پاکستانی ثالثی کو مسترد کرکےسعودی حکومت نے اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کیا ہے،ناصرشیرازی

25 جنوری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرکے بیان کو مضحکہ خیرقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان درحقیقت سعودی خواہش پر ہی ایران سعودیہ تنازعہ کے حل کیلئے میدان میں اترا تھا،جس کا واضح ثبوت خود جاوید چوہدری کا وہ کالم ہے جو انہوں نے دورہ سعودیہ اور ایران کے بعد لکھا کہ سعودی حکام نے پاکستانی حکام کو کہا کہ کسی بھی صورت ایران پر یہ تاثرنہ جائے کے ہم ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری چاہتے ہیں ،جس کی پاکستانی حکام نے انہیں یقین دہانی بھی کروائی تھی، عادل الجبیر نے ایران پر سے اٹھنے والی پابندیوں کے بعد عالمی سطح پر ایران کی مشرق وسطیٰ میں اقتصادی میدان میں ثبات قدمی سے خوفزدہ ہوکر ثالثی کےمشن سے انکار کیااور پاکستانی ثالثی کو مسترد کرکےسعودی حکومت نے اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کیا ہے،سعودی حکومت یمن میں نہتے مسلمان شہریوں پر کلسٹر بموں سے بمباری کررہی ہے، جس سے خواتین، معصوم بچے اور بزرگ بے دردی سے نشانہ بن رہے ہیں ، نا چاہتے ہوئے اقوام متحدہ بھی اس بربریت پر خاموش نہ رہ سکی ہے، ناصرشیرازی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے شدید اقتصادی بحران کا شکارہے، جس کے باعث انہیں داخلی مالیاتی بحران کا بھی سامنا ہے، سعودی حکومت ایک جانب ایران کی جانب سے مظلوموں کی حمایت اور یمن، بحرین ،شا م اور عراق میں داعش مخالف اقدامات کی مذمت کرتی ہے اور دوسری جانب داعش سے مقابلے کیلئے مسلم ممالک کا اتحاد تشکیل دیتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree