The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور حلقہ 12 کےکونسلرکربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ قاتلوں اور ڈاکوؤں کا پکڑا جانا انتہائی خوش آئند ہے۔ علاقہ تھانہ اور اس کا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے کہ اتنی جلدی مجرموں تک پہنچ کر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ ناجائز سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت کرکے انصاف کے حصول کو لوگوں کیلئے مشکل بناتے ہیں۔ ایسے عناصر غنڈوں، قاتلوں اور ڈاکوؤں کی بےجا حمایت اور پشت پناہی کرکے علاقے میں بے راہ روی اور لاقانونیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ جن لوگوں کو زبردستی حراست سے چڑایا گیا، مسروقہ مال کا انہی کے گھر سے برآمد ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔ ہم پہلے بھی لاقانونیت کی مذمت کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں۔ ایسے تمام عناصر کی مذمت کرتے ہیں، جو زور زبردستی سے قانونی کاروائیوں کی راہ میں حائل ہو کر انصاف کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ ہمارا متعلقہ تھانے اور اس کے عملے سے بھی مطالبہ ہے کہ اب انصاف کے حصول کیلئے برآمد شدہ مسروقہ مال کو جلد از جلد متاثرہ تاجروں کے سپرد کر دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں اور آئندہ ہر کسی کے پریشر میں آ کر چوروں، ڈاکوؤں اور قاتلوں کو رہا کرنا چھوڈ دے ورنہ عوام کا قانون نافذ کر نے والے اداروں سے اعتماد اٹھ جائیگا۔

وحدت نیوز(بلتستان) اسکردو کے معروف عالم دین حجتہ الاسلام علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی قوم، تحریک یا تنظیم نظریات اور عمل کی بنیاد پر قائم رہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلیمن کے نظریات، پالیسیز اور کارکردگی سے مطمئن ہو کر باقاعدہ مجلس وحدت میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت میں باقاعدہ شمولیت سے پہلے بھی میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی سے مسلسل رابطے میں تھا اور پہلے بھی مجلس وحدت کی فعالیت کا معترف تھا۔ میرے مجلس وحدت میں شمولیت کا مقصد الہٰی اہداف کی تکمیل کے لیے مل کر جدوجہد کرنا، مملکت عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور مظلومین و محرومین کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے اور ان اہداف کے حصول کے حوالے سے پرامید بھی ہوں۔

وحدت نیوز(اسکردو) مرکزی انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر، اسکردو کے معروف عالم دین علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مجلس وحدت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر، الحکمہ فاونڈیشن گلگت بلتستان کے سربراہ اور خطیبِ توانا علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجلس وحدت میں ان کی شمولیت کا اصل سبب نظریاتی ہم آہنگی، الہی اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد، عوامی حقوق کے لیے تگ و دو کے علاوہ اسلام کی سربلندی و پاکستان کے استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ موصوف کا شمار بلتستان کے مبارز و مجاہد علماء میں ہوتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سبی جعفرایکسپریس بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا ہے۔وزیر داخلہ بتائیں کہ اس دھماکے کے بعد مزید کتنے دہشت گرد رہا کروایں گے؟ملک طالبان سٹیٹ بنتا جا رہا ہے۔افواج پاکستان کے تشخص کو پامال کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے دوست ممالک کیخلاف کالعدم تکفیری جماعتوں کی جانب سے زہراگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔دہشت گرد  آزاد  اور عوام محصور ہیں جناح کے پاکستان پر آج لٹیروں کا قبضہ ہے۔چند ڈالروں کے عوض ریاست کو عرب بادشاہو ں کی غلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں پاکستانیوں کا قتل عام ہورہا ہے قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر اور محب وطن پاکستانیوں کو وطن دشمن قرار دیا جارہا ہے ایسے میں ہر محب وطن مظلوم عوام کو چاہیئے کہ وہ ان ظالموں اور ملک پر قابض لٹیروں کیخلاف میدان میں نکلیں اور وطن عزیز سے ظالمانہ ،جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے صالح قیا دت کو آگے لائیں تاکہ اس مملکت خدداد کا کوئی شہری اپنے حق سے محروم نہ ہوں ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور طالبان مائنڈسیٹ پاکستان کی بقاء کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں جتنی دیر کریں گے اتنا بڑا نقصان اُٹھانا پڑیگا۔

وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کے زیر اہتمام سانحہ سرپاک کے شہداء کی پانچویں برسی امام بارگاہ محلہ جعفرآباد میں عقیدت و احترام سے منائی گئی- شہداء کی بلندی درجات کے لیے مجلس عزا منعقد کی گئی- جس میں ملک بھر کے ممتاز علماء و ذاکرین نے خطاب فرمایا۔ برسی کی تقریب میں مجلس وحدت المسلمین صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجتہ الاسلام آغا حسن رضاہمدانی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں فلسفہء شہادت بیان کرتے ہوئے سانحہ سرپاک کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا-اس موقع پر شہداء ملت جعفریہ کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف سانحات کو انکے تاریخ،حقائق اور تصاویر کے ساتھ اجاگر کیا گیا۔

وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین چکوال کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام مولانا سید اعجاز نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجتہ الاسلام آغا حسن رضاہمدانی نے خصوصی شرکت کی-اجلاس میں تنظیم سازی کے امور کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ""ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن"" منعقدہ ۱۱،۱۲،۱۳ اپریل جامعہ امام الصادق اسلام آباد میں شرکت یقینی بنانے پر اتفاق ہوا-صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجتہ الاسلام آغا حسن ہمدانی نے اپنے شعبہ کی کاکردگی رپورٹ کے علاوہ تربیتی امور پر گفتگو فرمائی اور ملی جماعتوں کے درمیان اتحادو وحدت کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور اجلاس کا اختتام دعاء ظہور امام زمانہ ع پر کیاگیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دورہ کراچی کے موقع پر جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ محمد عباس کمیلی سےان کے گھر پر ملاقات کی اور گذشتہ دنوں وفات پانے والی ان کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا علامہ عباس کمیلی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ بہترین شریک حیات کا داغ مفارقت دے جانا سنگین امتحان ہو تا ہے خدا آپ کو اس عظیم امتحان میں سر خرو کرے اور آپ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماناصر حسینی ، مبشر حسن اور محمد رضابھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما کونسلر کربلائی رجب علی عوام کو درپیش مسائل پر کوئٹہ میڑو پولیٹن کارپوریشن اور محکمہ واسا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلقہ نمبر12اورعلمداروڈکے رہائشی علاقوں کے مسائل کی شنوائی نہیں ہورہی ہیں باربار کوئٹہ میڑوپولیٹن کارپوریشن اور محکمہ واسا کے دفتر چکر کاٹ کرتھک چکے ہیں لیکن کوئی عوام کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے علاقے میں عوام کو شد ید مشکلات کا سا منا ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ میں حلقہ نمبر 12کے منتخب نمائندے کی حثیت سے بار بار علاقے کے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں دے چکا ہوں ، لیکن کوئی سننے والا نہیں علاقہ پانی کے بوند بوند کو ترس رہی ہے لیکن واسا حکام مسلسل لاپرواہی کا مظاہر ہ کررہی ہیں۔ یہاں تک کے مسجد میں نماز پڑھنے والے افراد کیلئے بھی پانی میسر نہیں اس کے علاوہ بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی گزشتہ کئی ہفتوں سے بند ہے ۔ یوں لگتا ہے کہ محکمہ واسا کرپشن میں ڈوبا ہواہے جس کی وجہ سے عوام کو پانی نہیں مل رہاجن دو ٹیوبویلوں کی منظوری علمدار روڈ میں دی جاچکی ہے لمبے عرصے میں صرف ایک ٹیوب ویل لگایا ہے اور دوسرے کیلئے جگہ کا بہانہ بنا کر بے جا تا خیر کی جارہی ہے تاکہ ٹیو ب ویل کیلئے خرچ ہونے والی رقم اپنے جیبوں میں ڈال سکیں جبکہ ٹیوب ویل جگہ کا بندوبست ہو چکا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا کے حکام بالا سے میرا پرزور مطالبہ ہے کہ عوام کو پانی سپلائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں اور منظور شدہ ٹیوب ویل کا بھی فوری تعمیر بلاتاخیر شروع کی جا ئے ۔ انہوں مزید کہاکہ کوئٹہ سٹی نالہ بھی گندگی سے بھری پڑی ہے جبکہ سٹی نالہ کی صفائی کیلئے ختیر رقم کی منظوری لی گئی تھی لیکن پھربھی سٹی نالے کی صفائی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے شبہ ہے کہ منظو رشدہ فنڈ بعض متعلقہ آفیسروں اور ٹھیکیداروں کے جیبوں میں چلا گیا ہے جبکہ عوام گندگی کی وجہ طرح طرح کے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بحثیت منتخب نمائندہ حلقہ نمبر 12صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ متعلقہ محکموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عوامی مسائل کوفوری طور پرحل کریں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی اپنے دورہ کے دوران شعبہ خواتین کے سیکرٹری جنرل ذاکرہ خانم نسیم اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ جس میں شعبہ خواتین کو فعال کرنے اور درس دورس کے انعقاد پر تفصلی گفتگو کی جس میں علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا کہ کسی معاشرے میں ہر حوالے سے خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس کے ضروری ہے کہ خیبر پختون خوا میں بھی یہ حلاء ختم کیا جائے جس کے لئے آپ جیسے با بصیرت خواتین میدان میں آنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنے کام کو جاری رکھے ہمارے طرف سے ہر قسم کا تعاون ہوگا۔

 

علامہ سید محمدسبطین الحسینی نے امامیہ رابطہ کونسل کے رہنماوں سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں کا کہنا تھا ہر روز جس طرح پشاور کے غریب عوام کے ساتھ ظلم وذیادتی کا سلسلہ جاری ہے اس میں ہمیں کردار آدا کرنے کی ضرورت ہیں ہم نے اگر آج اپنی حقوق کا دفا ع نہ کیا تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کرنگے اس حوالے سے آئی آر سی جو بھی قدم اُٹھائی گی مجلس وحدت مسلمین اس کا بھر پور ساتھ دی گی، انہوں نے کہا کہ پشاور میں اتحاد بین المسلمین کی بہت ضرورت ہے جس کے اہلسنت کے علماء اور بردران سے رابطہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے میں ملکر سمنار اور دیگر پروگرامات بہت اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔ آئی آر سی کے رہنماء سید اظہر علی شاہ نے پشاور کے مسائل پر علامہ سید سبطین الحسینی کو طوئل بریفنگ دی۔اس دوران علامہ سید سبطین نے مظفر علی خوانزادہ سے بھی ملاقات کی جس میں پشاور کے مجموعہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔علامہ سید سبطین نے مظفرعلی اخونزادہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اپ نے شیعہ نسل کشی پر تاریحی کام کیا ہے اللہ آپ کو اسکا آجر ضرور دے گا۔اس دوران اہلسنت کے عالم دین مولانا شعیب سے بھی اتفاقاً ملاقات ہوئی جس میں اتحاد بین مسلمین کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

وحدت نیوز(کراچی) حضرت امام خمینی (رہ) وہ عظیم ہستی کہ جنہوں نے پروردگار عالم سے جو عہد و پیمان باندھا تھا اور اس کی راہ میں جو عظیم جدوجہد کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی راہ خدا میں جدوجہد ہمارے لئے واضح مثال ہے کہ استعمار و استکبار چاہئیے جتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو، خواہ وہ کتنا ہی خدائی کا دعویٰ کرے مگر وہ حق کے سامنے نہیں ٹہر سکتا، اسے فنا ہونا ہی ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کےزیر اہتمام امام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال میں معرفت خط امام خمینی ؒ سیمینار کے شرکائے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج بھی عالمی استعمار و استکبار اور اسکے سرپرست شیطان بزرگ امریکا اور اسکے مقامی نمک خوار ایجنٹوں کے مقابلے میں مبارزہ کی راہ میں حضرت امام خمینی (رہ) کے عظیم خط کی معرفت اور حقیقی معنوں میں پیروی و گامزن ہونے کی ضرورت ہے کہ جس کے بغیر عالمی استعمار کے ساتھ مبارزہ ممکن نہیں۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ اسلامی ناب محمدی میں شکست نام کی کوئی چیز نہیں ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ لبنان میں چند ہزار حزب اللہ کے جوان خطِ ولایت فقیہ و ولی فقیہ زمان رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی پیروی کرتے ہوئے پورے خطے میں ہر ہر محاذ پر عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کو شکست سے مسلسل دوچار کرتے چلے آئیں مگر ہم ناکام ہو جائیں، نہیں ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا بشرط یہ کہ ہم پانچ کروڑ شیعہ پاکستان میں خطِ ولایت و ولی فقیہ پر اخلاص کے ساتھ گامزن ہو جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree