وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قومی اسمبلی کے ممبران کے ہمراہ ملکی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
اس بیٹھک میں ملکی سیاسی امور خصوصا ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال پر طویل بحث و مباحثہ کیا گیا۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارلیمنٹرینز سے سیاسی و ملکی امن وامان کے حوالے سے چلینجز اور ان کے راہ حل پر گفتگو کی ۔
بعد ازاںقومی اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرانجینئرحمید حسین نے کرم کی مخدوش صورتحال پر بریفینگ دی اور سوال و جوابات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس اہم نشست میں ضلع کرم کی بڑھتی ہوئی بدامنی کے بارے متفقہ طور پر قومی اسمبلی قرارداد پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا اور امن معاہدے کو عملی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی دعوت پر اس اہم بیٹھک میں 35سے زائداراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم بھی موجود تھے۔