The Latest

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کےپولیٹیکل سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں  پولیٹیکل کونسل کے اراکین سےخطاب کرتے ہوئے  حکومتی ترجمان پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کی پرزور مذمت کی اور سوال کیا گیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو ن لیگ بتائے کہ یہ علاقہ اس نے کس کو فروخت کیا ہے؟انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کو  آئندہ آنے والے الیکشن  میں بتا دینگے کہ وہ کس کا حصہ ہیں ۔انہوں نے پرویز رشید کے بیان پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے مسلم لیگ ن کی منافقت اور گلگت بلتستان سے ان کا تعصب واضح ہو گیا، 67سال سے استحصالی رویہ اور ظلم کی چکی میں پسہ یہ خطہ بے آئین انہی سرمایہ دار سیاسیات دانوں کی مکروہ سیاست کی بھینٹ چڑھتا چلا جا رہاہے، اب ان بدنیت اور بد خواہ سیاسی جماعتوں کا گلگت بلتستان سے صفایہ قریب ہے، انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام مسلکی ، نسلی اور لسانی تعصب سے بالاتر ہو کرایسے نمائندوں کو منتخب کریں گے جو خطے اور عوام کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ،اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسدعباس نقوی،پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی حسیب اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء میاں منیراحمد نے کہا کہ ہم 30 نومبر کے جلسے میں دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے شکر گذار ہیں چونکہ اس حوالے سے ہم مکمل معلومات نہیں رکھتے کہ یہ صرف جلسہ ہے یا کوئی نئی تحریک اور مہم اور ہمارے قائدین بھی ملک میں موجود نہیں ہیں  لہذا بھر پو رعوامی و اجتماعی شرکت کرنا ممکن نہیں ہوگا البتہ ہم پی ٹی آئی کے موقف کہ موجودہ گورنمنٹ جعلی الیکشن  اور جوری شدہ مینڈیٹ کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئی کی بھر پور تائید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہماری تحریک اور جدوجہد جاری رہے گی،اس موقع پر اتحادی جماعتوں نے حکومتی ترجمان پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کی پرزور مذمت کی اور سوال کیا گیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو ن لیگ بتائے کہ یہ علاقہ اس نے کس کو فروخت کیا ہے؟انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کو  آئندہ آنے والے الیکشن  میں بتا دینگے کہ وہ کس کا حصہ ہیں ۔

وحدت نیوز(مشہدمقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مقدس کے سیکرٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان نے اسلام آباد میں شہید ہونے والے معروف عالم دین علامہ شیخ نوازعرفانی کی شہادت پر پاکستان بھر کے مومنین اوربالخصوص پارہ چنار کی عوام سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ نواز عرفانی کی شہادت پر پاراچنار کے مومنین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ علامہ نوازعرفانی کا کردار ایک محب وطن اور ملت کا ہمدرد ساتھا۔ عقیل حسین خان کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک کے دارلحکومت میں ہرروز بے گناہ اور مظلوموں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہو اور بے غیرت حکمرانوں کو احساس تک نہ ہو ان حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مظلوم اور ستم دیدہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوں اور اپنا حق چھین لیں ورنہ آنے والی نسلیں بھی ان حکمرانوں کی غلام ہوں گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) پنجتنی امام بارگاہ و مسجد الحیدر ؑ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قومیں علم و تقوی کے ذریعہ فلاح اور کامیابی کا سفر طے کرتی ہیں۔کربلا میں اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی جنگ تھی، جہاں امام حسین عالی مقام نے اعلی انسانی اقدار کو زندہ کیا۔پیغام کربلا کے وارث خاموش تماشائی بننے کے بجائے عصر حاضر کی یزیدیت سے ٹکرانے کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں۔کربلا کا آفاقی پیغام آج بھی بشریت کیلئے حریت و آزادی اور شجاعت و استقامت کا پیغام ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاسی، مذھبی جماعتیں ،علمائے کرام اور عوام متحد ہو کر داعش کے فتنے کا سد باب کریں۔ تکفیری دھشت گرد گروہ پاکستانی قوم کیلئے ایک مصیبت ہیں۔ جنہوں مذہب کے نام اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی خدمت کی، اسی لئے تکفیری عناصر کو عالمی سامراج کی سر پرستی حاصل ہے۔کمیونیزم کی شکست کے بعد امریکہ کے اسلام دشمن سامراجی عزائم کی راہ میں اسلام کا انقلابی پیغام سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،کیونکہ دین مقدس اسلام عالم بشریت کیلئے امن وسلامتی، اتحاد و اخوت کا علم بردار ہے۔جو مظلوموں کا حامی اور ظالموں کا دشمن ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ تاکہ اس شرمناک عمل کے تمام ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔ ملکی سیاست سے کرپشن، ٹیکس چوری، انتخابی دھاندلی سمیت اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(بھکر)بھکر کے حلقہ پی پی- 48 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ آج 29 نومبر کو ہو رہی ہے۔ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ نواز کے ممبر صوبائی اسمبلی، نجیب اللہ خان نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 153698 ہے، جن کے لیے 144 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ PP-48 کی نشست پر کل سات امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں مگر پی ٹی آئی کے نذر عباس کہاوڑ، اور مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے دو آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نذر عباس کہاوڑ کو ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل، مسلم لیگ (ق)، اور پاکستان عوامی تحریک کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مذہبی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت کی وجہ سے تجزیہ نگار نذر عباس کی کامیابی کی پیشگوئی کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مہر عابد حسین کے مطابق پولنگ عملہ میں سامان تقسیم کرکے انہیں پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈی سی او زمان وٹو کے مطابق پولنگ کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور انتخابی حلقے تعطیل ہوگی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور اور مظفرگڑھ کا مشترکہ اجلاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ اقتدارنقوی کی زیرصدارت وحدت ہاؤس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور اور مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری جنرلز اور ضلعی کابینہ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خانیوال میں عزادروں پر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات اور خانیوال امن کمیٹی کے رہنما مبشرعباس بھٹہ کے خلاف کاروائی کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او خانیوال رانا ایاز سلیم عزادروں کے خلاف عبدالحکیم، موہری پور، باگڑ سرگانہ اور سرائے سدھو میں بے بنیاد مقدمات درج کرکے بے گناہوں کو امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کے جُرم میں گرفتار کرارہا ہے،جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔



اُنہوں نے آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری، اور آر پی اوملتان سے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او کے خلاف کاروائی کی جائے جس کی وجہ سے نہ صرف خانیوال بلکہ پورے جنوبی پنجاب میں ملت جعفریہ میں تشویش پائی جارہی ہے، علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عزاداروں کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات کو فوری خارج نہ کیا گیا اور چہلم کے جلوسوں میں کسی قسم کی کوئی رُکاوٹ ڈالی گئی تو پورا جنوبی پنجاب ڈی پی او آفس خانیوال کے باہر دھرنا دے گا۔ مجلس وحدت مسلمین خانیوال کے سیکرٹری جنرل مہرانصرسرگانہ کا کہنا تھا کہ کبیروالا کے رہنما مبشر بھٹہ کے خلاف قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات فوری ختم کیے جائیں ، مبشر بھٹہ ایک پُرامن اور محب وطن شہری اور ملت جعفریہ کا رہنما ہے پوری قوم مبشر بھٹہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، سیکرٹری جنرل بہاولپور رضا نقوی، بہاولنگر اعجاز بخاری، مہر سخاوت اور مختار حسین سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر عزاداروں اور عزاداری کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے خلاف قرداد مذمت منظور کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری نے ڈی پی او خانیوال کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو چہلم کے جلوسوں میں دھرنے دیے جائیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی سیکریٹریٹ  سندھ  وحدت ہاؤس سولجر بازار میں مجلس ترحیم بیاد شہید علامہ دیدار علی جلبانی، شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری شہید علامہ نواز عرفانی شہید حیدرعباس اور  شہید سرفراز بنگش کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عروج حسین زیدی نے کہا کہ شہادت سے بڑھ کر کوئی اور سعادت نہیں ہے،ہر نیکی کے اوپر ایک نیکی ہے شہادت سے بڑھ کر کوئی اور نیکی نہیں ہے، آج ہم اپنے آپکو شیعان علیؑ کہتے ہیں لیکن اسلام دشمن طاقتوں و ظالموں کے خلاف آواز حق بلند کرنے سے ڈرتے ہیں کہ ہمیں قتل نہ کیا جائے، شہادت ہماری میراث ہے جو ہماری ماؤں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے، آج ملت جعفریہ کے اکابرین و عوام کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر وحدت کے راستے پہ چلتے ہوئے تکفریت اورداعش کے خلاف جدوجہد کریں اور پاکستان سے ظالموں و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک انچ پیچھے نہ ہٹیں، ملت جعفریہ کا استحصال کرنے والوں کو اپنے فکری شعور و وحدت کے ساتھ نشان عبرت بنا دیں، آج وحدت کا پیغام لوگوں کے گھر گھر و قریہ قریہ پہنچ گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے ملت جعفریہ سے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور اس راہ میں ہماری قیادت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ،علامہ شہید دیدار علی جلبانی،شہیدعلامہ آغا ضیاءدین رضوی، شہید علامہ نوازعرفانی، شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی و دیگر شہدائے ملت جعفریہ نے تکفیری و سمراجی آلہ کار دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اٹھ کھڑے ہوکر جام شہادت نوش کیا، ایک قراداد کے ذریعے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مظالبہ کیا کہ کراچی،لاہور، پیشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی تکفیری و کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں واسلام دشمن ملاؤں کے خلاف بھی  فی الفور فوجی آپریشن کر کے ملت جعفریہ کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دیجائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے 30 نومبر کے جلسے کی باضابطہ دعوت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کو ملی ہے تاہم مجلس وحدت مسلمین اپنے اتحادی جماعتوں پاکستان عوامی تحریک ،سنی اتحاد کونسل کیساتھ مشاورت کے بعد آج اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کریگی اسی حوالے سے اتحادی جماعتوں کا آج(29/11/2014)کو مجلس وحدت مسلمین کی درخواست پر اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پارا چنار کے معروف عالم دین علامہ شیخ نوازعرفانی کی مظلومانہ شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی اور حکومت کیخلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر توحید علوی اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ علامہ شیخ نوازعرفانی کا اسلام آباد جیسے اہم شہر میں قتل اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ملک بھر میں نواز شریف کی نہیں بلکہ دہشتگردوں کی حکمرانی ہے، اسلام اور پاکستان کے دشمن یہ دہشتگرد جب چاہیں، جہاں چاہیں کسی کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارا چنار کی اہم شخصیت اور معروف عالم دین علامہ شیخ نواز عرفانی کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے، اور دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، تاہم حکومت کی جانب سے ان کی سکیورٹی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور عوام کو تحفظ دینے کی بجائے مسلسل دہشتگردوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہے، اب نواز شریف کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کا یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی محض دکھاوا ہے، کالعدم تنظیمیں اس طریقہ سے آزادنہ اپنی مزموم سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ملک میں دہشتگرد نواز حکومت قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ہم مزید نعشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم حکومت کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ رکا تو ہم اپنے نوجوانوں کو کنٹرول نہیں کر پائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی طرف سے جھنگ اور سرگودھا میں سیلاب سے متاثرہ 31 خاندانوںمیں مکانات کی تعمیر کے لیئے چیک تقسیم کر دیئے گئے ،خیر العمل فاﺅنڈیشن کے ہیڈآفس سے جاری بیان کے  مطابق گزشتہ روزمتاثرہ خاندانوں میں مکانات کی تعمیر کے لیئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے دائریکٹر ایڈمن تہور عباس ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کے نمائندہ آصف رضا،خیرالعمل فاﺅنڈیشن پنجاب کے نمائندہ تقی رضا نے متاثرہ خاندانوں میں چیک تقسیم کیے اس موقع پر خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر ایڈمن تہور عباس نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے فلاحی کاموں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن اسوقت ملک بھر میں مختلف اضلاع میں فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن شروع دن سے ہی سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاءاللہ آخری فرد کی بحالی تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے آج کی یہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree