The Latest

وحدت نیوز (لندن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان بھر کی طرح لندن میں بھی ہفتہ وحدت ۱۲ تا ۱۷  ربیع الاول کی مناسبت سے جشن عید میلاد البنی ﷺ کے پر مسرت موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں شیعہ سنی علمائے کرام ، اکابرین سمیت اہل سنت و اہل تشیع عوام نے بھی بھر پور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی ۔ شرکائے جلوس میلاد البنیﷺ نے شیعہ سنی بھائی بھائی ، لبیک یا رسول اللہ ﷺ ، لبیک یا حسین ؑ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

وحدت نیوز(مظفر آباد) عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی اتحاد و یگانگت کا واحد ذریعہ ہے، آج شیعہ سنی بھائیوں نے اکھٹے نکل کر بتا دیا کہ ہم ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جدا نہ کر سکی ہے نہ کر سکے گی، ہم کلمہ طیبہ پر ایک ہیں، ہماری اساس لا الہ الااللہ اور محمد ؐ رسول اللہ ہیں، آج دنیا نے دیکھ لیا کہ ختمی مرتبت ؐ کے عشق و محبت نے ہمیں وحدت کی ایک لڑی میں پرو دیا ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مرکزی جلوس 12ربیع الاول کے استقبالیے سے خطاب میں کیا ، انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے درمیان پروپگنڈا کے ذریعے ہمیں الگ کرنے و ایک دوسرے کے دست و گریباں کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل تھا ، مگر آج دشمن کی ان چالوں کا جواب ہمارا پرچم نبی ؐ کے سائے میں ایک ہونا ہے، دہشت گرد کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ، بس فقط اتنا ہے کہ دہشت گرد کے دل میں احترام رسالت نہیں ہے، جس دل میں بھی احترام رسالت ہو گا وہ اپنے آپکو کسی بھی کسی قسم کے دہشت گردانہ معاملات میں ذرہ بھر بھی ملوث نہ کرے گا، یہ ایام عشق مصطفےٰ کے ایام ہیں، یہ ایام محبت کے ایام ہیں، یہ ایام اتحاد و وحدت کے ایام ہیں، ان ایام کو بھی بھرپور منائیں گے ، ایام عزا بھی منائیں گے، رسول ؐ کے دن بھی منائیں گے ، نواسے ؑ کی شہادت پر عزاداری بھی کریں گے ، جس طرح ملکر ملک بنایا تھا ، اسی طرح کندھے سے کندھا ملا کر ، ایک ہو کر بچائیں گے، ہمارا ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلنا اس بات کی دلیل ہے کہ پرچم نبیؐ کے نیچے ہم سب ایک ہیں، ہر آنے والی گھڑی پہلے سے بہتر ہو گی ، پہلے سے بڑھ کر بازار سجائیں گے، پرچم نبیؐ اُٹھائیں گے، اس کو گھر گھر لہرائیں گے، اور لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ناموس رسالت، اہلبیت، امہات المومنین اور صحابہ کرام کے لیئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پرچم نبی امن و آشتی کا جھنڈا ہے ، اس جھنڈے کو تھامے ہوئے امن کا پیغام پھلائیں گے۔

وحدت نیوز(آزاد جموں کشمیر) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے اپنے اعلان کے مطابق ہفتہ وحدت کے ابتدائی ایام کو بھرپور طریقے سے منایا، 17ربیع الاول تک یوں ہی منائے جائیں گے، پروگرامات و ریلیوں کی قیادت ریاستی سیکرٹری جنرل علا مہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا طالب ہمدانی، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، میرپور سے سیکرٹری جنرل سید محمد رضا شاہ بخاری ،دیگر اضلاع کے سیکرٹری جنرل صاحبان کوٹلی سے سید طاہر بخاری ، باغ سے سید عبادت علی کاظمی، ہٹیاں سے سید ظہور نقوی ، نیلم سے سید ظاہر علی نقوی و سید غفور کاظمی نے اپنے اپنے اضلاع میں کی۔11ربیع الاول سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا و مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ریلی کی قیادت سیرت کمیٹی کے صدر قاضی ابراہیم چشتی و ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیرکے سربراہ علامہ تصور جوادی نے کی، ریلی جب گڑھی دوپٹہ پہنچی تو ایم ڈبلیو ایم گڑھی دوپٹہ نے شاندار استقبال کیا، استقبالیے کی قیادت سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی و حاجی سید قربان شاہ نے کی، ایم ڈبلیو ایم ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام کچھا سیداں کے مقام پر شاندار استقبال کیا، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ہٹیاں بالا کے سیکرٹری جنرل سید ظہور نقوی نے استقبالیے کی قیادت کی، ریلی کے چکوٹھی پہنچنے پر عوام علاقہ نے شاندار استقبال کیا ، قیادت کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، بعد ازاں میلاد جلسہ کا انعقاد کیاگیا، جس سے علامہ تصور جوادی و قاضی ابراہیم چشتی کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ 12ربیع الاول کومرکزی سیکٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سے ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت علامہ تصور جوادی، سید قلب عباس جعفری،اشتیاق سبزواری اور دیگر نے کی، گوجربانڈی تا چناری میلاد ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے شرکت کی، وفد میں ذیشان کاظمی، واجد ہمدانی اور دیگر شامل تھے۔

وحدت نیوز(آزادکشمیر) ضلع ہٹیاں بالا کی مرکزی میلادریلی گوجربانڈی تا چناری،شیعہ سنی اتحاد کا فقید المثال مظاہرہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری سیاسیات سید ذیشان حیدر کاظمی کی قیادت میں مجلس وحد ت مسلمین ضلع ہٹیاں بالا کے وفد نے گوجربانڈی تا چناری میلاد ریلی میں شرکت کی ،ریلی کی قیادت خطیب اہلسنت علامہ سید اسحاق نقوی ،سید ذیشان حیدر ،شفیق کاظمی اور دیگر نے کی ریلی کے دوران نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت،نعرہ حیدری کی صدائیں گونجتی رہیں ریلی میں نعرہ وحدت ،لبیک یا رسول اللہﷺ ،لبیک یا حسین ؑ لگایا گیا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا اور علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں مرکزی جلوس عید میلاد النبیﷺ میں شرکت کی ، اس موقع پر علمائے اہل سنت نے دونوں رہنما ئوں کو جلوس میلاد النبیﷺ میں خوش آمدید کہا ، ایم موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی جلوس میلاد البنی ﷺ میں شریک تھے ۔

وحدت نیوز(قصور) ہفتہ وحدت بمناسبت ولادت رسول خدا ﷺ کے موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ۱۲ ربیع الاول کے جلوس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان قصور کے کارکنان نےسیکرٹری جنرل سید اقبال حسین نقوی کی قیادت میں بھر پور شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں سید علی عمران نقوی ڈپٹی سیکرٹری قصور ، سیدعلی حسین شمسی سیکرٹری میڈیا سیل،سید سفیر عباس موسوی سیکرٹری سیاسیات چونیاں ،کے ہمرہ سینکڑوں شیعان حیدر کرار نے شرکت کر کے وحدت کا ثبوت دیا۔

وحدت نیوز(بدین) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح  ضلع بدین تعلقہ ماتلی میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جلوس  جشن عید میلاد النبیﷺکا انعقاد کیا ، جلوس مرکزی اما م بارگاہ سے نکالی گئی ، جلوس کی قیادت ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی ، آغا نقی کھوسو، آغاممتاز کھوسو، یعقوب حسینی و دیگر نے کی ، اس موقع پر اہل سنت و اہل تشیع برادری کی بڑی تعداد جلوس میلاد النبی ﷺ میں شریک تھی ۔

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) ولادت با سعادت رسول خدا ﷺ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے شرکائے جلوس میلاد النبی ﷺ کے استقبال کے لئے کیمپ لگایا گیا اور شرکائے جلوس میں نیاز تقسیم کی گئی ، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، شرکائے جلوس نے شیعہ سنی بھائی بھائی ، نعرہ تکبیر ، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری کے شعار بلند کیئے  ،اس موقع پر مختار دایو نے تمام شرکائے جلوس کو خوش آمدیدکہا ۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ ضلع پشاور کے زیر اہتمام عید میلاد النبیۖ کے موقع پر جلوس محلہ حسینیہ سے نکالا گیا جو قصہ خوانی میں اہتمام پزیر ہوا۔ جلوس ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں سمیت آئی ایس او کے برادران بھی شریک ہوئے۔ دستہ شہزادہ علی اکبر نے نعت خوانی کی۔ دستہ کی قیادت ارشد علی حیدری کر رہے تھے۔ اس موقع پر اتحاد بین مسلمین کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس کے شرکاء نے شیعہ سنی بھائی بھائی، تیرا میرا رشتہ کیا لااللہ الااللہ کے نعرے لگائے۔ اہلسنت برادران نے اہل تشیع کی جلوس کا استقبال کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے ناصرملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چوک رنگ محل لاہور چائینہ ہاوس کے سامنے اہلسنت برداران کے جلوس میلاد پاک کا علامہ امتیاز کاظمی،علامہ جعفر موسوی،علامہ حسنین عارف،سید اسد عباس نقوی،خواجہ بشارت حسین کربلائی، آغا نقی مہدی،سید فساحت بخاری،سید حسین زیدی،شاعر وحدت یاسر علی یاسر،شیخ عمران،علی عباس مرزا و دیگر سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ پر تپاک اسقتبال کیا شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ دیکھ کر زندہ دلان لاہور، صحافی، انتظامیہ مجلس وحدت کے قائدین کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree