The Latest

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں منظم انداز میں ملت جعفریہ کے سینکڑوں افراد کو مختلف اضلاع میں بیلنس پالیسی کے تحت پابند سلاسل کیے جا رہے ہیں،جو سراسر نا انصافی، ظلم اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کے مترادف ہیں،پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ امتیاز کاظمی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی،رائے ناصر علی،سید عدنان بخاری ایڈوکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کو یہ امتیاز اور فخر حاصل ہے کہ اس قوم نے کبھی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا،ہمارا یہ ایمان ہے کہ پاکستان کو ہم نے بنایا ہے اور انشااللہ اس کی سلامتی وبقا کے لئے ہم نے قربانیان دی ہے اور دیتے بھی رہیں گے،پنجاب حکومت کے ایک وزیر جو خود دہشت گردوں کے سہولت کار اور سرپرست ہے اسی کے ایما پر ہمارے خلاف یی بربریت جاری ہے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دی،یہ نااہل حکمران ہمارے قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے ہمیں تختہ مشق بنایا جا رہا ہے،ہمیں یہ بخوبی اندازہ ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے،دہشت گردوں کے بعد اب ان کے سرپرست اور سہولت کاروں کی باری ہے ،ملت جعفریہ کو ہرساں کرکے دہشت گردوں کے سرپرست ملکی سلامتی و بقا کی اس جنگ کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سو سے زائد اپنے پیاروں کی سر بریدہ لاشوں کو لئے دس دن تک پورے پاکستان میں سڑکوں پر جوان،بوڑھے،بچے اور خواتین سمیت بیٹھے رہے،پوراملک دسترس میں ہونے کے باوجود ایک پتہ تک نہیں ہلنے دیا ،یوں اس مہذب اور پرامن ملت کو پنجاب حکومت آخر کس چیز کی سزا دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گے کہ ظالم اور مظلوم دونوں کو ایک لاٹھی سے ہانکا جائے،ہم پاکستان کے اعلیٰ عدلیہ ،سکیورٹی فورسسز اور مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں خدارا دہشت گردی کیخلاف ملکی سلامتی کی اس جنگ کو متاثر کرنے والوں کے مذموم مقاصد کو جانیں اور ان کے خلاف ایکشن لیں،اگر پنجاب حکومت کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھ کر ٹیکسوں کا نفاذ غیر آئینی اقدام ہے وفاقی حکومت کو چاہئے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دیکر 68سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے ۔وفاقی حکومتوں کی بدنیتی پر مبنی اقدامات اور حیلے بہانوں سے حقوق نہ دینا مجرمانہ فعل ہے ۔صوبائی حکومت کا ٹیکنو کریٹ اور خواتین اراکین اسمبلی کو ترقیاتی بجٹ میں حصہ دار نہ بنانے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اقدام ہے ،علاقے کی نصف آبادی کو شراکت اقتدار سے دور رکھنا نواز لیگ کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام 68 سالوں سے وفاقی حکمرانوں سے آس لگائے بیٹھے ہیں جبکہ مختلف حیلے بہانوں سے حکومتیں گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بنانے اور آئینی حقوق دینے میں مخلص نظر نہیں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کا گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نشستیں مخصوص کرنے کا اخباری بیان ڈھونگ ہے جس کی عملی طور پر کوئی حقیقت نہیں۔حکومت علاقے کے عوام سے مخلص ہو تو مہینوں اور دنو ں کی بجائے گھنٹوں میں حقوق دینے پر قادر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمپاورمنٹ آرڈر اور بزنس رولز میں ٹیکنیکل انداز میں علاقے کے عوام کو محروم رکھا گیا ہے ،بزنس رولز میں موجود نقائص کو دور کرکے اعلیٰ ملازمتوں میں گلگت بلتستان کے عوام کو ترجیح نہ دی گئی تو مستقبل قریب میں عوام کا غم و غصہ بے قابو ہوسکتا ہے ،لہٰذا عوام کا اعتماد بحال کرنے اور احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت فوری طور علاقے کو آئینی حقوق دینے میں دیر نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کے بغیر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنا خلاف قانون و خلاف آئین اقدام ہے ،گلگت بلتستان کے عوام کو ٹیکسوں کے دائرے میں لانے سے پہلے آئینی حقوق دیئے جائیں بصور ت دیگر ٹیکسوں کا نفاذ عملا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ اور خواتین اراکین کو ترقیاتی بجٹ میں حصہ دار نہ بنانا علاقے کے عوام سے بد نیتی پر مبنی اقدام ہے جس کی اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور مزاحمت کرینگے۔

وحدت نیوز (شکاپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں مختلف شہروں کا دورا کیا اور مومنین سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پرنصیر آباد،کنب ، ھنگورجا، دولت پور، جام شورو،حیدر آباد اور کراچی میں گفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو سات ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور کالعدم فرقہ پرست جماعت کی شرانگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت عہد شکنی نہیں کررہی ہے۔ جس کے باعث وارثان شہداء نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ، قوم، ظلم و نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں وارثان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،انہوں نے کہا کہ جمعہ ۲۸ اگست کو یوم سیاہ اور یوم احتجاج کے موقع پر قوم سندہ حکومت کی عہد شکنی پر بھر پور آواز بلند کرے گی۔

وحدت نیوز (سیالکوٹ) ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیالکوٹ میں پولیس گردی کی انتہا ہوگئی جب گذشتہ دوروز میں وردی میں ملبوس پنجاب حکومت کے گماشتوں نے پُر امن ،محب الوطن شیعہ شہریان پاکستان کے آرام و سکون کو برباد کردیا ۔ایم ڈبلیو ایم سیالکوٹ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ریاض حسین نقوی کو اُن کے گھر سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار کر کے لئے گئے اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم سیالکوٹ کے ترجمان علامہ سید علی جوادالحسن نقوی ،سیکرٹری مالیات سید نجم زیدی اور سیکرٹری جنرل سٹی کے بیٹے سید علی رضوی (صدر اے ایس او) کو بھی پنجاب پولیس کے اہلکار اخلاقیات اور گھریلو اقدار کو پامال کرتے ہوئے شب کے اندھیرے میں بدتمیزی کرتے گرفتا ر کر کے لئے گئے اور بعد ازاں نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا۔ اس کے بعد پولیس گردی کرتے ہوئے موجودہ سیکرٹری جنرل آغا قیصر نوازاور دیگر سابقین میاں اظہر،سید نجم شاہ اورملک گوھر کے گھروں میں بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے اس کے علاوہ باقی کابینہ کے افراد شریف شہریان پاکستان اور امن پسند مومنین کے بھی ایجنسیوں کی جانب سے مختلف انداز میں ہراساں کیا جارہا ہے ۔آغا قیصر نواز ودیگر افراد کابینہ نے میڈیاسیل سے جار ی کردہ بیان میں حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ معصوم اور امن پسند افراد کے سکون اور زندگی کو اجیرن نا کیا جائے یہ ملک پاکستا ن ہمارا ہے اور ہم اس کے پُر امن شہری ہیں اگر پنجاب حکومت کی سرپرستی میں پولیس گردی کا سلسلہ نہ رُکا اور ہمارے اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج اورانتظامیہ کے دفاتر کے باھر دھرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے کونسلر حلقہ نمبر 12 کربلائی رجب علی کی دعوت پر میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جناب ڈاکٹر کلیم اللہ اپنے خصوصی فنڈ سے کونسلر کربلائی رجب علی کے زیر نگرانی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا. کونسلر کربلائی رجب علی نے میئر کو کا سی روڈ, رئیسانی اسٹریٹ, لوہاری محلہ, نچاری روڈ اور غلزئی روڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کروایا. علاقے کے لوگوں اورسٹی  میئر نےایم ڈبلیوایم کے کونسلر کربلائی رجب علی کی کارکردگی کو سراہا اور مزید ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کی فراہمی کا وعدہ کیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی سیاسی کونسل کا اجلاس ضلعی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملتان کی تمام تحصیلوں، ٹائونز اور یونٹس کے سیکرٹری جنرل اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین ملتان میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، اس حوالے سے اُمیدواروں کے نام بہت جلد فائنل کر لیے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہر سخاوت کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، مہر سخاوت نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرے کرے گی اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرے، مہر سخاوت نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی جماعت ہے اسے کالعدم قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ضلع بھر کے کارکنان الیکشن کی تیاریاں کریں اور ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے کوشش کریں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) سید مصطفی شیرازی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین چوہڑہڑپال یونٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ اور یرغمال بنایا تشدد کا نشانہ ، زہریلا انجکشن لگایا جس سے ان کی طبیعت کافی بگڑگئی ان کے پاس موجود ایک خطیر رقم بھی ہتھیا لی گئی۔ وہ تا حال قوت گویائی سے محروم ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی رہنماء علامہ سید علی اکبر کاظمی نے انکے گھر جاکر ان سے اظہار یکجہتی کیا اور واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) آل بلوچستان ووشو مقابلہ زیر اہتمام ووشو ایسوسی ایشن بلوچستان شروع کیا گیا اس میچ کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی شوریٰ عالی اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی تھے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورزش انسانی جسم کو صحت مند رکھتے ہوئے انسانی روح کو پروان چڑھاتا ہے ان جیسے مقابلوں میں نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانا پڑتا ہے بلکہ برادر اقوام اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ بھی ملتا ہے علامہ سید ہاشم موسوی نے مذکورہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ کاش پاکستان کے دیگر علاقوں کے لوگ بھی ان جیسے مقابلوں کا انعقاد کریں جس سے اتحاد بین المسلمین کو تقویت ملے اور نوجوان نسل دشمنان اسلام کے ثقافتی یلغار کے منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔ ورزش کرنے والے اسپورٹس مین افراد کھیل پر توجہ دیتے ہوئے مختلف منفی سرگرمیوں مثلاً نشہ ، فحاشی اور جنسی بے راہ روی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے شعبہ عزاداری کا اجلاس سیکرٹری عزادری سید دلاور عباس زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا، علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں تحصیل شجاع آباد، جلالپور، سورج میانی، سوتری وٹ، حسن آباد، شوک کمہاراں، غازی آباد، گلگشت کالونی، ٹاٹے پور، قادرپور راں، پیراں غائب، ممتازآباد یونٹ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع بھر کے جلوس ہائے عزاء اور مجالس عزاء کے حوالے خصوصی انتطامات کیے جائیں، سیکرٹری شعبہ عزادری دلاور عباس زیدی نے کہا کہ حکومت جلوس ہائے کے روٹس کی مرمت، سیوریج نظام کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے خصوصی اقدامات کرے، اجلا س میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملتان کی تمام تحصیلوں اور یونٹس کے سیکرٹری جنرل متعلقہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے، اجلاس میں محرم کے انتظامات اور مسائل کے حوالے سے ضلعی کابینہ، تحصیلوں کی کابینہ اور ٹائونز کی کابینہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ اور دیگر اداروں سے ملاقات کریں گے اور عزاداروں کے مسائل کو حل کریں گے۔ اجلاس میں سید علی رضا بخاری، ثقلین نقوی، وسیم عباس زیدی، عون رضا جام، عون نقوی، سخاوت علی، الطاف حسین، فخر نسیم، اقبال قریشی، اسماعیل جعفری اور حسنین کربلائی نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) خرم کالونی میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے رہنماؤں علامہ علی اکبر کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی علامہ سید ساجد حسین شیرازی کی زیر صدارت عمائدین علاقہ سے اہم میٹنگ ہوئی ، اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی امور اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عزاداری سید الشہداء پر کسی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree