شہید اعتزاز نے ثابت کردیا کہ اگر ہمت کی جائے تو دہشت گردوں کو شکست دی جاسکتی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

13 جنوری 2014

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت اسکو ل پر خودکش دھماکے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنےاور سینکڑوں طالب علم ساتھیوں کی جان بچانے  والے قومی ہیرو اعتزاز حسن کے اہل خانہ سے ان کے گھر جا کر تعزیت کی،وفد میں مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ، خیرالعمل فائونڈیشن کے مرکزی انچارج نثار علی فیضی اور دیگر صوبائی رہنما بھی شامل تھے، اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا شہید اعتزاز کے والد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ شہید اعتزاز نے جرات و بہادری کی ایسی مثال قائم ہے جو پاکستان میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ شہید اعتزاز نے دہشتگردی کو اپنے حوصلے سے شکست دی ہے اور ثابت کیا ہے کہ اگر حوصلے اور جرات کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا جائے تو فتح ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم کے باہمت بیٹے نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree