وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہیدعلامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع کے مرکزی چیئرمین برادر نثار فیضی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ،اسلام آباد کی کابینہ ، وحدت یوتھ کے برادران کے علاوہ مرکزی سیکریٹری تربیت ڈاکٹر محمد یونس ، مرکزی سیکرٹری روابط برادر ملک اقرار ، علامہ اصغر عسکری ، علامہ نیاز حسین بخاری، علامہ اکبر کاظمی ، علامہ محمد حسین شیرازی اور ظہیر کربلائی نے شرکت کی اجلاس میں قائد شہید کی برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس سال قائد شہید کی برسی کو بھر پور انداز میں منانے اور بھرپور عوامی اجتماع پر فوکس کیا گیا ہے قائد شہید کی برسی 5اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی اس سال شیعہ قوم کا تاریخی اجتماع منعقد ہو گا جس میں لاکھوں مردو زن شرکت کریں گے ۔