علامہ ناصرعباس جعفری کا تین روزہ دورہ اوکاڑہ ، مجالس، عوامی اجتماعات اور با رایسوسی ایشن سے خطاب

15 مارچ 2016

وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے ضلع اوکاڑہ کا تین روزہ تنظیمی دورہ کیا، اوکاڑہ پہنچنے پرایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل انوار الحق نے کارکنان اور علاقہ عوام کی بڑی تعدادکے ہمراہ انکا استقبال کیا،بعدازاں  مختلف پروگراموں میں شرکت، وکلاء بار اور مجالس عزا سے خطاب اور ایم ڈبلیو ایم کے فلاحی ادارے خیرالعمل فائونڈیشن کے زیراہتمام بننے والی مسجد کا معائنہ، تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ دورےپر اوکاڑہ پہنچے، جہاں اُنہوں نے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی، علامہ ناصر عباس جعفری نے معاشرے میں وکلاء کے کردار اور عدالتی نظام کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے،بعد از خطاب بار ایسوسی ایشن کی جانب سے علامہ ناصرعباس جعفری کے اعزازمیں عصرانہ بھی دیا گیا ۔ بعدازاں اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے محلہ حیدرآباد میں علاقے کی ماتمی سنگتوں اور بانیان مجالس کی نشست میں شرکت اور خطاب کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیپال پورہ کے نواحی گاوں چک 19D ایم ڈبلیو ایم شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام بنائی جانے والی مسجد میں نمازیوں سے خطاب کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اوکاڑہ میں منعقدہ مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔ استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم استقامت کااسی گھرانے سے ملتا ہے۔جب تک تعلیمات اہلیبت علیہم السلام کا حقیقی درک اور مفہوم سے آشنائی نہیں ہوتی تب تک امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست و گریبان رہے گی۔حق فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شناخت حاصل کر کے ذلت و اضطراب کی زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے۔اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے ۔جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔معاشرے کی تربیت کے لیے مستورات کو اپنی ذمہ داریاں اورکردار ادا کرنا ہو گا۔جناب سیدہ کی پوری زندگی خواتین کے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت ؑ کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے۔اگر ماں فاطمہ زہراؑ ہوں تو بیٹے حسن ؑ و حسینؑ ہوتے ہیں۔یزید جیسے جابر و فاسق حکمران سے حق کی خاطر نبرد آزما ہونے کا درس امام عالی مقام علیہ السلام نے نبی زادی کی آغوش سے حاصل کیا۔ دورحاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے بصورت دیگر ہم حسینی ہونے کے دعوے دار تو ہو سکتے ہیں لیکن حق دار نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree