The Latest

وحدت نیوز (شکارپور) جامع مسجد کربلائے معلیٰ میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے وارثان نے بارہ رکنی شہداء کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی سربراہی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کریں گے، جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں  مولانا سکندر علی دل، مولانا سید ہمت علی شاہ، فدا حسین، سید عابد شاہ ودیگر شامل ہیں ، کمیٹی کی قیام کی بنیادی وجہ سانحہ کےبعد حکومتی غیر سنجیدہ رویہ ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور دہشت گرد مدارس کے خلاف فوجی آپریشن کا نہ ہونا ہے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) امت مسلمہ کی ترقی و استحکام اتحاد بین المسلمین میں پوشیدہ ہے۔ ہم نے اسلام دشمن طاقتوں کو اپنی وحدت سے شکست دینی ہے۔ اسلام دشمن قوتیں اسلام کے خلاف اپنے ناپاک ارادوں سے باز رہیں۔ یورپی قوانین کسی عام آدمی کی توہین کی اجازت نہیں دیتے، انہیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزادی رائے کے نام پر ہمارے نبی کریم ﷺ کی توہین کے مرتکب ہوں۔ ہماری کمزوری ان کے مذموم ارادوں کو تقویت فراہم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ناصرعباس جعفری نے شیعہ سنی مشترکہ تاجدار الانبیاء کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء ہر اعتبار سے ایک مضبوط خطہ ہے، جہاں مسلم طاقتیں اپنے اتحاد کی طاقت سے سامراجی طاقتوں کو شکست دے سکتی ہیں۔ وہ طاقتیں ہم سے خائف ہو کر ہمارے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں۔ اس وقت بھارت سرحدی علاقوں کی جنگ ہمارے ملک کے اندر لڑ رہا ہے، جہاں اسے غدار وطن عناصر کی آشیر باد حاصل ہیں۔ ہم نے ان عناصر کا قلع قمہ کرکے ملک کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف موجودہ حکومت کو احتجاج کے طور پر فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنا چاہیے، ملک میں اتحاد و وحدت کی دشمن تکفیری سوچ ہے۔ یہ تکفیری قوتیں شیعہ سنی اتحاد کی دشمن ہیں۔ ہمیں یکجا ہوکر انہیں یہ باور کرانا ہوگا کہ شیعہ سنی جسد واحد ہیں، انہیں کوئی جدا کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء حیدر علوی نے کہا کہ میں اپنے شیعہ بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اتنی پرتپاک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں شیعہ سنی کو لڑانے کی کوشش کرنے والے مٹھی بھر شرپسند عناصر غیر ملکی ڈالروں کی پیداوار ہیں۔ ان کی اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں رہیْ۔

 

مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی سرپرست مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا کہ عظمت رسول ﷺ ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ ہم ناموس رسالت پر کٹ مرنے والی قوم ہیں۔ توہین رسالت کے مرتکب یہود و ہنود ہمارے ایمان کی قوت کا وقتاََ فوقتاََ اندازہ کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ امت مسلمہ کو ان سازشوں کا دو ٹوک انداز میں جواب دینا چاہیے۔ تاجدار الانبیا کانفرنس سے جن دیگر مقررین نے خطاب کیا، ان میں متحدہ مشائخ و علماء کونسل کے مرکزی صدر فرحت علی شاہ، جماعت اہلسنت کے سید نصیر اسلام کاظمی، پیر عظمت اللہ سلطان، علامہ سید ساجد شیرازی، مولانا سلیم حیدر، سردار ملک امان اللہ اور علامہ امین انصاری شامل ہیں۔ کانفرنس میں سینکڑوں مدعوین نے شرکت کی اور اسے موجودہ فضا میں شیعہ سنی اتحاد میں ایک نیک شگون قرار دیا۔

وحدت نیوز(ٹیکسلا) تاریخ شاہد ہے کہ جبر و تشدد سے کبھی تشیع کو دبایا نہیں جا سکا۔ شہادتیں استقامت میں اضافہ کا باعث ہیں، اور یہ ملک و ملت کو وحدت کا سامان فراہم کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امام بارگاہ قصر شبیر (ع)، ڈھیری شاہ ٹیکسلا میں مجلس ترحیم شہدائے شکارپور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا مقام مرتبہ اس قدر بلند ہے کہ ان کی یاد میں فاتح خیبر و قاتل مرحب و انتر بھی روئے۔ جنگ سفین کے بعد عمارِ یاسر (رض) اور ان کے دیگر جانثار ساتھیوں کو یاد کرتے ہوئے امام (ع) ان کے لئے افسردہ نظر آئے۔ لہذا شہداء کا مقام اور ان کی یاد دونوں عظیم ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے کہاہے کہ گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔گوادر کاشغر روٹ کو پرانے روٹ پر بحال کیا جائے جس کا وعدہ وفاقی حکومت نے کیاتھا۔ وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ ہمیشہ سوتیلی ماں کا رہا ہے۔ پاکستان میں وسائل کا منصفانہ تقسیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس اہم منصوبے سے چھوٹے صوبوں اور بلوچستان کے عوام کو معاشی طور پر بہت فائدہ پہنچ رہا تھااور دوست ملک نے گوادر، ژوب ،ڈیرہ اسماعیل خان روٹ کو قابل عمل قرار دیا تھا لیکن وفاقی حکومت بد نیتی کی بنیاد پر اس منصوبے کو پنجاب سے گزارنا چاہتے ہیں۔ جو ایک ناروا عمل ہے۔ وسائل پر عدم اختیار اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے نہ ختم ہونے والے مسائل کو جنم دیا ۔ ملک کے آبادی کا بڑا حصہ آج بھی غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ رزق کے لیے عرصہ حیات تنگ ہونا ، معاشرے کی سدھار میں سب سے بڑی رکاوٹ اور قومی المیہ ہے۔ بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم میں وزیر اعظم کا اس منصوبے کو بلوچستان سے پنجاب تبدیل کرنے کا اعلان بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ایک ڈاکے کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس پسماندہ صوبے کے عوام کو مزید پسماندہ رکھنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ صوبے کے تمام سیاسی ، مذہبی اور تجارتی نمائندے اس اہم منصوبے کی تبدیلی کے خلاف آواز بلند کریں۔

 

علاوہ ازیں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم آغا رضا کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداران نے محمد رضا چنگیزی (مرحوم) کے صاحبزادوں سلیم رضا ، ڈاکڑ سمیع رضا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

وحدت نیوز (لاہور) دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت علمی اور جراء تمندانہ اقدامات کی ضرورت ہے،دہشت گردی سے اس وقت نجات مل سکتی ہے جب ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کریں،سانحہ شکار پور سندھ حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ،وفاق اور سندھ حکومت سانحہ شکار پور کے ذمہ دار ہیں ،سندھ دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،پیپلز پارٹی دہشت گردوں کیخلاف ایکشن سے گریزاں ہے ،ہم شہدائے شکار پور کے خون کو رئیگاں نہیں جانے دینگے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ شکار پور پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے سب سے بڑی قربانیاں دی ہے ،ہمیں دہشت گردی کے خلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے ،دہشت گرد ٹولہ ملک بھر میں سرگرم ہے ،دہشت گردوں کے سیاسی سرپرست دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے،وزیر داخلہ کا کالعدم جماعتوں کو بلا کر کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی اس بات کی دلیل ہے کہ حکمران جماعت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں ،سندھ سمیت ملک بھر میں مسلمانوں کی تکفیر پر انتظامیہ خاموش ہیں ،علامہ اسدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم مزید لاشیں اُٹھانے کے متحمل نہیں سانحہ پشاور اور سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین اب ان حکمرانوں کے خلاف میدان میں آچکے ہیں،ہم شہداء کمیٹی کے ہر فیصلے کی بھر پور حمایت کریں گے۔

وحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری نے کہادہشت گردی کے خلاف موثر حکمت علمی اور جراء تمندانہ اقدامات کی ضرورت ہے،دہشت گردی سے اس وقت نجات مل سکتی ہے جب ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کریں،سانحہ شکار پور سندھ حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ،وفاق اور سندھ حکومت سانحہ شکار پور کے ذمہ دار ہیں ،سندھ دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،پیپلز پارٹی دہشت گردوں کیخلاف ایکشن سے گریزاں ہے ،ہم شہدائے شکار پور کے خون کو رئیگاں نہیں جانے دینگے اگر ضرورت پڑی تو شکار پور سے کراچی تک لانگ مارچ کا حصہ بنے گے وحدت ہاوس سے جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے سب سے بڑی قربانیاں دی ہے ،ہمیں دہشت گردی کے خلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے ،دہشت گرد ٹولہ ملک بھر میں سرگرم ہے ،دہشت گردوں کے سیاسی سرپرست دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے،وزیر داخلہ کا کالعدم جماعتوں کو بلا کر کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی اس بات کی دلیل ہے کہ حکمران جماعت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں ،سندھ سمیت ملک بھر میں مسلمانوں کی تکفیر پر انتظامیہ خاموش کیوں ہے انہوں نے کہا کہ قوم مزید لاشیں اُٹھانے کے متحمل نہیں سانحہ پشاور اور سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین اب ان حکمرانوں کے خلاف میدان میں آچکے ہیں،ہم شہداء کمیٹی کے ہر فیصلے کی بھر پور حمایت کریں گے۔

وحدت نیوز (چوک اعظم) مجلس وحد ت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام شکار پور کے شہد ا کے لیے قرآن خوانی کی جس میں علاقے کے نوجوانوں نے شرکت کی مجلس وحدت مسلمین چوک اعظم کے سیکریٹری تربیت جناب مولانا منظر عباس نے شرکا ء سے خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کے حکومت ناکام ہو چکی ہے عوام کو تحفظ دینے میں آے روزہشت گردجہاں چاہے کاروائی کر دیتے ہیں کہ سندھ حکومت عوام کو امن فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔شکار پور کا سانحہ دل سوز ہے 75جانوں کا ضیاع حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ حکومت سے یہ خونی دہشت گرد کنٹرول نہیں ہورہے ہیں اور یہ آئے روز کوئی نہ کوئی سانحہ پاکستانی ملت کو دے جاتے ہیں اور جب کہ حکومت ان کی پشت پناہی کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ یہ دہشت گرد نہ تو کسی بچے کو دیکھتے ہیں اور نہ ہی کسی جوان کو اور نہ یہ کسی عورت کا حیاء کرتے ہیں اور حتی کہ نمازیوں کو بھی نہیں چھوڑتے ۔ان دہشت گردوں نے ملک کے اندر سیاسی پشت پناہی حاصل کی ہوئی ہے۔ اگر حکومت چاہے تو ان کالی بھیڑوں کونکال سکتی ہیں مگر نہیں!الٹا یہ حکومت ان ہی کو گرفتار کر رہی جو کہ اپنا حق مانگ رہے ہیں اگر اس کو نہ روکا گیا اور جو افراد گرفتار ان کو نہ چھوڑ ا گیا تو سندھ کی رئیسانی حکومت کو بھی جانا ہوگا ۔ملت تشیع اتنی لا وارث نہیں ہے ہم چودا سو سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں اس ملت کا اور صبر مت لو ۔

وحدت نیوز (نصیرآباد) شکارپور سانحہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے جامع مسجد حسینی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن میں سانحے شکارپور میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سزا کے نعرے درج تھے ، مظاہرین شہر کا گشت کرنے کے بعد ابو تراب چوک پر پہنچے وہاں پر دھرنا دیا ،دھرنے کے شرکاء سے رہنماؤں مولانا خادم حسین ،سیکریٹری جنر ل سید اختر عباس نقوی ، سیکریٹری تنظیم سازی حبدار علی لغاری ، محمد ملوک ، وزیر جعفری اور دیگر نے کہا کے شکار پور کا سانحہ سند ھ گورنمٹ کی نا اہلی کا ثبوت ہے ، سندھ حکومت سانحہ شکارپور کے دھشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، وفاقی حکومت ، چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کے سندھ میں بھی ضرب عضب آپریشن کر کے طالبان سمیت تمام دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے ۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) سانحہ شکارپور کے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور مسجد امام بارگاھ نجف سندھ آرگنائیزيشن کمیٹی نوشہروفیروز کی جانب سےقدم مولاعلی  علیہ اسلام  سے لیکر حبیب چونک احتجاجی ریلی نکالی گئی  ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کائونسل، اصغریہ پاکستان، انجمن عزاداران امام حسین ، انجمن عاشقان مہدی عج اور ديگر تنظیموں نے ریلی میں شرکت کی اس موقع پر   مشتاق حسین مری، اطہر علی مطہری، اظہر بلوچ، نوکر علی میمن، انصارالحسین میمن، مولوی محمد یوسف حسینی اور دیگر نے کہا کہ  حکمران عوام کے مال و جان کی تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں  سانحہ پشاور اور شکارپور حکمرانو ں کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،  انہوں نے مزيد کہا کہ وزيرستان کی طرح سندھ میں ضرب عضب آپریشن کرکے دھشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے دیگر صورت میں احتجاج  کا دائرہ بڑھایا جائيگا جب کہ شکارپور کے شہدا کے لئے قرآن خوانی اور عزاداری بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژنل سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرکاری پوسٹوں پر آنے ہونے والی تقرریوں میں شفافیت کا کوئی امکان نہیں جس نگران سیٹ اپ میں وزرا کی تقرری چور دروازوں سے اور میرٹ کو پامال کرتے ہوئے جانبدار افراد کی ہوئی اور اور وزیراعلی بے بس دکھائی دئے وہاں پر سرکاری پوسٹوں پر تعینات میں میرٹ کی برقرار ی ممکن نہیں۔نگران حکومت میں موجود سیاسی وزراء کس بنیاد پر کہہ سکیں گے کہ وہ غیرجانبدار رہیں گے۔یہ سب کچھ ایک خاص پلان کے ساتھ ہو رہا ہے اور وزرا مخصوص کردار ادا کرنے آئے ہوئے ہیں اور اس کی سکرپٹ مسلم لیگ نون کی مرکزی حکومت نے تیاری کی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو بدل دیا جا سکے۔وزیراعلی چیف سیکرٹری کا ملازم ہے اور انکی تعیناتی سے قبل ہی بنک سے چھٹی لینا اس بات کی دلیل ہے کہ پس پردہ معاملات طے ہوچکے ہیں۔ نگران کابینہ نہ صرف قومی وسائل پر بوجھ ہے بلکہ مکمل جا نبدار بھی ہے۔ اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ نون کا باقاعدہ عہدیدار رہا ہے ایسے میں شفاف الیکشن کی باتیں کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں۔

 

انہو ں نے مزید کہا کہ جس طریقے اور مکینیزم کے تحت وزرا کا چناو ہوا ہے وہ انتہائی بچگانہ اور وفاقی حکومت کی بدنیتی کا بین ثبوت ہے۔ بلتستان سے لیے گئے افراد بھی بلتستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے انہیں خانہ پوری کے لیے لیا گیا اور ساتھ ہی مسلم لیگ نون کے ایک مخصوص حلقے میں ووٹ بنک کو مضبوط کرنے کے لیے ہے جسکی اظہار لیگی سربراہ نے اپنے بیان میں کر چکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت سے شدید تحفظا ت رکھتی ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ شفاف الیکشن کے لیے غیرجانبدار ،اہل اور غیر سیاسی نگران حکومت ضروری ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے دھمکیوں اور طاقت کے بل پر عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی تو عوامی طاقت سے انکے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree