رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم بشریت کے اسوہ حسنہ ہے،علامہ مقصود ڈومکی

04 ستمبر 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں حضرت رسول اکرم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم بشریت کے اسوہ حسنہ ہے۔ پیغمبر اسلام خلق عظیم کی اعلیٰ منزل پر فائز ہیں آپ کا اخلاق قرآن کریم تھا۔ امام حسن مجتبیٰ اپنی سیرت و کردار میں شبیہ رسول تھے۔

انہوں نے کہا کہ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم آج دنیا میں معزز اور محترم ہو سکتے ہیں امت مسلمہ کی پستی اور کمزوری کا سبب سید الانبیاء کی تعلیمات اور قرآن و اھل بیت علیھم السلام سے دوری ہے۔ گذشتہ گیارہ مہینوں سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جبکہ امت مسلمہ اور مسلم حکمران تماشا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو بے مثال سخاوت کے سبب کریم آل محمد کہا جاتا ہے آپ نے کئی مرتبہ اپنے گھر کا سارا سامان خدا کی راہ میں دے دیا سواری ہوتی تھی مگر آپ نے 25 مرتبہ پیدل حج کئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree