The Latest
وحدت نیوز(لاہور) سیرت و کردار جناب خدیجتہ الکبری س تمام امت مسلمہ کے لیے روشن مثال ہے۔ محترمہ زھرا نقوی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے وصال ام المومنین حضرت خدیجة الکبری کے موقع پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ عالم کا رخ بدلنے میں جن خواتین نے نمایاں کردار ادا کیاہے جناب خدیجة الکبری س ان باوقار و عظیم خواتین میں پہلی خاتون ہیںکہ جنھوں نے دین اسلام کی خاطر بے پناہ قربانیاں پیش کیں ام المومنین،سیدہ خدیجۃالکبریٰ عرب کی معزز ترین اور دولت مند خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ علم و فضل اور ایمان میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں پیغمبر اسلام صلی ا للہ علیہ و آلہ وسلم آپ کی رفاقت اور غمگساری کو آخری سانس تک نہ بھول پائے اور فرمایا کہ خدیجہؑ جیسی رفیقہ مجھے کوئی اور نہ ملی۔
انھوں نے کہا جناب خدیجہ سلام اللہ علیھا رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے پہلے بھی ایک تاریخ ساز شخصیت تھیں جاھلیت کے اس دور میں کہ جہاں عورت کو زندہ درگور کر دیا جاتا جناب خدیجہ سلام اللہ علیھا نے گھر بیٹھے منظم و مربوط تجارتی نظام کو سنبھالا ذرائع آمد و رفت اور وسائل نقل و حمل کے حد درجہ محدوداور غیر ترقی یافتہ ہونے کے باوجود نہ صرف عربی حدود بلکہ عرب سے باہر دیگر ممالک تک آپ کا سلسلۂ تجارت وسیع تھا۔دنیاقومیت میں محدود تھی اور آپ کی تجارت بین الاقوامی تھی۔
کردار جناب خدیجة پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے مزید کہا ام المومنین ملیکة العرب جناب خدیجہ س نے دین اسلام کی ترویج و تبلیغ میں اپنی ساری دولت راہ خدا میں خرچ کر دی رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دی اور کار رسالت کی انجام دہی میں رسول اللہؐ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے جناب خدیجہ س نے بیشمار مصائب و آلام تحمل کیے ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ پیچیدہ صورتحال میں امت مسلمہ سیرت ام المومنین جناب خدیجة الکبری س کو اپناتے ہوے پہلے سے ذیادہ اپنے اطراف میں موجود غربا و مستحقین کا خیال رکھیں اور ان کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائیں۔
وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے مختلف علاقوں میں امداد کا سلسلہ جاری ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکریٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے AMDC کے تحت بیدیاں روڈ، سنگھ پورہ اور بی بی پاکدامن یونٹ میں 30 مستحق خاندانوں کا راشن ان کے گھروں تک پہنچایا گیا علاوہ ازیں غریب و نادار سادات گھرانوں کے بیمار افراد کے علاج و ادویات کے لیے رقوم بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں اور مغفرتوں کا مہینہ ہے۔اللہ تعالیٰ اس مہینے میں اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے اور نیکیوں کا اجر وثواب بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔
انھوں نے کہ کہ کرونا وبا کی وجہ سے پہلے سے ذیادہ غریب طبقے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ رمضان میں دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کریں اور دل کھول کر صدقہ خیرات اور زکوٰۃ و خمس ادا کریں اور لوگوں کا دکھ درد بانٹنے کی کوشش کریں
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کراچی ضلع ملیرکی جانب سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھرانوں کے لئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
راشن کی تقسیم کے علاوہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے پکے ہوئے کھانے بھی ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ادارے کی جانب سے طبی عملے میں Protection Kits بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ جبکہ مختلف علاقوں میں سبزی کے بیگز بھی سینکروں گھرانوں میں تقسیم کیئے گئے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے بتایا کہ گذشتہ دوماہ سے اب تک ضلع ملیراور دیگر علاقوں کے500 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے، ان شاء اللہ امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی مشکل کی اس گھڑی میں المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے شانہ بشانہ ضرورت مند گھرانوں کی امداد میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) فلاحی ادارے سٹیپ فارورڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو 150 راشن بیگز کا عطیہ دیا گیا۔یہ امداد ان مستحقین میں تقسیم کی جائے گی جو لاک ڈاؤن کے بعد مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے ٹرسٹ کے چیئرمین ملک اقرار حسین اور رہنما ملک خاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا اللہ تعالیٰ کے ہاں عظیم اجر ہے بالخصوص ایسی صورتحال میں جب نفسا نفسی کا عالم ہو۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن نے متوسط طبقے کے لیے لاتعداد مشکلات کھڑی کی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین مشکل کی اس گھڑی میں پورے جذبے اور لگن کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) ماہ رمضان المبارک میں مستحقین و ضرورتمند گھرانوں کے حقوق کی ادائیگی کو فریضہ سمجھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حناتقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی خصوصی ھدایت پر راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔
محترمہ عندلیب زھرا ضلعی سیکرٹری روابط نے ماہ شعبان المعظم کی طرح ماہ رمضان میں بھی اس فریضے کو ادا کرتے ہوئےلاھور کے علاقے شالامار ٹاون میں اکیس مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی اولین ترجیح دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے کو امداد فراہم کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کروناوائرس اور لاک ڈاون کے باعث نہ صرف غریب بلکہ متوسط گھرانے بھی بہت بری طرح متاثر ہوے ہیں لھذا وقت کی ضرورت ہے کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور راہ خدا میں دل کھول کرخرچ کریں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے کہ جس میں ایک درھم راہ خدا میں دینا عام دنوں کی نسبت بے پناہ اجر وثواب کا حامل ہے اس لیے اس ماہ میں ضرورت مند طبقے کی امداد کے لیے آگے بڑھیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مقبوضہ کشمیر میں خاتون صحافی مسرت زہرا کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ریاستی جبر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی خبر رساں اداروں سے منسلک ایک معروف صحافی کو فیس بک صارف ظاہر کر کے ان پر مقدمہ قائم کیا جانا بدنیتی پر مبنی ہے، اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت چنکیائی سیاست پر گامزن ہے ۔اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لیے ہر ناجائز حربوں کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں حکومتی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے والوں صحافیوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پورے مقبوضہ کشمیر کو یرغمال بنا رکھا ہے۔اس وقت پوری دنیا کورونا جیسی خطرناک وبا کی لپٹ میں ہے۔مختلف ممالک اپنے شہریوں کو صحت و خوراک سمیت ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت نے اس عالمی مسئلہ سے دانستہ آنکھیں موند رکھی ہیں۔اسے کشمیر کے مسلمانوں کی صحت ، خوراک اوردیگر ضروریات زندگی سمیت کسی بھی چیز کی قطعاََ پرواہ نہیں۔ اقوام عالم کو بھارتی حکومت کی اس بے حسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں موجود علیحدگی پسند تنظیمیں اپنی حکومت کی اسی غنڈہ گردی سے تنگ آکر زور پکڑ رہی ہیں۔ اگر بھارتی حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو دنیا کے نقشے پر بہت جلد بھارت ٹکروں میں تقسیم نظر آئے گا۔انہوں نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافی مسرت زہرا کی رہائی کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی صورتحال کا سامنا ہے لھذا انٹرنیٹ کی جدید سہولت سے استفادہ کرتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ آن لائن اجلاس منعقد ھوا محترمہ زھرا نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے اجلاس کی صدارت کیڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی نے آن لائن اجلاس میں ہوسٹنگ کے فرائض انجام دیے۔
اس اجلاس میں محترمہ عظمی تقوی ، محترمہ فرح دیبا ، معصومہ نقوی ، قراة العین ، سیمی نقوی ، ام البنین ، غزالہ جعفری ، عدیلہ نقوی ، ڈاکٹر ردا فاطمہ ، خوشبو زھرا اور عرفا عباس شریک ہوئیں اس موقع پر تمام کابینہ اراکین نے اپنی گزشتہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ اگلے تین ماہ کا لائحہ عمل پیش کیا اس موقع پر محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے معارف اسلامی ایپلیکشن کی تشہیر ، استفادہ اور شعبہ خواتین کی جانب سے مواد مہیا کرنے اور قرنطینہ پیریڈ میں شعبہ اطفال کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے تربیتی پہلوؤں پر مواد کی تشہیر کرنے کی ھدایات کیں ۔
مرکزی مسئول شعبہ اطفال محترمہ عدیلہ نقوی نے مختلف مناسبتوں کے لحاظ سے لٹریچر ، تعمیری و تخلیقی سرگرمیاں ، بچوں میں دین شناسی میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مختلف پلاننگز شیئر کیں جس پر دیگر اراکین نے اپنی راۓ کا اظہار کرتے ہوۓ سوشل میڈیا / واٹس ایپ گروپس کے ذریعے آن لائن ٹیوشن سنٹر کا قیام اور پندرہ شعبان کی مناسبت سے سرگرمیوں کے لیے فوری گروپ تشکیل دینے کی تجاویز پیش کیں۔
محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ مرکزی سیکرٹری براۓ ورکنگ وومن کا کہنا تھا موجودہ حالات میں جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے پیش نظر ڈاکٹرز کا پینل تشکیل دیا جاۓ جو اپنی خدمات سر انجام دے سکیں اور کرونا کی اس وبا سے نجات پانے کے بعد بھی مختلف ماہر نفسیات کی خدمات لی جائیں تاکہ عوام کو اس بیماری کے خوف اور دباو سے نجات دلائ جا سکے اور انھیں معمول کی زندگی پر لوٹنے میں مدد فراہم کی جاسکے ۔
محترمہ فرحانہ گلزیب مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نے اپنی راۓ کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ موجودہ حالات میں شعبہ خواتین کی جانب سے جن جن علاقوں میں امداد کی جارہی ہے اسے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے بناے گئے ادارے اے-ایم-ڈی-سی کے تحت انجام دیا جاۓ اور جن گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے یا کیا جاے گا ان کی لسٹ اور ڈونرز کی لسٹ کا ریکارڈ رکھا جائے۔
محترمہ معصومہ نقوی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے سہ ماہی پلاننگ میں خواتین کے لیے مختلف موضوعات پر مشتمل واٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کی راے کا اظہار کیا جو کہ مرکزی کابینہ کے تحت بنایا جاے اور پھر اضلاع اور یونٹس میں الگ الگ گروپس تشکیل دے کر مرکز کی جانب سے بھیجا گیا مواد تشہیر کیا جائے علاوہ ازیں تنظیمی امور کی بہتری اور قرنطینہ پیریڈ کو مفید اور مثبت بنانے کے حوالے سے تمام ارکین نے اپنے راۓ کا اظہار کیا اور اگلے تین ماہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔
وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں مستحق خاندانوں میں راشن اور حفاظتئ ماسک تقسیم کیا۔
انھوں نے قوم کے درد مند مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں غربا اور سفید پوش طبقے کا خیال رکھیں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ھیں اور ان کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنامشکل ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام میں بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا ایک ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہمارا شرعی و اخلاقی فرض ہے ان کی امداد گھروں تک پہنچائیں نہ کہ تصاویر اتار کر ان کی عزت نفس مجروح کرنے کا باعث بنیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل ذیلی ادارہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سید زین رضوی کی زیر نگرانی کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب شہرقائد کے متاثرہ ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے راشن بیگز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا۔
المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کے چیئرمین سید زین رضوی نےوحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب تک ضلع وسطی، غربی،جنوبی، شرقی، ملیر، لانڈھی کورنگی کے 1500سے زائد متاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک تقسیم یہ راشن بیگز تقسیم کیئے گئے ہیں ۔ الحمد اللہ راشن بیگز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کی تیاریوں آغاز بھی کردیا گیا ہے ، مخیرحضرات زیادہ سے زیادہ مالی تعاون فرماکر اس کارخیرمیں بھرپورحصہ لیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) یوم ولادت باسعادت ثانی زہراؑ جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیہاکے پرمسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات محترمہ نرگس سجاد جعفری نے کہاکہ ہکربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب کبری(س) کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر بارگاہ صاحب العصر والزمان عج اور تمام راھیان راہ حق و مقاومت کی خدمت میں تہنیت و تبریک پیش کرتی ھوں ہے۔ شخصیت جناب سیدہ زینب (س ) پر بات کرنے کے لیے لکھنے والوں کے قلم اور بولنے والوں کی زبان دونوں قاصر ہیں ایسی با عظمت اور جلالی بی بی کے جنھوں نے دین اسلام کی خاطر ایسی بے مثال قربانیاں پیش کی اور وہ اندوہناک مصائب تحمل کیے کہ جن کا فقط تذکرہ ہی انسان کی روح کو لرزا دیتا ہے حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا راتوں کو عبادت کرتی تھیں اور اپنی زندگی میں کبھی بھی تہجد کو ترک نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس قدر عبادت پروردگار کا اہتمام کرتی تھیں کہ عابدہ آل علیؑ کہلائیں حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے اپنی فصاحت و بلاغت اور شجاعت سے تحریک عاشورا کی بقاء کے اسباب فراہم کئے۔ مہد سے لے کر لحد تک آپ سلام اللہ علیہا کی پوری زندگی ایثار و قربانی، جہدِ مسلسل، صبر و رضا اور جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے۔ آج خواتین کے لیے ثانی زھرا جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کا روشن کردار اپنانے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔زندگی کے کسی بھی موڑ پر مشکلات و مصائب میں ام المصائب بی بی کی یاد ہمیں ہمت حوصلہ اور امید عطا کرتی ہے آئیے اس پر آشوب دور میں اس باعفت اور با عظمت بی بی کا دامن تھامتے ہیں اور اپنی تمام تر مشکلات میں انہی کو وسیلہ بنا کر بارگاہ الہیٰ میں التجا کرتے ہیں کہ خداوند عالم کل انسانیت کو ھر بلا و وبا اور آفت سے محفوظ رکھے اور ہر آزمائش اور امتحان میں ہمیں دین اسلام پر استقامت عطا فرمائے ۔۔۔آمین