حالیہ بارشوں سےملک بھرمیں جانی ومالی نقصانات حکومتی نااہلی کے باعث ہوئے،علامہ ناصرعباس جعفری

14 مارچ 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیبر پختونخواہ، فاٹا، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہوئے اسے حکومتی بےحسی، انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اداروں کا کام محض الٹی میٹم جاری کرنا نہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مثبت اور قابل عمل منصوبہ نہیں۔ نون لیگ بنیادی ضروریات زندگی پر توجہ دینے کی بجائے غیر ضروری منصوبوں پر قومی خزانہ لٹانے میں لگی ہوئی ہے۔ بارش، سیلاب، ڈینگی، ہیپاٹائٹس اور اس جیسی متعدد آفات حکومت کی عدم توجہی کے پاس اس ملک کے باسیوں کے مقدر کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ جن کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ عام آدمی صحت، روزگار، تحفظ اور تعلیم جیسے بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہے جبکہ پندرہ کلومیٹر کی مسافت پر پرتعیش سفر کے لیے اربوں روپے خوامخواہ خرچ کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری تدابیر اختیار کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، صورت دیگر قدرتی آفات کے نتیجے میں بدانتظامی کے سبب ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع حکومت کے سر ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree