00 mwm gilgit ailamiaوحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں "دہشت گردی کی حالیہ لہر اور گلگت بلتستان کا مستقبل" کے عنوان سے تمام سیاسی جماعتوں ، وکلاء برادری، چیمبر آف کامرس، سول سوسائٹی کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ تمام Burning Issues پر سیر حاصل گفتگو کے بعد گلگت بلتستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے یہ اعلامیہ اپنے قارئین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

 

*یہ کانفرنس حالیہ دنوں بونر نالے میں غیر ملکی سیاحوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پرطالبان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس واقعے کو ملکی سالمیت کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتا ہے۔ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے اس قسم کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو قتل کیا جاچکا ہے۔البتہ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے جو کہ ملک عزیز پاکستان کو بالعموم اور گلگت بلتستان کو بالخصوص بین الاقوامی برادری میں بدنام کرنے کی سازش ہے۔ اسی علاقے میں بے گناہ مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس پر سیکورٹی ایجنسیز اور خفیہ اداروں نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا نہیں کیا ۔ اگر اس وقت ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی تو آج ملک عزیز پاکستان دنیا کے سامنے یوں بدنام نہ ہوجاتا۔

 

* یہ ایک ناقابل تردید اور تلخ حقیقت ہے کہ گلگت بلتستان کو گزشتہ کئی دہائیوں سے فرقہ واریت کی جنگ میں دھکیلنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں اور یہاں کے پر امن لوگوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھاکرعلاقے کے امن کو برباد کیا جارہا ہے۔یہ کانفرنس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ خود ساختہ معیارات سے بالاتر ہوکر حقیقی اسلامی اور فلاحی معاشرے کی تشکیل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اختلاف برائے تعمیر مد نظر ہوگااور ہر سطح پر دہشت گردی اور فرقہ ورانہ سوچ کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔

 

* یہ کانفرنس گزشتہ کئی مہینوں سے گلگت شہر میں قائم امن و امان کی صورت حال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنے والے حکومتی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، مساجد بورڈ، سیاسی و سماجی حضرات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور قیام امن کیلئے کوششوں میں مزید گنجائش کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں کو جوائنٹ پولیٹیکل فورس کے طور پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

 

* فرقوں کے مابین فاصلوں کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائینگے۔ تمام سیاسی و مذہبی پارٹیاں پر مشتمل ایک ایسا فورم تشکیل دیا جائیگا جو بین المذاہب ہم آہنگی اور ملی و قومی مسائل میں مفاہمت کیلئے کوشش اور جدوجہد کرے۔

 

* دہشت گردی کو کسی مذہب سے منسلک کرنے کی بجائے زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر عالمی سازشوں کا ادراک کیا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف بغیر کسی دباؤ میں آئے پوری ریاستی طاقت کو استعمال کیا جائے۔

 

* دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور کیمپوں کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت اور ہماری مقتدر فورسز کو تمام سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر عملی اقدامات اٹھانا چاہئے۔

 

*صوبائی حکومت کو اس سلسلے میں جس طرح کے تعاون کی ضرورت ہو وفاقی حکومت کو اسے پورا کرنا چاہئے۔

*مستقبل میں علاقے کی سالمیت، وحدت اور امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کوششوں کے مقابلے میں خطے کی تمام پارٹیاں مل کر مثبت کردار ادا کریں گی۔

 

* مختلف جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے مقابلے کیلئے نہایت مفید اور قابل عمل تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان تمام تجاویز کو مرتب کرنے کے بعد عنقریب ایک پمفلٹ یا بک لیٹ کی صورت میں قوم کے سامنے پیش کرے گی۔

00 amin shaheedi gilgit 01وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ اس خطے میں دہشت گردی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے تحت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن قائم کرنا علماء اور امراء یعنی سرکاری اور با اثر افراد کا کام ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم مل کر بیٹھیں اور کوئی حل سوچیں اور لائحہ عمل ترتیب دیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان نظریاتی اختلافات ہیں جو کہ چودہ سو سال سے ہیں اور قیامت تک رہیں گے۔ مگر ہمیں اپنے مشترکات دیکھنے ہیں ۔ہمارے 95فیصد ہمارے مشترکات ہیں البتہ پانچ فیصد اختلافات ہیں لیکن ہمیں مشترکات کی طرف جانا ہے ۔ رہبر کبیر امام خمینی (رہ)نے ہمیں بتایا ہے کہ جو سنی شیعہ اختلافات کی بات کرتا ہے وہ استعمار کا ایجنٹ ہے اوررہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ جو اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے وہ شیطان کی زبان بولتا ہے اور انہوں نے اسے حرام قرار دیا ہے ۔ ہم اہلسنت کے ساتھ ملتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔


علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اس خطے میں دہشت گردی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالمی مسئلہ ہے ۔ میرے پاس رپورٹ موجود ہے کہ اسرائیل میں تل ابیب میں ایک تین روزہ کانفرنس ہوئی اور مسلم شناس لوگوں کو بلایا گیا اور پوچھا گیا کہ شیعہ سنی کو کیسے لڑایا جا سکتا ہے ۔ ہمیں کچھ اقدامات عملی کرنے ہیں اس کے لئے ہمیں ایسا فورم بنانا ہے جو نہ شیعہ ہو اور نہ سنی ہو بلکہ اس میں تمام مسالک کے لوگ اکٹھے ہوں ۔ اس کے علاوہ سیاسی پارٹیز کے اکابرین کو بھی اپنے خطے کو اور مستقبل کی نسلوں کو بچانے کے لئے اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔ ایسا فورم ہو جس میں ہر پارٹی کا نمائندہ ہو اور ہر ماہ اکٹھے بیٹھیں اور ہمیں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں جانا چاہیے اور عوام کو پیغام دینا چاہیے، اچھے اکابرین کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔

00 raja qalander 02وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا پیغام رواداری، اخلاقیات اور امن و محبت کا پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی کے اس دور میں جہاں تکفیری طبقہ کلمہ گویوں پر کفر کے فتوے صادر کرکے بے گناہ افراد کا قتل عام کر رہا ہے، وہیں ہمیں حضرت لعل شہباز قلندر کے پیغام کو عملی طور پر معاشرے میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی سرزمین پر بسنے والوں کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اولیائے کرام کا سایہ نصیب ہوا ہے، حضرت لعل شہباز قلندر جیسی عظیم ہستی نے اپنی محنتوں اور ریاضتوں سے اسلام کا پرنور چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا مگر آج اسی قلندر کی سرزمین پر اولیائے کرام کے مزارات پر دہشت گردی کے حملے کئے جاتے ہیں۔ اہلیان سندھ کو ان عناصر کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے اور ان تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت معاشرے میں پنپنے نہیں دینا چاہیئے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندر اللہ تبارک و تعالیٰ کے خالص بندے اور حضرت رسول خدا (ص) کے سچے پیروکار تھے۔ انہوں نے عشق و عرفان روحانی طور پر امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) سے کسب کیا اور یہ اس ہی روش کا نتیجہ ہے کہ ان کی درگاہ سے فیوض و برکات کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ آج پہلے سے زیادہ اہلیان پاکستان کو اور خاص طور پر اہلیان سندھ کو حضرت لعل شہباز قلندر کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

00 logo mwmوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کل بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ صوبائی آفس میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام آئمہ جمعہ سانحہ پشاور، سانحہ کوئٹہ ،سانحہ گلگت اور کراچی میں جاری منظم شیعہ نسل کُشی کے خلاف خطبہ دیں گے اور عوام کو حکمرانوں کے متعصبانہ رویے سے آگاہ کریں گے اسی سلسلے میں مراسلے بھی جاری کردئیے گئے۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ حسنین عارف، سید اسد عباس نقوی، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی شریک ہوئے۔ لاہور میں کل احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد شباب چوک سمن آباد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی کریں گے۔

00 sehwan 00001وحدت نیوز (سہون شریف)  حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ 761 واں عرس مبارک جمعہ 28 جون سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک کے دور دراز علاقوں سے عقیدت مندوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ عرس کے موقع پر لوڈشیڈنگ اور شہر میں ٹریفک بند نہیں ہو سکی ہے۔ زائرین کو آمد و رفت میں سخت دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے 761 واں عرس مبارک جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد مزار مبارک پر چادر چڑھا کر کریں گے، جب کہ عرس مبارک کے آخری اور تیسرے روز وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سہون شریف پہنچ کر مزار پر حاضری دیں گے۔

00 mwm flagوحدت نیوز (رحیم یارخان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان (رحیم یارخان ) کا تنظیمی کنونشن صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں ضلع بھر کے یونٹ صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ پاکستان کو دشمن قوتیں نقصان پہچانا چاہتی ہیں۔ اُنہوں نے سانحہ دیامر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں پر حملے اور سری لنکن ٹیم پر حملہ ایک ہی سازش کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کرکے پاکستان پر حملہ کرنا چاہتی ہیں۔ کنونشن میں کثرت رائے سے محمد اصغر تقی کو دوبارہ تین سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین رحیم یارخان کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب میں روز بروز مضبوط ہورہی ہے جس کی بنیادی وجہ قائدین کی انتھک محنت و کوشش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree