عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے لاہور میں کار ریلی، مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت

17 ستمبر 2024

وحدت نیوز(لاہور) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے لاہور میں کار ریلی ۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت ۔

کار ریلی آغاز مسلم ٹاؤن موڑ سے ہوا جو فیروز پور اور ملتان روڈ روڈ سے ہوتے ہوئے کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے اختتام پر علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،ڈاکٹر دانش نقوی صدر مدنی میلاد کمیٹی اور مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے شرکاء سے خطاب کیا ۔

 ریلی میں اہلیان لاہور کی کثیر تعداد نے شرکت کی کربلا گامے شاہ لاہور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت شمعیں روشن کی گئیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree