وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف محمد کاظم نے کہاکہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے۔
ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔
گلگت بلتستان کے ایسے بھی نمائندہ ہیں جو وفاق پر ترس کھاکر جی بی میں فنڈز دلانے سے روکتے ہیں۔
تھرمل کے لیے فنڈ جاری ہونے کے باوجود گلگت، ہنزہ، سکردو اور چلاس میں تاریکی کم نہیں ہوسکی۔
گلگت بلتستان کی معدنیات پر بندربانٹ نہیں ہونے دیں گے، عوامی پہاڑوں کو لیز کے نام پر ہڑپ نہیں ہونے دیں گے۔
مقپون داس کی اراضی یہاں کے عوام کی ہے بلامعاوضہ قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔
مقپون داس کے فریقین کے تحفظات دور کیے بنا کسی کو دینے نہیں دیں گے۔
موجودہ نظام عوام میں مایوسی پھیلانے اور خطے کو بحران کی طرف دھکیلنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
جس طرح سیاسی رہنماوں اور حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو روندا جا رہا ہے اس کے سنگین نتائج آئیں گے۔