The Latest

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اب عوام حکمران طبقے کی کرپشن اور عوامی حقوق غضب کرنے کا نتیجہ جان چکے ہیں۔عوامی بیداری اور شعور کسی انقلاب کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔ سیاست سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے پر آزادی و انقلاب مارچ کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 30 نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کیلئے نواز لیگ اوچھے ہتھکنڈے اور غیر جمھوری طریقے استعمال کرنے سے گریز کرے۔امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ آمروں اور جابروں کی حمایت کی،امریکہ کی جانب سے نواز حکومت کی حمایت کو بھی ملکی معاملات میں مداخلت سمجھتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ وطن کے با وفا بیٹے پاکستان کو امریکی غلامی سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔یہ امریکہ اور اسرائیل ہی ہیں جنھوں نے اس ملک میں دھشت گردی فرقہ واریت اور نفرتوں کی آگ لگائی۔شیطان بزرگ سے ہمیں کسی خیر کی امید نہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ تمام محب وطن قوتیں مل کر امریکہ سے نجات کیلئے گو امریکہ گو تحریک چلائیں۔امریکہ سے پاک پاکستان جنت نظیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات میں امریکی مداخلت قبول نہیں پاکستانی قوم غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنے مسائل اور معاملات حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں سے متعلق امریکی کردار مشکوک ہے۔ امریکہ اپنی انسان دشمن پالیسیوں کی بدولت اقوام عالم میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن انچولی آفس میں ضلعی زمہ دارن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش جیسی دہشتگرد تنظیم سے متعلق جنرل راحیل شریف کی سوچ درست ہے، مگر پاکستان میں فرقہ پرست عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ جو داعش کے ہمدرد اور ہمنوا ہیں۔ وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ لہذٰا دہشتگردی کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے،انہوں نے نے دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش اور پولیس وین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے اور دو افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔

 

علامہ مبشر نے کہا کہ دہشت گرد پورے کراچی میں اپنا دہشت گردی کا نیٹ ورک یعنی مضبوط جال پھیلا چکے ہیں لہٰذا ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے شہریوں سے اپیل کر تا ہوں کہ خدارا انتہائی چوکس اور ہوشیار رہا جائے ہر شہری اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت اپنی حفاظت کیلئے اپنے عقل و شعور سے کام لیں ،علامہ مبشر حسین نے شہید ہونے والے شہری کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت، سوگوار لواحقین کے صبر وجمیل او رزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔علامہ مبشر نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ جو صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان بھی رکھتے ہیں ان سے مطالبہ کیا کہ خدارا شہر میں امن وامان اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں او راچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور سپاہیوں کو شہریوں کی حفاظت کیلئے معمور کیا جائے۔

وحدت نیوز (تہران) رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام خامنہ ای نےقم میں تکفیریت کےخلاف منعقدہ دوروزہ عالمی کانفرنس کے اختتام پر دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین سے تہران میں خصوصی ملاقات کی اور اہم خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ  حالیہ برسوں میں سامراج نے اسلامی دنیا کے خلاف تکفیری گروہوں کو زندہ کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ خبیث تکفیری گروہ صیہونی حکومت سمیت سامراجی حکومتوں کے اہداف کی راہ میں کام کررہے ہیں جو فلسطین اور مسجد الاقصی کے بنیادی مسئلے کو اذہان سے محو کرنے سے عبارت ہے، آج کے حالات میں علماء اسلام کی اہم ترین ذمہ داری ہے کہ وہ تکفیری فکر کی بیخ کنی کے لئے ایک علمی، منطقی اور ہمہ گیر تحریک شروع کریں، تکفیری فکر کو زندہ کرنے میں ملوث سامراج کےکردار کے بارے میں عوام کو آگہی فراہم کریں، امریکہ اور علاقے میں اس کے اتحادیوں کا یہ ھدف ہے کہ وہ تکفیری گروہوں کے سہارے اسلامی بیداری کو منحرف کردے، اسلامی ملکوں کی نہایت اہم بنیادی تنصیبات کو تباہ کردے اور اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرے،تکفیری گروہوں نے مزاحمت کے محاذ کو فلسطین سے عراق و شام کی سڑکوں میں منتقل کردیا ہے۔

 

 رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے لئے بارہا ہتھیاروں کی کھیپیں گرائی ہیں اور امریکہ نے دکھاوے کے لئے داعش کے خلاف اتحاد تشکیل دیا ہے اور یہ ایک سفیدجھوٹ ہے کیونکہ اس اتحاد کا بنیادی ھدف مسلمانوں کے درمیان جنگ اور خونریزی پھیلانا ہے لیکن یہ لوگ اپنے اھداف کو نہیں پہنچیں گے۔

 

 رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطین کو صیہونی قراردینے کے صیہونی پارلیمنٹ کے حالیہ فیصلے کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ اسرائيل قدس اور مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے نیز فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ کمزور بنانے کے درپئے ہے۔ آپ نے فرمایا کہ تمام اسلامی قوموں اور علماء اسلام کو اپنی اپنی حکومتوں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کریں اور اس پر توجہ رکھیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملت ایران فلسطین کے عوام کی حمایت جاری رکھے گی اور اسلامی جمہوریہ ایران جس طرح سے لبنان میں شیعہ حزب اللہ کی مدد کر رہا ہے اسی طرح حماس اور تحریک جہاد اسلامی اور فلسطین میں اھل سنت کے دیگر گروہوں کی بھی مدد کرتا ہے۔ آپ نے غزہ میں فلسطینیوں کی تقویت کو فلسطینیوں کےحق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کا ایک نمونہ قراردیا اور فرمایا کہ غرب اردن کو بھی مسلح کرکے دفاع کے لئے آمادہ کرنا ہوگا اور یہ کام یقینا انجام پائے گا ۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) ایران کے دارلخلافہ تہران  میں 80 سے زائد ممالک کے علما ء نے تکفیریت کے خلاف عالمی کانفرنس میں شرکت اور اپنی اقوام کی نمائندگی کی۔ پاکستان سےمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری،  مرکزی ڈپٹی  سیکریٹری جنرل ، رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور رکن ملی یکجہتی کونسل علامہ امین شہیدی ،شیعہ علما کونسل  کے سربراہ علامہ ساجد نقوی،  جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما  اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رہنما مولانا شیرانی، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے شرکت کی۔ دو روزہ کانفرنس میں علامہ محمد امین شہیدی نے شیعیان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئےخصوصی   خطا ب کیا۔ علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا بھی خطاب شیڈول تھا لیکن وہ بھکر جلسے میں شرکت کے باعث کانفرنس میں آخر ایک گھنٹے میں شریک ہوئے اس لئے وہ خطاب نہ کرسکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی،  مولانا شیرانی اور  صاحبزادہ ابوالخیر  محمد زبیر نے تکفیریت کو دنیا بھر سمیت عالم اسلام کے لئے عظیم خطرہ قرار دیا۔ رہنماں کا کہنا تھا کہ داعش سمیت تمام تکفیری تنظیموں نے دنیا بھر میں اسلام کی ساکھ کو مجروح کیا ہے، عالم اسلام کے تمام تر مراکز کو تکفیریت کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ رہنماں نے اس بات پر زور دیا کہ  ملت کو تکفیری نعروں سے نجات کے لئے متحد ہونا ہوگا اور ان عناصر کی بیخ کنی کرتے ہوئے وحدت کی فضا کو فروغ دینا ہوگا۔

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا وقارحیدرعابدی نے شہید دیدارعلی جلبانی کی پہلی برسی کے موقع پر منعقعدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ علامہ جلبانی جسے بے باک، بہادر، شجاع اور مجاہد انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں شہید کے اندر ملت کا درد اور ایک تنظیم پائی جاتی تھی جس سے کراچی سمیت پورا سندھ فیضیاب ہوتا تھا آج وہ ہم میں نہیں پر اس کا فکر آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جس کا درس امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں دیا تھا شہید جلبانی بھی حقیقی کربلائی تھا اور وقت کے یزید سے آنکھیں آنکھوں میں ملا کر بات کرتے تھے جس کے نتیجے میں انہیں شہادت کا جام پلادیا گیا دشمن سمجھتا تھا کہ علامہ جلبانی کو شہید کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر لیں گے پر ایسا نہ ہو سکا اور شہید کے پیروکار آج بھی اسی جذبے سے دشمن سے لڑنے کو تیار ہیں کیونکہ شہید کا خون کبھی رائیگاں  نہیں جاتا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکمرانوں نے تر قیاتی کاموں کے نام پر قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے جس کے نتیجے میں انکی تجو ریاں تو دولت سے بھر گئی ہیں لیکن عوام کی سطح و معیار زندگی نہایت ابتری کا شکار ہے ۔آئندہ الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے اور اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کر دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ ناصرعباس جعفری کے گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ کے بعد خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے مرکزی آفس میں گلگت بلتستان ڈیسک کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

نثار علی فیضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خیرالعمل فاﺅنڈ یشن پاکستان نے نہایت مختصر عرصہ میں رفاہی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جن میں سینکڑوں مساجد، ہسپتال،کلینک، امام بارگاہ، میت خانے سمیت دیگر منصوبہ جات اور سینکڑوں یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت شامل ہیں مجلس وحدت مسلمین حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس خود گلگت بلتستان کے علاقوں میں جاری منصوبہ جات کی نگرانی کر رہے ہیں ،نثار علی فیضی نے کہا کہ اسوقت گلگت کے مختلف علاقوں ہراموش، نلتر، برمس،یسین،استور،سکور،ہسپتال کالونی ،اشرف آباد اور اسی طرح بلتستان کے علاقوں صادق آباد،گمبہ، اسپغور،شگر،کچورا،سینو ،سکردو سمیت دیگر علاقوں میں مکانات،مساجد، کلینکس،واٹر پروجیکٹس اور ایتام کے سینکڑوں منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن نے گلگت بلتستان کے اندر رفاہی کاموں کو مزید منظم کرنے کے لیئے جی بی ڈیسک بھی قائم کیا ہوا ہے جو ان علاقوں میں منصوبوں کی وصولی و منظوری سے لیکر عملدرآمد تک کے معاملات میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ حیدرآباد میں علامہ مختار امامی کی سربراہی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی،سیکرٹری تنظم سازی مولانا نشان حیدر ساجدی،سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی ،سیکرٹری فنانس حیدر زیدی سیکرٹری فلاح و بہبود امتیاز بخاری اور آفس سیکرٹری ناصر حسینی نے شرکت کی ،کابینہ کے اس اہم اجلاس میں سندھ بھر میں برھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ سمیت اہم نکات پر غور کیا گیا، اس موقع پر علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے نہیں تو مجبوراً ہم سندھ بھر میں گو پی پی پی گو مہم چلائیں گئے ،سندھ حکومت شہید مولانا شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کرے اور بے گناہ شیعہ افراد پر جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائیں ،ان کا مذید کہنا تھا سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک علامہ شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ انتظامیہ شہادت کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین کے خلاف ہی مقدمات بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ روش جاری رکھی تو سندھ حکومت کے خلاف صوبے بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت ) سیپ ا ساتذہ کے مطالبات فوری طور منظور کئے جائیں اورگلگت بلتستان کے ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔صو بائی وزراء اپنی عیاشیوں کو کم کرلیتے تو ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے جلتے۔ حکومت نے صرف زبانی وعدوں پر پانچ سال پورے کئے عملی طور پر گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔سیپ اساتذہ کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین پورے گلگت بلتستان میں تحریک چلائے گی۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئرعباس مصطفوی نے گھڑی باغ میں سیپ اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوامی خدمت کی بجائے پانچ سال صرف اپنی عیاشیوں میں گزار لئے ہیں اب ان ظالم حکمرانوں کے کڑے احتساب کاوقت آپہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علم کی روشنی کو پھیلانے والے ہزاروں مرد و خواتین کو بے روزگار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں سیپ اساتذہ کومستقل نہ کرسکی وہ بھلا عوام کے حقوق کا کیا دفاع کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی موقع ہے کہ حکومت سیپ اساتذہ کو فوری طور پر مستقل کرکے علاقے کے ہزاروں خاندانوں کو معاشی بد حالی میں مبتلا ہونے سے نجات دلوائے۔

وحدت نیوز (لاہور) پرامن عوامی مظاہروں کو تشدد سے روکنا آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے، حالات بدل چکے قوم کے حقوق غصب کرنے والوں کو عوام اقتدار کے ایوانوں میں نہیں رہنے دینگے، سانحہ ماڈل ٹاوُن قوم ابھی بھولی نہیں 30 نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لئے تحریک انصاف کیخلاف بربریت کا کوئی مظاہرہ کیا گیا تو حکمرانوں کو نہ اوبامہ بچا سکے گا نہ شاہ عبدااللہ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکمران اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ ان کے لئے مشکل وقت ٹل گیا ہے لیکن وہ جان رکھیں کہ جلد عوام اُن کا کڑا احتساب کرینگے لوٹی دولت واپس لی جائے گی اور ان سے بے گناہوں کے خون کا حساب بھی مانگا جائیگاانہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے اور سٹیٹس کو کے پیدوار ایک طرف اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے والے دوسری طرف ہے انشااللہ عوامی طاقت سے چوروں لٹیروں کو بھکر کے ضمنی الیکشن میں شکست فاش دینگے، انہوں نے کہا پنجاب میں سیلاب متاثرین آج بھی در بدر اور  ریلیف کے منتظر ہے لیکن خادم اعلیٰ پنجاب میڈیا پر اشتہاری مہم کے ذریعے اپنی کو تاہیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں دراصل حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ان کے اقتدار کا مقصد ملک و قوم کو کنگال کرکے اپنے خزانے بھرنا ہے ،علامہ عبدالخالق اسدی نے سرگودہا میں ہونے والے عوامی جلسے کے لئے کارکنان رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان پولیٹیکل کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس 29 نومبر 2014 کو سکردو میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے آئندہ الیکشن کے حوالے سے غورو خوض کیا جائیگا۔اجلاس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ الیکشن کیلئے بہترین امیدواروں کے چناؤ کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی منشور کو حتمی شکل دی جائیگی۔



اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب غلام عباس نے وحدت ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کونسل کے اراکین کا انتخاب حلقے کے عوام کے باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے اور یہ کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال کو مانیٹر کرنے اور الیکشن میں امیدواروں کے چناؤ میں مکمل بااختیار ہوگی۔اجلاس میں دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ سیاسی الائنس کے سلسلے میں بھی گفت و شنید کیا جائیگا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree