مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا مسجد کو آباد رکھنا مسجد کی صفائی اور روشنی میں کردار ادا کرنا عظیم عبادت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

26 فروری 2025

وحدت نیوز(سبی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد ڈومکی کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بختیار آباد ڈومکی میں زیر تعمیر مسجد پہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مسجد اللہ کا گھر اور عبادت و عبودیت الہی کا مرکز ہے۔ اسلامی معاشرے میں مسجد کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جہاں انسانوں کو دین اور دنیا کی بھلائی کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔ مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا مسجد کو آباد رکھنا مسجد کی صفائی اور روشنی میں کردار ادا کرنا عظیم عبادت ہے۔ خادم مسجد کا اعزاز بہت بڑا اعزاز ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آل محمد ﷺ سے محبت ایمان کی نشانی ہے۔ جبکہ آل رسول ﷺ سے بغض اور دشمنی کفر و نفاق کی علامت ہے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے بختیار آباد ڈومکی کے سابقہ چیئرمین میر سیف اللہ خان ڈومکی ،ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،محمد رفیق اعوان، جاوید علی ڈومکی ،اقرار علی ڈومکی ،شیر علی لاشاری و دیگر سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےعلامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے۔ مین شاہراہ پر دن دھاڑے صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی کے محافظوں سے اسلحہ چھینا گیا۔ گورنمنٹ کی رٹ کمزور ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ جعلی حکومت کی جانب سے ملک کے ایک جید عالم دین کے خلاف انتقامی کارروائی پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree