پاراچنار میں جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے گے ہیں اور تمام مسائل کی ذمہ دار نااہل مرکزی و صوبائی حکومت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

27 دسمبر 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام پارہ چنار کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں یہ احتجاج کر رہے ہیں لہذا وفاقی و صوبائی حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ پاراچنار کے مظلوموں کے قاتلوں کو فوری طور پہ گرفتار کیا جائے اور پاراچنار کا محاصرہ ختم کروا کے وہاں پہ ادویات اور خوراک کی رسد کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری ہیں ہمارا آئینی و قانونی حق ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور دہشتگردوں کو لگام دے کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے. بصورت دیگر اگلے مرحلے میں مین شاہراہوں پر دہرنے لگا کر پارا چنار کے راستوں کے کھلنے تک پورے ملک کے تمام راستے بند کئے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا گذشتہ تین ماہ سے پاراچنار کے عوام کا محاصرہ کیا گیا ہے پاراچنار کے روڈ راستے بند ہیں کانوائی کے دوران فوج  اور ایف سی کی موجودگی میں مرد خواتین بچوں کو بیدردی سے شہید کیا گیا اس وقت پاراچنار میں ادویات و خوراک کی شدید قلت ہے 50 سے زیادہ بچے دوایوں کی عدم دستیابی سے شہید ہوچکے ہیں شدید سردی میں وہاں کے مؤمنین اپنے حقوق کے حصول کیلئے  دھرنا دے کر بیٹھے ہیں پاراچنار میں جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے گے ہیں اور تمام مسائل کی ذمہ دار مرکزی و صوبائی نااہل حکومت  ہے۔

ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم نذیر حسین جعفری نے کہا کہ قائد وحدت مرد مجاہد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر پورے ملک میں پاراچنار کے مظلوم عوام پر مظالم کے خلاف دھرنے دیے جارہے اسی طرح ضلع جیکب آباد کے مختلف مقامات پر کل احتجاج کیا جا رہا ہے اس وقت کوئٹہ میں جاری دھرنے میں، منفی پانچ سینٹی گریڈ کے باوجود مرد خواتین بچے شامل ہیں۔ سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود مسائل کو حل نا کرنا و حکومت کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ہم اس احتجاج کے توسط سے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد پاراچنار کے راستے کھولے جائیں اور وہاں کے محب وطن لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولیں ذمہ داری ہے اگر مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو دھرنے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree