شہید ضیاءالدین امام خمینی کے سچے عاشق اور شہید قائد کے سچے ساتھی تھے،علامہ ناصر عباس جعفری

13 جنوری 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید علامہ ضیاءالدین رضوی نے اپنی زندگی مظلوموں کے حقوق کی بازیابی کیلئے صرف کی اور زندگی کے آخری دن تک ستمگروں کیخلاف ڈٹے رہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی عزت نفس اور کرامت کو بحال کرنے کیلئے اپنی جان دیدی لیکن اپنے اصولوں پر کوئی سودا نہیں کیا۔ شہید ضیاءالدین کی برسی کی مناست سے جاری اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ شہید ضیاءالدین اتحاد و حدت کے داعی تھے، امام خمینی (رہ) کے سچے عاشق اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے سچے ساتھی تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی سرزمین پر مظلوموں کا دفاع کیا۔ یہی وجہ بنی کہ اس وقت کے حکمرانوں نے دہشتگردوں کی ملی بھگت سے انہیں شہید کرا دیا۔ ان کا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جماعت کے سربراہ کا گلگت کی پرامن سرزمین پر خطاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree