلام رسول نے کی، اس موقع پراراکین نے کثرت رائے سے مولانا ضامن علی کو ایم ڈبلیوایم گوٹھ حاجی احمد خان شالاری کاسیکریٹری جنرل منتخب کرلیا ، ضلعی سیکریٹری جنرل غلام رسول نے نومنتخب یونٹ سیکریٹری جنرل سے انکے عہدے کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلر رجب علی نے کوئٹہ شہر میں جاری صفائی مہم کے بارے میں کہا ہے کہ صفائی کسی شہر کی خوبصورتی اور خوشنمائی میں اضافے کا سبب بنتی ہے، ہمارا شہر آپ ہی قدرت کے رحمتوں کی بدولت خوبصورت ہے مگر بعض جگہوں پر صفائی کا نظام ٹھیک نہ ہونے کے باعث شہر کی خوبصورتی کہی کھو کر رہ گئی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہر کی خوبصورتی کو دوبارہ نکھارنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ شہر میں صفائی کا نظام اچھا ہوگا تو ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہونگے، جہاں آلودگی اور دیگر مضر صحت عناصر سے چھٹکارا ملے گا وہی شہر کی خوبصورتی دوبالا ہو جائے گی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور یہ ہمیں صفائی اپنانے کی تلقین کرتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ؐاور بزرگانِ دین نے صفائی پر بہت زور دیا ہے اور ہمیں مختلف واقعات کے توسط سے صاف رہنے اور صفائی اپنانے کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا شہر صفائی کے اعتبار سے بے حد خستہ حال ہے ، مختلف علاقوں میں نالیاں گندگی پھیلانے کا باعث بن رہی ہے، جس سے شہریوں کو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اور اس طرح کی مختلف دیگر مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ ان مسائل سے نجات کا راستہ واضح ہے اور وہ ہے صفائی، اسکے ساتھ ساتھ ایک اہم مسئلہ جو ہمیں گلی کوچوں میں نظر آتا ہے وہ کچروں کے ڈھیر کا جمع ہونا ہے۔ بعض غیر ذمہ دار افراد ان کچروں کی جمع ہونے کے سلسلے کی ابتداء کرتے ہیں، وہ لا شعوری میں کچرہ اپنی رہائشگاہ سے تو دور کر دیتے ہیں مگر اس بات کے بارے میں نہیں سوچھتے کہ باقی جگہوں کا کیا ہوگا۔ میٹرو پولیٹن کے نمائندیں اپنے اپنے علاقوں میں ان باتوں کا خیال رکھیں اور ہر شخص اپنے حصے کا کام ایمانداری سے پورا کرے تو ہمیں ان دو مسائل سے بھی نجات مل سکتی ہے۔

ان کا مزیدکہناتھاکہ حکومت کی جانب سے میٹروپولیٹن کو صفائی مہم کیلئے فنڈ جاری کر دیا گیا ہے اور یہ ہدایت کی گئی ہے کہ میٹروپولیٹن شہر میں صفائی کے ذریعے ماضی کی خوبصورتی کو دوبارہ اجاگر کرے۔ حکومت شہر اور عوام کی خوشحالی پر اپنی دلچسپی کا اظہار کررہی ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ حکومت اس بات کا دھیان بھی رکھے گی کہ یہ اقدامات کرپشن کے مواقع فراہم نہیں کریں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اپنی کارکردگی دکھانے اور فرائض کی انجام دہی کا ایک اچھا موقع ملا ہے لہٰذا کونسلرز اس موقع سے قوم کو فائدہ دلا کر اپنے علاقوں میں بہترین کام کروائے اور ایسے نتائج پیش کرے کہ کسی کو بھی میٹروپولیٹن کی کارکردگی پر نکتہ چینی کا موقع نہ ملے۔ حکومتی ادارے جو کام کر رہے ہیں وہ عوام کی بلائی کیلئے ہیں اور ان اقدامات میں عوام کی فلاح کو مد نظر رکھا گیا ہے میٹرو پولیٹن کا کام شہر سے گندگی کا خاتمہ اور شہر کو صاف کرنا ہے ، صفائی کے بعد شہر کو صاف رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے ہر شخص کے اپنے علاقے کو صاف رکھنے سے پورا شہر صاف رہے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) حکومت سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے کئی علاقوں میں ابھی تک نقصانات کے تخمینے کیلئے اہلکار ہی نہیں پہنچے ہیں۔نلتر کوٹ محلہ اور ولدن کے مکینوں کے تحفظات دور کرکے واٹر چینل کی مرمت کا کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے کو اندھیروں سے نجات مل سکے۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے 14 دنوں سے پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے حکمرانوں اور بیوروکریٹس کیلئے بجلی فراہم کی جارہی ہے اور غریب عوام بجلی سے محروم ہیں جو کہ حکمرانوں کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کا ثبوت ہے۔ کوٹ محلہ نلتر اور ولدن کے مکین واٹر چینل اور ٹینک کی زد میں ہیں اور کسی بھی وقت ان علاقوں کے مکین تباہی سے دوچار ہوسکتے ہیں سابق حکومت نے علاقے کے عوام کے خدشات کو محض وعدوں وعید پر ٹرخائے رکھا ۔یہاں کے عوام واٹر بم کے زیر سایہ ہر وقت خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حالانکہ یہاں کے عوام کے تحفظات پر سابق حکومت نے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ وفا نہ ہوا۔حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چینل ٹوٹ چکا ہے اور تاحال یہاں کے مکین خطرات کے پیش نظر گھروں سے بے گھر ہیں اور عوام کے احتجاج پر 18 میگا واٹ کے چینل کا مرمتی کام رکا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ محض اخباری بیانات سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتاحکومت فوری طور پر عوامی تحفظات کو دور کرے اور علاقے کی بجلی بحال کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرے۔مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف پہنچانے سے زیادہ حکومت کونسل کے الیکشن میں من پسند نتائج کے حصول کیلئے سازشوں میں مصروف عمل ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہاہے کہ پاکستان بالخصوص کوئٹہ شہر کو تعلیم کے شعبے میں ترقی دینا ہمارا شعار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہر عام و خاص بالخصوص نوجوان نسل کی ترقی کیلئے ہم شروع ہی سے کوشاں ہیں۔ ہم صوبے بھر میں تعلیم کو عوام الناس کیلئے عام کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اچھی اور معیاری تعلیم ہر ایک کے دسترس میں ہو۔ ہمارے نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کا ایک غیر معمولی جذبہ دیکھنے کو ملتا ہے موجودہ نوجوان نسل تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں جو ہمارے مستقبل اور قوم کی ترقی کیلئے ایک نیک شگن ہے۔

انہوں نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری تعلیم کے فروغ کی وجہ سے جو افراد قابلیت رکھتے ہیں انہیں انکے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ صوبے کی ترقی کو روکھنے والا عمل ہے جس سے صوبے میں ترقی کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے اور اسی طرح سرکاری دفاتر میں نا اہل افراد جگہ پاتے ہیں اور سارا نظام خراب ہو جاتا ہے۔ سرکاری نظام کے خرابی سے صوبے میں کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی اور دیگر برے افعال میں اضافہ ہوگا، آئیندہ اگر ہم ان چیزوں پر قابو پا لے تو شاید بلوچستان ، پاکستان کا اہم ترین صوبہ بن جائے گا اور وطن عزیز پاکستان کے لئے ترقی کی ایسی راہ ہموار ہوگا جسکی پورے تاریخ میں شاید ہی کوئی مثال ملے۔

آخرمیں ان کا کہناتھاکہ یہ صوبہ بلوچستان میں میرٹ کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حقدار کی حق تلفی سے ادارے میں مزید خرابیوں کا آغاز ہوگا اور یہی بات کل کو صوبے کی پسماندگی کا باعث بنی گی۔ ایسے اسکولز کے رپورٹ بھی سامنے آئے جن میں تین ،چار اور درجن کے قریب اساتذہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ابھی تک ان کی جگہ نئے اساتذہ بھرتی نہیں کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں اسکولز میں معلم قرآن کا نہ ہونا یا تعینات نہ کیاجانا قابل تشویش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree