The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ قبلہ اول کی آذادی کے لیے جدو جہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے مظلومین فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنا اور غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف برسر پیکار رہنا ہمارا فریضہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ قدس کی آذادی میں ہی مسلمین جہاں کی بقا اور استحکام مضمر ہے انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کو نرغہ اعداء سے چھڑوانے کی تحریک ہر سال پہلے سے ذیادہ مضبوط اور منظم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی نہتی عوام پر عرصہ دراز سے انسانیت سوز مظالم ڈھاۓ جا رہے ہیں لیکن پوری دنیا ان اہم ترین ایشوز پر مجرمانہ خاموشی کا شکار ہے فلسطین و کشمیر کی آزادی مسلمانوں کا اہم مسئلہ ہے لیکن بہت سے اسلامی ممالک نے ان مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ہاتھ مضبوط کیے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ھادی و پیشوا مولا علی علیہ سلام نے ہمیں ہر ظالم کے خلاف چاہے وہ مسلمان ہو اور مظلوم کی حمایت میں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو آواز بلند کرنے کا حکم دیا ھے لھذا ہم اپنی آخری سانس تک مظلومین و مستضعفین کی حمایت اور آذادی قبلہ اول کی جدوجہد کو ہر فارم پر جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے ضلع ہری پور اور ایبٹ آباد میں سٹپ فارورڈ پاکستان کے تعاون سے 80 مستحق خاندانوں میں راشن بیگزتقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اے ڈی ایم سی خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں 1500 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں سٹپ فارورڈ کے تعاون سے ایبٹ آباد اور ضلع ہری پور کے دور داراز علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور)یوم شہادت امیر کائنات حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں بیدیاں روڈ یونٹ میں مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب اہلبیت علیہم السلام بیان کئے۔محترمہ حنا تقوی نے معرفت قرآن و اہلبیت علیہ السّلام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی سراپا قرآن و اہلبیت ہونی چاہیے ہماری سیاسی مسائل ہوں یا معاشی، اجتماعی ہوں یا خاندانی، زندگی کی ہر نہج کو ہمیں قرآن و اہل بیت ع کے مطابق بسر کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے فلسفہ ہدایت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
مجلس عزا کے اختتام پر شبیہہ تابوت امیر المومنین علی علیہ السلام بھی برآمد کیا گیامجلس عزا کا انعقاد تمام حکومتی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا۔مجلس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام عزاداران امام کو ہینڈ سینی ٹائیزر،ماسک اور گلوز مہیا کیے گئے۔سماجی رابطے میں فاصلے کا بھی خاطر خواہ خیال رکھا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ پنجاب کے سیکریٹری سید سجاد نقوی نے کہا کہ وحدت یوتھ لاہور کے تمام جوانوں کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے یوم علی علیہ السلام کے سارے روٹ کو سینیٹائز کیا اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس و پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا، اور روٹ کے تمام راستوں پر سینیٹائیزر گیٹ اور ماسک کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔
سجاد نقوی نے کہا کہ الحمد اللہ جلوس میں کسی بھی ایسے شخص کو داخل نہیں ہونے دیا گیا جس کا ٹمپریچر 97 سے اوپر ہو جلوس میں داخل ہونے سے پہلے جلوس کے راستوں کے ساتھ ساتھ ہر ایک عزادار کو مکمل سینیٹائز کیا گیا اور اس کے بعد اسے جلوس میں شرکت کی اجازت دی گئی ، ہر ایک عزادار کا ٹمپریچر چیک کرنے کے لئے ٹمپریچر گنز تمام انٹری پوائنٹ پر موجود تھیں۔
وحدت نیوز(لاہور) محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے جعفریہ یونٹ اور عسکری 5 میں ایام علی علیہ السلام کے سلسلے میں مجالس عزا سے خطاب کیا اور فضائل ومصائب امیر المومنین علیہ السلام بیان کیے۔حقوق العباد کی ادائیگی میں بخل سے کام لینے والوں سے متعلق قول امام علی علیہ السلام بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ ’’مجھے بخیل پر تعجب ہے کہ وہ جس فقر سے بھاگ رہا ہوتا ہے اسی کی جانب جلدی کرتا ہے اور جس ثروت مندی کو چاہتا ہے اسی کو ہاتھ سے دے رہا ہوتا ہے، پس وہ دنیا میں فقیروں جیسی زندگی گذارتا ہے جبکہ آخرت میں اس کا ثروت مندوں جیسا حساب لیا جائے گا۔‘‘۔
محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کرونا کے باعث ابتر معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا ہے کیونکہ یہی ہمارے امام ع کی تعلیمات کے عین مطابق عمل ہے یاد رہے کہ ان مجالس عزا کا انعقاد حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ عسکری 5 میں منعقد کردہ مجلس عزا میں شرکت کرنے والے تمام عزاداران پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا ماسک مہیا کیے گئے اور ہینڈ سینٹائزر کا استعمال یقینی بنایا گیا۔ دوران مجلس سماجی فاصلے کا خیال بھی رکھا گیا۔مجلس عزا کی فیس بک پر لائیو کوریج کی گئی ۔محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مشکل وقت میں حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہیے۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے شہادت امام علی علیہ سلام کی مناسبت سے سٹی41 TV چینل کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی علیہ سلام کی ذات مبارکہ کے اعلیٰ اوصاف آپ کے فضائل و کمالات ، دین اسلام کی راہ میں آپ کا مسلسل جہاد اور آپکی حیات طیبہ کا ہر پہلو لائق پیروی ہے ۔انھوں نے کہا کہ امام علی علیہ سلام عالم بشریت کے لیے منبع ھدایت ھیں ان کی سیرت کا ہر پہلو درخشاں و تابناک ہے، قرآن کریم نے آپ علیہ سلام کی مودت اور پیروی کو لازم قرار دیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اوصاف و کمالات امام علی علیہ سلام بیان کرنے عام بشر کے بس میں نہیں آپ کی علم و سخاوت ، حلم و شجاعت اور تقوی الہی غرض ہر ہر پہلو پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ھیں نہج البلاغہ جیسی عظیم کتاب جو کہ خطبات ، خطوت اور کلمات قصار پر مشتمل ھے آپ کے صاحب علم لدنی ہونے کی دلیل ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں ایک بار پھر انسانیت دشمن درندوں نے خون کی ہولی کھیلی اور نومولود بچوں سمیت بیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس المناک سانحہ پر میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ نسل یزید و حرملہ نے نومولود بچوں، ماؤں اور ہسپتال کے عملے کو قتل کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفاکیت اور انسانیت سوز مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ہزارہ کمیونٹی چاہے پاکستان میں ہو یا افغانستان میں، کہیں محفوظ نہیں۔ طالبان، داعش اور ان جیسی دیگر سفاک دہشت گرد تنظیمیں انسانیت کی دشمن اور قاتل ہیں اور قاتلوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے بلکہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اس دل دہلا دینے والے اندوہناک ظلم پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں، خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ کوئی کافر ہی کیوں نہ ہو۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)علی علیہ السلام امام اور رہبر ہیں محبوب پیغمبر ص ہیں علم لدنی کے مالک ہیں خدا کی بندگی میں بالاترین مقام پر فائز ہیں حق و باطل کے درمیان فرق پیدا کرنے والے ہیں حق ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے قرآن ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے تو ایسے شخص کی اطاعت اور پیروی کرنا پوری امت مسلمہ پر واجب ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے سیدہ زھرا نقوی نے شہادت امام علی علیہ سلام کے موقع پر جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔
انھوں نے کہا پروردگار عالم کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے ہمیں ولایت امیرالمومنین ع سے تمسک رکھنے والوں میں قرار دیا کیا جن کی محبت و پیروی میں دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی مضمر ہے۔ انھوں نے کہا امام علی علیہ سلام جہاں بہادری و شجاعت میں بے مثال ہےوہیں آپ علیہ سلام تاریخ کی مظلوم ترین شخصیت بھی ہیں جن کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا اور ظاھری خلافت ملنے کے بعد بھی حکومت میں عدل الہئ کے نفوذ اور دین اسلام کے احکامات کے نفاذ کرنے کے باعث انھیں شھید کر دیا گیا ۔
انھوں نے کہا کہ مولا علی ع ہمیشہ مظلومین کے لیے ڈھال بنے رہے یہی وجہ ہے کہ مظلومین کی حمایت اور ظالم سے اظہار برات آپ کی وصیت میں شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رتبہ و شرف امام المتقین علی علیہ سلام کو ہی حاصل تھا کہ ضربت لگنے کے بعد جنھوں نے اپنی کامیابی کا اعلان کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ جس نازک دور سے گزر رہی ہے اس میں امام علی علیہ سلام کے علم و حکمت اور بصیرت کی روشنی میں راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع پشاور کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ مزید 40 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی ایم سی کے صوبائی چیئرمین جلال حسین طوری اور ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ذکی الحسن الحسینی بھی موجود تھے۔ علامہ سید ذکی الحسن نے دعا کرائی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے۔اس شعبے سے منسلک خواتین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پورے حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔کورونا وبا کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال میں طبی عملے کی یہ اراکین ہمیشہ صف اول میں نظر آتی ہیں جولائق تحسین ہے۔اس جرات مندی پر مذکورہ شعبے سے وابستے خواتین کو داد نہ دینا بددیانتی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم پر یہ فرض عائد ہوتاہے کہ قوم کی ان باوقار بچیوں اور بہنوں کا انتہائی احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کو شعار بنانے والی خواتین کا مقام ہر معاشرے میں بلاشبہ بلندہے۔پاکستان میں نرسنگ کے فرائض منصبی ادا کرنی والی خواتین کو کم تنخواہ،مراعات کے فقدان اور محدود سہولیات کے باعث مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کی موجودہ شرح کے تناسب سے نرسوں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کرے۔مالی تنگدستی ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہے اور ذہنی دباؤ میں رہتے ہوئے فرائض کی بجا ادائیگی ممکن نہیں۔