وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کے عوام کا ہے ہم ہرگز اسے دوسروں پر خرچ کرنے نہیں دینگے ،ریکورڈک کے سونے سے بلوچستان کی غربت ختم ہوگی۔ اس سونے سے تعلیم، صحت، بیروزگار جوانوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشرتی مسائل کو اس سے ختم کرسکتے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں یہ بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ریکوڈک کے سودے کی بات کر کے صوبائی اختیارات میں مداخلت اور اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے۔ریکوڈک پر فیصلہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں ہنگامہ آرائی کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔احتجاج ہمیشہ قانون و آئین کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے پی آئی سی میں سنگین نوعیت کے مریض لائے جاتے ہیں وہاں مریضوں اور لواحقین کے لیے مشکلات پیدا کرنا کسی بڑے حادثے کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں عام شہری قانون کو کبھی بھی اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے۔وکلا کا تعلق ایک پڑھے لکھے طبقے سے ہے۔ پڑھے لکھے لوگوں سے اس طرح تور پھوڑ کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کسی بھی طبقے کے چند افراد کا غیر ذمہ دارانہ عمل پورے طبقے کی نیک نامی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔حالات خواہ کیسے بھی ہوں عقل و بصیرت کے دامن کو ہاتھ سے چھوڑنا غیر دانشمندانہ فعل سمجھا جاتا ہے۔وکلا برداری کسی بھی ریاست میں قانونی ماہرین تصویر ہوتی ہے انہیں قانونی تقاضوں پر زیادہ سختی سے کاربند ہونا چاہیئے۔

انہوں کے کہا اس افسوسناک واقعہ اور اس کے محرکات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ضلع علمدار کوئٹہ شعبہ اسپورٹس ) کے تحت زیر اہتمام آل ہزارہ شہید علی سینا ٹاپ 16 انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2019ءکا فائنل میچ آج قیوم پاپا فٹبال گراونڈ میں گریٹ ہزارہ فٹبال کلب بمقابلہ دہقان کلب سید آباد کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ گریٹ ہزارہ فٹبال کلب نےتین پر صفرگول کی برتری سے جیت لیا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی سابق وزیر قانون  بلوچستان اور مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید محمد رضا (آغا رضا ) صاحب تھے ۔انہوں نے کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر داد دی ۔آغا رضا نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور مثبت غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے۔نوجوان طبقے کوکھیلوں کی سہولتیں مہیا نہ ہونے کی وجہ سے طلباء منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری والدین سمیت اساتذہ کرام اور حکومت وقت پر عائد ہوتی ہیں۔

آغا رضا نے کہا کہ کھیل کے اعتبار سے صوبہ بلوچستان میں ٹیلینٹیڈ کھلاڑیاں موجود ہیں، جو ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہماری ترقی اور نیک نامی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیل سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے حکومت وقت زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کو بھی اہمیت دے کھیلوں کے فروغ کیلئے دو رس اقدامات اٹھائے حکومت کھیل کے فروغ میں بے حد سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کریں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ضلع علمدار کے نو منتخب جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ آل ہزارہ شہید علی سینا ٹاپ 16 انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2019ءکے دوران بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بھی قوم کی ترقی کا راز جوانوں کی مثبت رحجانات، جیسے سپورٹس،تعلیمی قابلیت اور سیاسی شعور پر منحصر ہے بلوچستان کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ماضی میں اس صوبہ کے جوانوں نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دی ہے جن میں قیوم پاپا، صفدر علی بابل، ابرار آغا جیسے کئی دیگر نام ہیں جنہوںنے اپنی محنت اور قابلیت سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہیں۔

ارباب لیاقت علی نے مذید کہا کہ سپورٹس گراونڈ اور تعلیمی اداروں کو آباد کرنے سے جوانوں میں چھپی قابلیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے نئی نسل میں منفی رحجانات لڈو، تاش، جوا اور دیگر منفی سرگرمیاں پریشان کن اور افسوس ناک ہے جوانوں کو چائیے کہ منفی سرگرمیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے فٹبال، ہاکی ،کرکٹ ،باکسنگ ،کراٹے جیسے سپورٹس کلب میں اپنا لوہا منوائے اور حصول علم اور جدید دور کے تقاضوں سے ھم آہنگ سکلز سیکھیں، نئی نسل لینگویج سینٹرز اور لائبریری میں علم کی روشنی سے اپنی شخصیت کے اندر چھپے قابلیت میں نکار لائیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دور حاضر میں مہنگائی، بے روزگاری بے جا اور غلط رسومات کیوجہ سے خصوصا''  تنگ دست اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے بر وقت گھر بسانا شادی کرنا نہایت مشکل ہو چکا ہے۔ بروقت شادی بیاہ نہ ہونے کیوجہ سے بہت سے شرعی، معاشرتی اور نفسیاتی مسائل جنم لیتے ہیں۔نوجوانوں کی اسی فطری ضرورت اور مالی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ کے مخیر حضرات کے تعاون سے حسب روایات ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماو امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ،مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون سید محمد رضا ،سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامران حسین ،معاون سیکرٹری جنرل سید عباس اور پوری کابینہ ممبران اور بزرگوں کی کوششوں سے انشاء اللہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہ مناسبت عید مباہلہ زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شعبہ فلاح و بہبود بمقام گورنمنٹ یزدان خان ہائی سکول بتاریخ 4 ستمبر 2018 کو 12 ویں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ان اجتماعی شادیوں کے تسلسل سے اب تک کئی جوڑے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں جن کا تعلق مختلف مسالک اور عقائد بلکہ مختلف برادریوں سے بھی ہیں۔ایسے اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کی شادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرکے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن گذشتہ کئی سالوں سے اجتماعی شادیوں کا انعقاد کرتی آئی ہے جس سے برادار اقوام میں مذہبی ھم آہنگی اور برادرانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

اجتماعی شادیوں میں شریک تمام جوڑوں کو مختصر جہیز بھی دیئے جائیں گے۔ جس میں فریج، واشنگ مشین،سلائی مشین، چولہا، کمبل،استری،ڈنر سیٹ اوردیگر کیچن کا سامان ظروف وغیرہ شامل ہوں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی، صوبائی رہنما علامہ ولایت حسین جعفری، کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹری جنرل سید عباس علی، ڈیٹی سکریٹری جنرل رجب علی، حاجی عمران علی ہزارہ، رشید علی طوری، کامران حسین ہزارہ، ضلعی سکریٹری جنرل جعفر علی جعفری، ضلعی ڈپٹی سکریٹری جنرل فدا حسین ہزارہ، ودیگر زمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت اور انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پھنسے ہوئے زائرین کی تفتان روانگی کا جلد از جلد انتظام کیا جائے۔ زائرین وطن عزیز کے گوشہ و کنار سے نواسہ رسولﷺ کی زیارات کیلئے اس وقت کوئٹہ شہر میں مشکلات کے شکار ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ہر سال جان بوجھ کر زائرین کیلئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں۔ عراق میں داعش کا خطرہ ہونے کے باوجود بھی زائرین کو ایسی مشکلات درپیش نہیں آتی۔ لیکن کوئٹہ سے تفتان کا سفر زائرین کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ کیا ہمارے سیکیورٹی ادارے اور حکومت عراقی سیکیورٹی اداروں سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔ سیکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے لیکن کوئی بھی ملک اپنی ہی عوام کو اس طرح سے تنگ نہیں کرتی اس وقت تقریباً 400 بسیں اور ہزاروں زائرین کوئٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لیکن حکومت نے صرف 140 بسوں کو اس سال لے جانے کا شرط لگائی ہے۔ جو ایک غیر منطقی اور غیر آئینی شرط ہے۔ حکومت اور انتظامیہ جلد از جلد تمام زائرین کی تفتان روانگی کا بندوبست کریں۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree