The Latest

وحدت نیوز (کراچی) حکومت شہر قائد میں جاری بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہو گئی ،سندھ حکومت کی جانب سے شیعہ علماء کرام و رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لیناقابل مذمت ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے سیکر ٹری امورسیاسیات علی حسین نقوی،علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن ،اصغر عباس زیدی،ناصر حسینی سمیت دیگر رہنماؤں نے و حدت ہاؤس میں جاری اجلاس سے خطاب میں کیا،علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو رہا اور اب تک کتنے دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ایسا لگ رہا ہے کہ شہر دہشتگردوں کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیا ہے دہشتگرد جب چاہیں جہاں چاہیں بے گناہ افراد کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں دہشتگردی کا نشانہ بنے والے زیادہ تر افراد عزادار ہیں جن کا تعلق ملت جعفریہ سے ہے شہر میں شیعہ عزاداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہورہا ہے اور شہر کے مخصوص علاقے لانڈھی و کورنگی میں 10روز میں 6افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور رینجرز کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی دہشتگر د کی گرفتاری تاحال نہیں کی گئی بلکہ شہر قائد میں جاری شیعہ نسل کشی عزاداروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ کے باوجود سندھ کی متعصب حکومت نے تکفیری دہشتگردوں کے حصول کے خاطر مجلس و حدت مسلمین کے علماء سے پولیس سکیورٹی واپس لے کر انہیں دہشتگردوں کے ہدف پر رکھ دیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے علماء کرام و رہنماؤں کی سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کو واپس کیا جائے حکومت میں موجود متعصب نمائندگان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) ایم ڈبلیوایم صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کی یوتھ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ضلع شیخوپورہ، قصور اور لاہور کے نمائندوں نے شرکت کی . اجلاس میں آئندہ تین ماہ کا پروگرام پیش کیا گیا اور اجلاس مرکزی یوتھ کونسل کے معاون خصوصی برائے پنجاب برادر اصغر علی کمیلی اور معاون خصوصی برائے لاہور ڈویژن کا اعلان کیا گیا،اس اجلاس میں مرکزی چیئرمین وحدت یوتھ پاکستان برادر فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور دوستوں سے گفتگو کی۔

وحدت نیوز (گلگت) نگران حکومت اپنے حدود میں رہے چھلانگیں مارنے کی کوشش نہ کرے،انہیں صرف انتخابات کروانے کا مینڈیٹ ملا ہے علاقے میں افراتفری پھیلانے کا نہیں۔گلگت اور مضافات کی غیرآباد زمینیں علاقے کے عوام کی ملکیت ہیں خالصہ سرکار قرار دیکر عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے گلگت ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عاشق حسین ناصری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام دشمن قانون ناردرن ایریاز ناتوڑ رولز نافذ کرکے عوام حقوق پر شب خون مارا گیا ہے جس کی آڑ میں انتظامیہ من پسند افراد کو زمینیں الاٹ کرکے علاقے میں بدامنی کو ہوا دے رہی ہے۔گلگت اور اس کے مضافات میں صرف اور صرف شیعہ آبادیوں سے متصل غیر آباد زمینیوں پر حکومت قبضہ کرنا چاہتی ہے جبکہ پورے گلگت بلتستان میں کہیں پر بھی ناتوڑ رولز نافذ نہیں اور علاقے کے عوام غیر آباد زمینوں کو اپنے تصرف میں لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر غیر آباد زمینیں خالصہ سرکار ہیں تو دیامر باشا ڈیم کی زد میں آنیوالی ہزاروں ایکڑ ارا ضی کا معاوضہ ادا کرکے قومی خزانے کو کیوں نقصان پہنچایا گیا۔علاقے میں مقیم اہل تشیع یہ سمجھنے میں حق بجانت ہیں کہ ناتوڑ رول کی تلوار صرف اور صرف شیعہ آبادیوں کو متاثر کرنے کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔سونی یار،پیدن داس،ہوسی داس بونجی اور پڑی داس کی اراضیاں خالصہ سرکار کیوں نہیں، کیا صرف شیعہ آبادیوں سے متصل زمینیں ہی خالصہ سرکار ہیں؟ حکومت ہوش کے ناخن لے اور علاقے کو آگ اور خون میں نہلانے کی سازشیں بند کرے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نگران حکومت کی تشکیل سے نوازحکومت کی شیعہ دشمنی کھل کرسامنے آگئی ہے اور نگران حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا عبث سمجھتے ہیں اور گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں تکفیری سوچ کا خاتمہ کردینگے۔

وحدت نیوز ( کراچی ) کراچی کا علاقہ لانڈھی کورنگی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،سندھ حکومت کراچی میں قیام امن میں موثر کردار ادا کرے، ٹارگٹڈ آپریشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ناگزیر ہے،، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں،بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ نشان حید رساجدء نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بعض علاقے ایسے موجود ہیں ، جہاں آج تک پولیس کا ایک کارندہ بھی نہیں پہنچ سکا، شہر کے مضافات میں واقع خیمہ بستیاں ، کچی آبادیاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پولیس انتظامیہ اور سندھ حکومت نے نشاندہی کے باوجود اب تک نو گو ایریاز میں آپریشن کلین اپ نہیں کیا،شہر میں پہلے سے موجود دہشت گرد وبال جان تھے ، کہ اب آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیر ستان سے خطرناک دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر میں پھیل چکے ہیں ، جن کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، ہم ایک مرتبہ پھر واضح کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پہلے ہوئے ان کے ہمدردوں ، غم خواروں اور مددگاروں کے خلاف بھی جلد فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے، وگرنہ پورا ملک وزیرستان بن جائے گا، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جنہیں قانون کے شکنجے میں لینا ضروری ہے، انہوں نے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہشیعہ افراد سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان آج تنہائی کا شکار ہے ۔ پاکستان کو ایک مستقل وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر اوبامہ کا دورہ بھارت پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے۔ پاکستان نے امریکہ کو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ہندوستان کے کردار کے حوالے سے شواہد فراہم کر دیے ہیں۔ پاکستان سے اچھے تعلقات رکھنا امریکہ کے لیے ضروری ہے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام اسلام آباد کے ذریعے جاتا ہے اس لیے امریکہ کا لب و لہجہ ماضی کے برعکس مختلف نظر آرہا ہے ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ناکامی کی وجہ مستقل وزیر خارجہ کا نہ ہونا ہے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار بھی ہے اس کے باوجود اس کو ہم دنیا تک اپنا نقطہ نظرمثبت طور پر نہیں پہنچا رہے ہیں۔ صدر اوبامہ بھارت کا دورہ کمزوری کی صورتحال میں کر رہے ہیں وہ داخلی معاملات میں ناکام ہوچکے ہیں۔ اس لیے خارجہ پالیسی میں کوئی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ صدراوبامہ کا محور پاکستان اور چین دونوں ہیں۔ امریکہ بھارت کو چین کے مقابل لانے کے لیے تیار کررہا ہے۔ بھارت کے لیے نمبر ون مسئلہ ابھی بھی پاکستان ہے۔ بھارت ایک تنگ نظر ملک ہے وہ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک نہیں دیکھنا چاہتا۔ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں پر اسلامی ریاستوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ بھارت اور اسرائیل کی دوستی اسلام دشمنی پر ہورہی ہے۔ بھارت سے کوئی بھی پڑوسی ملک محفوظ نہیں ہے۔ کشمیری ہندوستان کے ظلم کے سامنے ہمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ افغانستان میں خرابی کا ذمہ دار امریکہ ہے اور اسے یہ ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ امریکہ کی افغان جنگ کی حمایت کے نتیجے میں پاکستان غیر محفوظ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے امریکہ اور بھارت میں بنائے ہیں۔ اب ہماری قوم اور ہماری فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل در آمد کیا جائے ۔ اگر نیشنل ایکشن پلان کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی گئی تو سانحہ پشاور سے بھی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ کوئی بھی دہشت گرد نہ بچ سکے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے پاکستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن بلتستان ریجن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں منزل اور جیمز کی نقل و حرکت پرپابندی کے خلا ف نکالی گئی تھی۔احتجاجی مظاہرین سے یادگار شہدا ء اسکردو پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی نےکہا ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ پر جیمز کو نکالنے اور نقل و حمل پر پابندی عائد نہیں لیکن گلگت بلتستان میں پابندی عائد کرنا غیرقانونی عمل ہے۔گلگت بلتستان کے آبادی کی بڑی تعداد جیمز سے مربوط ہے اور ان کی معیشت کا دارو مدار جیمز پرہے اس پر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے۔منرلز پر پابندی بھی گلگت بلتستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ نگران حکومت سفارش اور اقربہ پروری کی بدترین مثال ہے۔ ہم نگران حکومت کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور انکی موجودگی میں شفاف الیکشن ناممکن ہے۔ نگران وزیراعلی شیر جہاں میر کے اپنے بیان سے واضح ہو گیا کہ وہ بے بس ہے یا غلط بیانی سے کام کر رہا ہے۔ جو وزیر اعلی اپنی مرضی سے کابینہ نہیں بنا سکتے وہ شفاف الیکشن کا انعقاد بھی نہیں کر سکے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام حالات حاضرہ اورمجلس وحدت کے کردار کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد میجر نادرعلی انسٹیٹوٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا،پروگرام کا باقاعدہ آغازعباس علی نے قرآن پاک سے کیا،میثم عباس اور صادق علی نے  منقبت پیش کی، سیمینار کا اختتام  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے دعا امام زمانہ (عج) سے کیا۔سیمینار سے  مر کزی سیکریٹری سیاسیات نا صرعبا س شیر ازی نے سیمینارسے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ  مجلس وحدت وحدت مسلمین کی سیا ست اس اصول پر قائم ہے کہ ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت ہمار ا اولین فر ض ہے گزشتہ ایک ڈیڑھ سا لوں کے اندر جس طر ح پاکستان میں شیعہ ، سُنی کے نام پر ملک میں دہشت گر دی پھیلانے کی کو شش کی گئی اور محرم کے مہینے میں بڑے پیمانے پر وطن عزیر میں فسا دات کر وانے کی جو سا زش تیا ر کی گئی تھی جس کا یہ عملی مظا ہرہ راولپنڈی میں جلوس عا شورہ کے وقت دیکھنے کو ملا اُن تمام سا زشو ں کو مجلس وحد ت مسلمین نے اپنے سُنی بھا ئیوں کی نمائندہ جماعتوں کے سا تھ ملکر نا کام بنایااور ثا بت کر دیا کہ پاکستان میں شیعہ ، سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ایک مخصوص تکفیری ٹولہ مملکت عزیز میں فر قہ واریت کے نام پر دہشت گر دی کی کا روائیوں میں مصر وف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ایم ڈبلیو ایم نے دہشت گردوں کے ساتھ مذا کرات کر رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دہشت گر دوں سے مذا کر ات نہیں بلکہ ان کے سا تھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے اور آج دو سا ل کے بعد تمام سیاسی جما عتوں نے ہمارے مو قف کی تعید کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلا ف بھر پور کا روائی کرنے کیلئے قا نوں میں آئینی ترا میم کے ذریعے فو جی عدا لتوں کے قیا م کی حما یت کی ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین برادرسید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ 30 جنوری سے 3 فروری تک صوبہ سندھ کا پانچ روزہ دورہ کریں گے،مرکزی یوتھ سیکریٹریٹ ملتان سے جاری پریس کےمطابق فضل عباس ایڈووکیٹ وحدت اسکاوٹس کے زیر اہتمام ہونے والے کراچی ڈویژن کے تین روزہ اسکاؤٹ کیمپ میں شرکت کے علاوہ کراچی ڈویژن ، حیدرآباد ڈویژن اور سکهر ڈویژن کے دورہ جات بھی کریں گے،  ان ڈویژنز کی یوتھ کونسلزکے اجلاسوں میں شرکت کریں گے،ان اجلاسوں میں آئندہ تین ماہ کا پروگرام پیش کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) پشتونخوامیپ کی جا نب سے تمام اتحا دی کو نسلر وں کے اعزا ز میں دیئے گئے عشا ئیے میں ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا ، نا صر عبا س شیرازی ،اور مجلس وحدت مسلمین کے تمام کونسلر ان نے شر کت کی ۔عشا ئیے میں پشتونخوا میپ کے چیئر مین محمو د خان اچکزئی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک بلوچ ، وزراء اور ممبران بلوچستا ن اسمبلی بھی بڑی تعدا د میں شریک تھے، اس موقع پر ناصرشیرازی نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں مضبوط باہمی روابط کے زریعے تمام برادراقوام کے درمیان بہتر تعلقات کی خواہاں ہے، صوبہ بھر میں دہشت گردی کے سنگین سانحات میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے باوجود ہم نے اپنی حب الوطنی کا سودا نہیں کیا، ہم کل بھی وطن عزیز کے با وفا بیٹے آئندہ بھی باوفا ہی رہیں گے، انہوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ملک اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف موثر اور فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ کیا جب کہ زائرین کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کیلئے بھی خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثارعلی فیضی کی زیر صدارت سنٹرل کور کمیٹی کا اجلا س ہوا جس میں گلگت میں ہاؤسنگ سکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسکے علاوہ ڈی آئی خان میں بھی تعمیرات کے آخری مرحلے میں موجود ہاؤسنگ کالونی کے فوری تکمیل کے بعد افتتاح کرنیکا فیصلہ بھی ہوا جس میں مرکزی قائدین شرکت کرینگے ۔اجلاس میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے رفاہی منصوبوں کے لیے 2015-16 کے مجوزہ بجٹ کی تیاری جس میں قدرتی آفات وسانحات،تعلیم،صحت، یتیموں کی کفالت ، عمومی رفاہ، تعمیر مساجد و قرآن سنٹرز ،ووکیشنل سنٹرز اور فراہمی آب کے منصوبوں کے لیے فنڈز کی جمع آوری کی حکمت عملی مرتب کی گئی تاکہ تمام شعبہ جات کے لیے علیحدہ علیحدہ بجٹ مختص کر کے منصوبوں کو بر وقت تکمیل تک پہنچایا جا سکے مجوزہ بجٹ کو آئندہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا بجٹ میں پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست کشمیر کے لیے سینکڑوں منصو بوں پر کام کرنے پر غور کیا ۔چیئر مین خیرالعمل فاؤنڈیشن نے تمام شعبہ جات کو اس سلسلے میں اپنی منصوبہ بندی مکمل کرنیکی ہدایات کرتے ہوئے جلد رپورٹس پیش کرنے کا کہا ۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثارعلی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کی پاکستان میں فعالیت ایم ڈبلیو ایم کے اجتماعی امور میں بے پناہ اہمیت رکھتی ہے ادارے کے اب تک کے کاموں سے کئی علاقوں بلخصوص پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں جماعت کی تشکیل اور زمینہ سازی میں بھر پور مدد ملی ہے قومی جماعت کی تشکیل کے نتیجے میں عوام کا بنیادی مسائل ومشکلات کے لیے مراجعہ بہت زیادہ ہے اور ان توقعات پر پورا اترنے میں آج اگر ہم کچھ کردار ادا کر رہے ہیں تو اس میں ہمارے مخیر حضرات،اداروں اور ٹیم کی انتھک کاوشوں کا بہت بڑا عمل دخل ہے ایک الہی جماعت کے لیے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ان امور پر خاطر خواہ کام کا ہونا حکمت عملی سے عین مطابقت رکھتا ہے ۔انشاء اللہ خیرالعمل فاؤنڈیشن انسانی خدمت کے جذبے کے تحت رفاہی کاموں کے جال کو مزید وسیع کریگی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree