میجرعدیل زیدی شہیدکی جرات و استقامت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

27 ستمبر 2019

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اورعلامہ امین شہیدی پاک افغان سرحد پر جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل شاہدزیدی کی رہائش گاہ پر گئے اورانکے والد شاہدزیدی سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔شیعہ رہنماؤں نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی کو اپنے ان جانثار سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے مادر وطن کی محبت کو اپنی جانوں پر ترجیح دی اور ارض پاک کو ناقابل تسخیر بنایا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں شیعہ قوم نے ہر طرح کی قربانی دی ہے اسی طرح تکمیل اور تعمیر پاکستان کے لیے بھی ڈٹی ہوئی ہے اور ہمیشہ اسی طرح ڈٹی رہے گی۔کشمیر کی سرحد ہو یا بھارت وافغان بارڈر ، سیاچن کےبرف پوش پہاڑہوں یا وزیرستان کے بیابان ہر محاذپر مکتب اہل بیت ؑ کے بہادر سپوتوں نے آئمہ اطہارؑ کی سیرت پرچلتے ہوئے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں ۔

رہنماؤں نے مزیدکہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی ہماری قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کا خون اس ملک کی آبیاری میں شامل ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم ماردوطن کا مضبوط دفاع ہیں اور ارض پاک کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے شہید کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہمارے اجداد کا ورثہ ہے یہ اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کے حصے میں آتی ہے۔میجرعدیل زیدی شہیدکی جرات و استقامت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے اہل خانہ کےلئے صبرجمیل اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree