ایم ڈبلیوایم وومن ونگ علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سےماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ کے عنوان سے ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

22 جنوری 2025

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین علمدار روڑ کوئٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سےماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ  کے عنوان سے ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔ جو اگلے تین اتوار تک منعقد کی جائے گی۔

اس موضوع پر روشنی ڈالنے کے لیے ماہر اور تجربہ یافتہ نیوٹریشنسٹ اور سوشل ایکٹیویسٹ محترمہ ناہیدہ پروین صاحبہ نے اپنی سالوں کے علمی و عملی تجربے سے سامعین کو فیضیاب کیا اور سامعین کے نظریات بھی سنے  اور سوالات کے جوابات بھی دیے ۔

 مزید برآں ، بچوں کی پیدائش سے لیکر 8 سال تک پرورش اور تربیت پر وضاحت سے تفصیلی پریزینٹیشن دیا گیا۔ اس موقع پر اعمال ماہ رجب پرنٹڈ صورت میں سامعین اور مہمانوں میں تقسیم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree