پاکستان اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی وجہ سے دنیا کے اندر تبدیلی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے،ڈاکٹرعلامہ شفقت شیرازی

14 دسمبر 2014

وحدت نیوز(لبنان) لبنانی خبررساں ادارے جریدۃ العہد کے دفتر میں صحافیوں کو پاکستان کے سیاسی تحرک اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے  ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کا کہنا تھا کہ  قیام پاکستان کی بنیاد ہی دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی ،جو نظریہ علامہ محمد اقبال نے مسلمانان ہند کو دیا تھا یعنی مسلمان اپنے تشخص کے ساتھ زندگی گزاریں کیوں کہ ایک بندہ مومن کو زیب ہی نہیں دیتا کہ وہ کسی کی غلامی کرے کیوں کہ اس قوم و ملت نے اقبال لاہوری سے خودی کا درس سیکھا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک مملکت خداداد کو مادر وطن کے پاک باز او ر محب وطن فرزندوں نے ہی بچا کر رکھا ہے،  ورنہ پاک وطن کے خلاف تو اسلام دشمن اور پاکستان دشمن روز اول سے ہی بر سر پیکار ہیں اوروہ   کبھی بھی نہیں چاھتیں  کہ پاکستان اپنے اسلامی تشخص کے ساتھ دنیا کے نقشے پر موجود رہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قدرتی وسائل کی وجہ سے ہمیشہ بڑی طاقتوں کی آنکھ کا کانٹا رہا ہے اور پاکستان دشمن عناصر اور ممالک کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ یہاں کے قدرتی وسائل کو ہتھیا یا جائے اور جس کی وجہ سے وہ ممالک پاکستان کے اندر آئے روز بحرانات پیدا کرواتے ہیں تاکہ عوامی شعور بیدار نہ ہو اور لوگوں کو اپنے ملک کے وسائل اور طاقت کا اندازہ نہ ہو جائے۔اور ملت پاکستان کو اپنی خودی اور نظریہ سے دور رکھنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے اپنائے گئے اور اپنائے جا رہے ہیں۔ یہ ملک دنیا کے اندر اپنی ساکھ کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دنیا کی بڑی طاقتوں کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ یہاں ان کی من مانی اور ڈکٹیشن لینے والی حکومتیں آئیں تاکہ ان کو اپنا ایجڈا چلانے میں آسانی ہو اور وہ ان حکمرانوں کو استعمال کرتے ہیں ۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ الحمدللہ پاکستان جهان اسلام کے اندر واحد ایٹمی طاقت ہے اور دنیائے اسلام کے اندر تمام اسلامی ممالک کے لئے ایک سہارے اور ڈھارس کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور پاکستا ن کی یہ طاقت بھی پوری دنیا کے اندر صیہونی و حامیان صیہونیت کے لئے گلے کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتاہے۔ اور ان ممالک کے پروپیگنڈ ے ہمیشہ پاکستان کی اس ابھرتی ہوئی طاقت کو ختم کیا جائے جس کے لئے ان کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے انتظامی اداروں یعنی افواج کو کمزور کیا جائے اور عوام کو فوج کے مقابلے میں لا کھڑا کیا جائے جس کی مثالیں ہمیں دنیا کے مختلف ممالک میں نظر آتی ہیں مثلا مصر ،لیبیا ، عراق اور شام ۔ اور یہی چال پاکستان کے اندر چلانے کی کوشش ہے۔ تاکہ پاکستان کی فوج اپنی طاقت کو بھول کر سپر پاور ممالک کے اشاروں پر چلے۔ جس کے لئے وہ پاکستان کو نا امن کرتے ہیں اور یہاں پر لسانی ، قومی، مذہبی بنیادوں پر خانہ جنگی کرواتے ہیں ۔

 

علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندر ہمیشہ سے کٹھ پتلی حکومتیں رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک تنزلی کی طرف جا تا رہا ہے اور حالات کبھی بھی معمول پر نہیں آئے۔ اور یہ حکمران اپنے اقتدار کو دوام دینے کے بہت مہنگی قیمت تک ادا کرنےکو تیار ہو جاتے ہیں ۔ مختلف ادوار میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر چند خاندانوں کے نام ہی نظر آتےہیں جو حکومت کرتے رہے ہیں۔ حالیہ سیاسی بحران کی وجوہات بھی یہی ہیں کہ ایک منظم دھاندلی کے ذریعے ایک جماعت کو آگے لایا گیا جس کے لئے عدالتی سسٹم میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے بھی ان کو سپورٹ کیا اور عوام کی مینڈیٹ چوری کر کے یہ حکومت قائم ہوئی ۔ اور اس کے بعد مختلف سیاسی گروہوں نے جو حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی ہے تو ان کے ساتھ جس طرح پیش آیا گیا وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون لاہور کے اندر حکومت مخالف عوامی تحریک کے لوگوں کو جو اپنے جائز حقوق کے لئے نکلے تھےجس بے دردی کے ساتھ ان کو شہید کیا گیا اور پھر اس مکمل خاموشی اور پردہ پوشی کی گئ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے یہ حکومت دھاندلی زدہ ہے اور اپنے اس گھناونے جرم کو چھپانے کے لئے یہ اقدامات کر رہی ہے۔

 

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے اندر حامیان مظلومین اکھٹے ہیں جس کا مظہر مجلس وحدت مسلمین ، سنی اتحاد کونسل، عوامی تحریک اور مسلم ليك (ق) پاکستان کا الائنس ہے ۔ اور یہ سیاسی جماعتیں پاکستان کا نیچرل ڈیفنس ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بقا و سلامتی کی جنگ لڑی ہے چاہے وہ پاکستان کے اندر ہو یا باہر ہو۔ حالیہ سیاسی بحران سے عوامی شعور کی ایک لہر نکلی ہے جس نے پاکستان کے ہر ذی شعور شہری کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور لوگوں کو اس بات پر سوچنے پہ مجبور کردیا ہے کہ یہ حکومتیں عوام کو ان کے جائز حقوق دینے سے قاصر ہیں اور لوگ آج متوجہ ہیں کہ جب تک پارلیمنٹ کے اندر عوامی نمائندے نہیں آئیں گے تب تک یہ مسائل رہیں گے۔ اور ملت پاکستان اپنی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت انقلاب مارچ ، آزادی مارچ اور مختلف شہروں میں سیاسی جلسوں کے اندر لاکھوں لوگوں کا آنا اور جوش و ولولہ ہے۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب اس پاک دھرتی پر اس دھرتی کے حقیقی بیٹے حکومت کریں گے اور عوامی مسائل کو حل کریں گے اور پاکستان دوبارہ سے اپنے تشخص کے ساتھ دنیا میں اپنا وقار قائم کرے گا۔ اور اپنی طاقت و اہمیت کے لحاظ سے دنیا کے اندر تبدیلی کا باعث ثابت ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree