دھرنے ہمارے کنٹرول سے باہر ہوگئے تو ہرایک ذمہ دار سے استعفیٰ مانگا جائے گا، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

27 دسمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) پارہ چنار روڈ کی بندش کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے تین روز سے دیئے گئے دھرنے میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا اپنی حکومت اور اداروں سے اعتماد اٹھ چکا ہے یا نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعد ضلع کرم بھی شدید عوامی بے چینی کا شکار ہو چکا ہے، ضلع کرم دوہزار سات میں بھی تین سال محاصرے میں رہا، جنہیں آج ریاست خوارج کہہ رہی ہے وہی شدت پسند پارہ چنار پر یلغار کئے ہوئے تھے، ضلع کرم کی زمینی صورتحال پاکستان کے دیگر حصوں سے یکسر مختلف ہے، ضلع کرم تین اطراف سے افغانستان میں گھرا ہوا ہے، ضلع کرم کی ناامنی تخلیقی ہے وہاں کوئی شیعہ سنی جنگ نہیں، ضلع کرم کی عوام امن چاہتے ہیں، دو ماہ سے زیادہ ہو چکا ہے کرم ایک جیل بن چکا ہے، دوائیاں ختم ہو چکی ہیں، اشیائے خورد ونوش کی شدید قلت ہے، کہتے ہیں کہ دوائیوں موجود ہیں تو پھر ہیلی کاپٹر میں کیا بھیجا جا رہا ہے، تمہارا کام سڑکیں کھلوانا ہے، ہیلی کوپٹر بھیج کر کس کو دھوکا دے رہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اس محاصرے سے  جتنی ہلاکتیں ہوئیں یہ سب لوگ ذمہ دار ہیں، ہم ان شہادتوں کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے، یہ چاہتے ہیں کرم کے لوگ علاقہ چھوڑ دیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، جرگوں کو کیوں طول دیا جا رہا ہے، درجنوں بچے جانوں کی بازی ہار چکے ہیں یہ سب جنگی کرائم میں آتا ہے، یہ بارڈر پر موجود عوام کو نہتا کر کے دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتے ہیں، راستے بند کر کے دباو ڈالا جا رہا ہے کہ ہماری مرضی کے پیپر پر دستخط کرو، ریاستی رٹ کو نہ ماننے والے دہشت گردوں اور عام شہریوں کو ایک نظر سے مت دیکھو، ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ٹل پارہ چنار روڈ کو کھولا جائے، کل کو جو جو راستے بند کرنے میں ملوث ہے عوام ان سے استعفی کا مطالبہ کر سکتے ہیں، فوری طور پر راستے کھولیں اور بیہودہ قسم کے بہانے بند کریں، مقامی انتظامیہ تو آج تک زمینی مسلے کو ہی ختم نہیں کروا سکی لہذا ریاست امن و امان کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے محاصرہ ختم کرے نا کہ  لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات سے دوچار کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree