The Latest

وحدت نیوز (مظفرآباد) سید الساجدین ؑ کا یوم شہادت، ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی مکمل سیرت ہمیں آئین زندگی دیتی ہے ، امام علی زین العابدین ؑ کا کردار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے، خدا کی اتنی عبادت کہ آپ کو عابدوں کی زینت، سجدے کرنے والوں کا سردا کہا جاتا ہے، بعد از سید الشہداء ؑ کا آپ کی حیات طیبہ میں بہت مصائب و آلام آئے مگر جسطرح آپ ؑ نے مقابلہ کیا، آئینہ تاریخ میں اس طرح کی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری روابط و آفس مولانا سید حمید حسین نقوی نے امام علی ؑ زین العابدین کے یوم شہادت کے موقع پر وحدت سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ، انہوں نے کہا کہ آج مشکلات کا دور ہے، آج امت مسلمہ مصائب و آلام سے گھری ہوئی ہے، آج معصوم جانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے، آج اسلام کے نام پر اسلام کے نام نہاد نام لیوا مسلمانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں ، بالکل اپنے پیشرو یزید کی طرح ، اس دور میں ضروری ہے کہ سید سجادؑ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے ظالم کے مقابلے میں نکلنا ہو گا، امت مسلمہ کو سینہ سپر ہونا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے دشمن کی سازشوں کو سمجھنا ہو گا، سید سجاد ؑ کی سیرت پر عمل کر کے ہم مشکلات و مصائب کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ اس وقت کہ جب سید سجاد ؑ پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، آپ قیدیوں کے قافلے کے سالار تھے، مگر جس صبر و استقامت سے آپ ؑ نے ظالم کا مقابلہ کیا اس کی مثال ہمیں نہیں ملتی، آپ ؑ کے خطبات ، دعا و مناجات کا مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح سے آپ نے دین محمدیؐ کا دفاع کیا۔ سیرت سید سجادؑ پر عمل ہماری بقاء و ہماری حیات ہے۔

وحدت نیوز(میرپورآزاد کشمیر) یونین آف جرنلسٹ آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید سرفراز حسین کاظمی کی ہمشیرہ ، سپریڈینٹ جیل سید یاسر کاظمی کی پھوپھی محترمہ انتقال کر گئیں ، ان کے انتقال پرملال پرپسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد مولانا سید طالب حسین ہمدانی، سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں بالا ڈاکٹر سید عارف کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع باغ سید عبادت کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع کوٹلی سید طاہر بخاری، سیکرٹری جنرل ضلع میرپور سید ناظر عباس، سیکرٹری جنرل ضلع نیلم سید ظاہر حسین نقوی نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سرفراز کاظمی صاحب و پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور بلندی درجات و پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز (روندو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے تحصیل روندو علاقہ طورمک میں واٹر سپلائی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز ہوا۔ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے فلاحی ادارہ خیرالعمل فاونڈیشن کے زیراہتمام شروع ہونے والے منصوبہ پر لاکھوں کی لاگت آئے گی اور اس منصوبہ سے طورمک کے پانچ سو سے زائد گھرانے کے لیے پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ واٹر سپلائی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر روندو کے علماء کرام جن میں شیخ رضا بہشتی، علامہ سید احمد شاہ اور علامہ آغا اکبر شاہ کے علاوہ روندو کے عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مقامی علماء اور عوام نے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما اور تمام مسئولین کا شکریہ کیا کہ انہوں نے روندو کی عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو حل کیا اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت پر مشتمل پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ بلتستان کی محروم اور پسماندہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی سے اُن کی بہن کی وفات پر تعزیت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی، سیکرٹری سیاسیات مہرسخاوت، سید شبررضا زیدی اور وسیم زیدی شامل تھے۔ رہنمائوں نے جاوید ہاشمی سے اظہارتعزیت کرتے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے پولیس کانسٹیبل راشد علی کی ظالمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت اور پولیس افسران ہمیں صرف تسلیاں نہ دیں دہشت گردوں کے خلاف عملی کاروائی کرے آئی جی ناصیر دورانی صاحب بتائے پشاور میں آپریشن کس کے خلاف ہو رہا ہے پشاور میں تو کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں روکی  انہوں نے کہاکہ پشاور کے معصوم اور بیگناہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں۔ دہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں اور معصوم، بیگناہ ملک و ملت سے وفادار شہریوں کو اپنے سفاکیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے بیرونی آقاوں کے ایما پر ان دہشتگرد تکفیری گروہوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے تاکہ یہ شیطانی عناصر اتحاد بین المسلمین کو پارا پارا کرنے کی مذموم سازشوں پر عمل پیرا ہو کر اسلام اور پاکستان کے خلاف کاروائیاں کریں۔ جس کا نقصان گذشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے پاکستان کے عوام مشاہدہ کررہے ہیں، کہ کس درد و کرب میں سے گزرتے ہوئے پاکستانی عوام کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ پاکستان کی نام نہاد جمہوری حکومت عوام کو بیرونی سازشوں کا شکار کرکے دست و گریباں کیے ہوئے ہے۔اس موقع پر محرم کمیٹی کے سیکرٹری جنرل مظفر علی خونزادہ نے راشید علی کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھے ہیں ان پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ علامہ سید وحید کاظمی نے مطالبہ کیا کہ پشاور میں محرم کے دوران شہید ہونے والے قاتلوں کو گرفتار کرے اور دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا دائرہ پشاور تک پھیلایا جائے۔

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختاراحمدامامی نے کہا ہے کہ شکارپور میں مولانا شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی کے وزراء سندھ بھر میں کالعدم تکفیری جماعتوں سمیت داعش کی سرپرستی کررہے ہیں، مولانا شفقت عباس سولنگی کی شہادت کیخلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پربلاجواز بدترین شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں، بے گناہ گرفتار کئے جانے والے 8افراد کو فی الفور رہا کیا جائے، پر امن احتجاج کو جرم بنا کر درج کی جانے والی ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن سمیت ۳۰نامزد اور ۲۰۰ نامعلوم کارکنان کے خلاف درج آیف آئی آر فوری طور پر خارج کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ شکار پور میں مولانا شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر طاقت کااستعمال ریاستی دہشتگردی ہے،پیپلز پارٹی کے ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایسا لگتا ہے کہ قائم علی شاہ نے اپنی جماعت کے خلاف اعلان بغاوت کردیا ہے جبھی وہ اپنے پارٹی قائد کے بیانات کیخلاف عمل کررہے ہیں، ایک طرف تو بلاول زرداری سندھ میں داعش کی موجودگی ککا اعتراف کررہے ہیں تو دوسری طرف پیپلز پارٹی کے حکومتی وزراء کالعدم جماعتوں سمیت داعش کی سرپرستی کررہے ہیں۔ علامہ مختار امامی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک سے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیں اور قلندر کی سرزمین کو کالعدم جماعتوں سمیت داعش کے دہشت گردوں سے نجات دینے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔

وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ضلع ہنزہ نگر کی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے، تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصرعباس جعفری تھے،علامہ ناصرعباس جعفری نے اراکین کابینہ کے ناموں کے اعلان اور تعارف کے بعد کہا کہ ایم ڈبلیوایم ہنزہ نگر  کے نومنتخب کابینہ ملک بھر میں امتیازی حیثیت کی حامل ہے،  چونکہ اس کابینہ کے ۱۰میں سے ۹ کارکن ماسٹرز ڈگری ہولڈر جبکہ ایک رکن پی ایچ ڈی فائنل ایئر کا اسٹوڈنٹ ہے، خطہ گلگت بلتستان کو اس کے حقوق کا حصول اپ جیسے پڑھے لکھے جوانوں کی قیادت میں ہی ممکن ہے، جبکہ نومنتخب اراکین کابینہ سے ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد بلال ثمائری نے حلف لیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، علامہ شیخ شہادت حسین ، علامہ جعفر موسوی ، علامہ عابد بہشتی ، علامہ شیخ موسی کریمی ،غلام عباس، سعید الحسنین، عارف قنبری اور الیاس صدیقی بھی موجود تھے، ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ موسی کریمی نے مرکزی و صوبائی قائدین کو علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے ایک پرائمری اسکول، مرکزی مسجد کی توسیع و تعمیر اور ایک پارٹی آفس کے قیام کی درخواست کی، جس پر علامہ ناصر عباس جعفری نے فوری طور پر اسکول اور آفس کے قیام کی ہدایات جاری کیں ، جبکہ جلد مسجد کی توسیع اور تعمیر کی بھی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود نے بلتستان میں موجود 375 مستحق یتیموں میں 20 لاکھ سے زائد رقوم تقسیم کیں۔ مالی طور پر کمزور اور مستحق یتیموں میں رقوم کی تقسیم کا مقصد ان کی کفالت کرنا، تعلیمی اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاونڈیشن نے پورے ملک میں مستحق طالب علموں کی کفالت کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس کی شروعات بلتستان سے کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہر تین ماہ بعد مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ابتک مجلس وحدت مسلمین پانچ مرتبہ یتیموں میں رقوم تقسیم کر چکی ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کوپنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل (برائے جنوبی پنجاب) کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ لاہور میں صوبائی کابینہ کے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف لیا۔ یاد رہے کہ علامہ اقتدار حسین نقوی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں جبکہ اب پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سیدعباس آغا نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے تفتان بارڈر پر مقدمات مقدسہ کی زیارت کرکے واپس آئے سینکڑوں زائرین بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں ، لیکن حکومت اور سیکورٹی کے اداروں کے کانوں پر جو ں بھی نہیں رینگتی ،جس کی مجلس وحدت پرزور مذمت کرتاہے ، انہوں نے کہا پاکستان کے آئین کے مطابق تمام عقائد کے لوگ آزادانہ طور پر اپنے عقید ے کے مطابق کرسکتے ہیں لیکن حکومت پاکستان کے آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوتاہی برتھ رہی جو کہ ناقابل برداشت ہے ، یوں محسوس ہوتا ہے پاکستانی حکومت اغیار کے ہاتھوں کھلوانا بنے ہوئے ہیں اور ان کے ایماء پر ایسے شرپسند گروہوں کی پروش کررہی ہیں جو اپنے ہی ہم وطن مسلمان بھائیوں میں نفرت کے بیج بو کر پاکستان اور اسلام کو کھوکھلا کرنے کی گھناوٗنی سازش کرتے ہیں اور اپنے سوا کسی اور کو مسلمان ہی نہیں سمجھتے ہیں ، اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں جن کو نہ تواسلام سے سروکار ہے اور نہ پاکستان سے جو صرف اپنے شیطانی آقاوٗں امریکہ ، اسرائیل اور دیگرمغربی طاقتوں کیلئے کام کررہے ہیں عجب تو یہ ہے اپنے ملک و قوم کے خلاف صف آراء ہوکر فساد کو جہاد کا نام دے دیاہے جبکہ اہل کفر مسلمانوں کے تباہی نظارہ کرتے ان کے حالات پر خندہ زن ہے ۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان حکومت سے پرزور مطالبہ کرتاہے کہ پاکستان میں ان نام نہاد دہشت گرد گروہوں کا فوری طور خاتمہ ملک وقوم کو امن وامان کے زندگی گزارنے دیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے محب وطن پاکستانی زائرین کی بحفاظت یقینی بنائیں اور کوئٹہ تفتان کے زمینی روٹ زائرین و دیگر مسافرین کیلئے محفوظ بنائیں تاکہ زائرین مکمل اطمینان کے ساتھ مقامات مقدسات کی زیارات کو جاسکیں۔دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کرکے پاکستان کو اغیار کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچائیں، پاکستان اور دہشت گردی اکھٹے نہیں چل سکتے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree