ایم ڈبلیوایم نے ہمیشہ ظلم و ظالم کے خلاف آواز بلند کی اور مظلوموں کی حمایت کرتی ہے اور ملت کے حقوق کیلئے کوشاں رہتی ہے، علامہ سید ظفرعباس شمسی

22 جنوری 2025

وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی روجہان جمالی ضلع جعفرآباد میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب تھے۔

اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ اضلاع کے صدور اپنی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ شریک ہوئے۔ اجلاس سے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دینی چاہیے عہداروں و کارکنوں کو ہفتہ وار پروگراموں میں اخلاقی  تربیت کے دروس اور دعاؤں کا اہتمام کرنا ضروری ہے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان الہی وملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہمیشہ ظلم و ظالم کے خلاف آواز بلند کی اور مظلوموں کی حمایت کرتی ہے اور ملت کے حقوق کےلیے کوشاں رہتی ہے۔

اجلاس سے مہمان خصوصی مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں  عالمی حالات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے استکباری واسلام مخالف قوتوں نے باغیرت اور با شعور مسلمانوں کے ہاتھوں فلسطین و یمن میں بھرپور شکست کھائی ہے اسرائیل اور حماس کا امن معاہدہ اصل میں ملت فلسطین حماس اور مسلمانوں کی جیت ہے ہمیں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے  روح پرور خطابات کو ضرور سننا چاہیے دنیا کے معروف شخصیات رہبر معظم کا خطاب لائیو سنتے ہیں حزب اللہ کے قائد شہید حسن نصراللہ شہید اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ سنوار نے قبلہ اول کی آزادی کے لیے جہاد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کی عظیم قربانی سے انشاء اللّه جلد ہی فلسطین آزاد ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ ملک عزیز میں اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کے لئے سنجیدہ کوشش کی۔ پاراچنار میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے چند مٹھی بھر تکفیری وہاں کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں وہاں کی باشعور عوام نے دہشتگردی کو مسترد کردیا ہے حکومت ابھی تک امن معاہدہ پاراچنار پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے وہاں پر خوراک و ادویات ختم ہوچکی ہے۔

 صوبائی جنرل سیکرٹری مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں تنظیمی فعالیت پر توجہ دینی چاہیے مرکز صوبہ کی جانب سے دیے گئے پروگراموں پر عمل کرنا ضروری ہے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیرمین سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اس وقت جب ملک کے حالات خراب ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکورٹی  ہٹانے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی جان کو خطرہ ہے ان کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree